راولپنڈی پولیس کی لیڈی کانسٹیبلز کو بڑا اعزاز حاصل
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک: راولپنڈی کی لیڈی کانسٹیبلز نے پولیس کالج لاہور میں 17ویں لیڈی ریکروٹ کورس میں نمایاں پوزیشنز حاصل کر لیں۔
سی پی او سید خالدہمدانی کی جانب سے بیسک ریکروٹ کورس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی لیڈی کانسٹیبلز کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
سی پی او نے لیڈی کانسٹیبلز فروہ ریشم، بشریٰ انتظار اور علشبہ فاروق کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام سے نوازا۔
بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟
لیڈی کانسٹیبل فروہ ریشم نے نالج اینڈ لائف، اسلامک ایتھکس، اسٹریس منیجمنٹ، اینگر منیجمنٹ، پرسنل گرومنگ، کریکٹر بلڈنگ اور ڈرائیونگ اسکلز کے مضامین میں اوّل پوزیشن حاصل کی۔
لیڈی کانسٹیبل بشریٰ انتظار نے تعزیزات پاکستان، ضابطہ فوجداری، اسلامک لاء، لوکل اینڈ اسپیشل لاء اور قانون شہادت کے مضامین میں اوّل پوزیشن حاصل کی۔
لیڈی کانسٹیبل علشبہ فاروق نے تعزیزات پاکستان، ضابطہ فوجداری، اسلامک لاء، لوکل اینڈ اسپیشل لاء اور قانون شہادت کے مضامین میں اوّل پوزیشن حاصل کی۔
پاکستان کے تمام ائیرپورٹس کو کیش لیس بنانے کا فیصلہ
سی پی او کا کہنا تھا کہ خواتین پولیس سمیت ہر میدان میں مردوں کے شانہ بشانہ فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے لیڈی کانسٹیبلز کو مزید محنت اور مستعدی سے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: لاہور لیڈی کانسٹیبلز پوزیشن حاصل
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا پاکستان و جنوبی افریقا کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ
وزیرِ اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی جانب سے پاکستان اور مہمان جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، ضیافت میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سمیت دیگر وزراء نے بھی شرکت کی۔
جمعے کی شام دیے گئے عشائیے میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔
اپنے خطاب میں اُنہوں نے جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہا۔
وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کے ساتھ مختلف سطح پر شاندار تعلقات ہیں اور کرکٹ بھی ان میں سے ایک ہے، یہ محض کھیل نہیں بلکہ دونوں ملکوں کو جوڑنے کا ذریعہ بھی ہے، جاری کرکٹ سیریز بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد ہے۔
عشائیے میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال، وفاقی وزیرِ داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔