الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں قانونی مقدمات کے نظام کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں قانونی مقدمات کے نئے نظام سے عوام اور وکلا کو فوری معلومات میسر آئیں گی، مقدمات کی فہرست اور تفصیل عوامی رسائی کے لیے دستیاب ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں قانونی مقدمات کے نظام کا افتتاح کر دیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سیکرٹری، اعلیٰ افسران اور منصوبہ ڈائریکٹر الیکشن کمیشن نے شرکت کی۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق مقدمات کے نئے نظام سے عوام اور وکلا کو فوری معلومات میسر آئیں گی، مقدمات کی فہرست اور تفصیل عوامی رسائی کے لیے دستیاب ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق استقبالیہ پر جدید معلوماتی سکرین نصب کر دی گئی، مقدمات کی فہرست، فیصلے اور حکم نامے فوری دیکھے جا سکیں گے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق مقدمات کی مکمل تفصیل چند لمحات میں حاصل کی جا سکے گی، چیف الیکشن کمشنر نے نظام کو اہم پیش رفت قرار دیا۔منصوبہ ڈائریکٹر نے نئے نظام پر تفصیلی بریفنگ دی، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عوامی سہولت کے لیے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء اور فریقین کو مقدمات سے متعلق فوری راہنمائی ملے گی، اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے منصوبہ ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن کے مطابق مقدمات کے مقدمات کی
پڑھیں:
ضمنی الیکشن میں ٹی ایل پی امیدواروں کو انتخابی نشان نہ دینے پر درخواست سماعت کیلیے مقرر
اسلام آباد:ضمنی انتخابات میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
ٹی ایل پی کے 6 امیدواروں نے متعلقہ ریٹرننگ افسران (آر اوز) کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔ درخواست گزاروں میں ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی بھی شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن نے درخواستوں پر سماعت 10 نومبر کو مقرر کرتے ہوئے سعد رضوی، دیگر امیدواروں اور متعلقہ آر اوز کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔
واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیے جانے کے باعث امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ نہیں کیے گئے تھے، جس پر امیدواروں نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا ہے۔