وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کو کیش لیس معیشت کی طرف لے جانے کے لیے ایک بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو تیز تر بنانے اور مالی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے 3 بااختیار کمیٹیوں کے قیام کا حکم دیا۔

نئی قائم کی گئی ڈیجیٹل پیمنٹس انوویشن اینڈ ایڈاپشن کمیٹی، ڈیجیٹل پبلک انفرا اسٹرکچر کمیٹی اور گورنمنٹ پیمنٹس کمیٹی، شہریوں، کاروباری اداروں اور حکومت کے درمیان ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دینے کے لیے پالیسی سازی کریں گی۔

اس ضمن میں حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ایک طویل عرصے سے غیر فعال پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کو فعال کیا جائے گا اور ایک قومی ڈیجیٹل ماسٹر پلان تیار کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم نے گزشتہ روز اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ نقدی سے ڈیجیٹل نظام کی طرف منتقلی کوئی آپشن نہیں بلکہ شفاف معیشت کے لیے ایک ضرورت ہے، ترقی یافتہ ممالک کیش لیس نظام میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، پاکستان مزید پیچھے نہیں رہ سکتا۔

ایک اہم ہدایت میں، شہباز شریف نے ملک بھر کے تمام صوبوں میں وفاقی سطح پر رائج راست ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو وسعت دینے کا بھی حکم دیا، ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل لین دین کا نظام جدید معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔

حکام نے وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ راست نظام پر اس وقت 4 کروڑ سے زائد صارفین موجود ہیں، اور تمام وفاقی مالیاتی لین دین اسی کے ذریعے کیا جا رہا ہے جبکہ صوبائی حکومتوں کو بھی اس نظام میں شامل کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔

وزیر اعظم نے حکومت کی پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی کا اشارہ دیتے ہوئے ہدایت دی کہ عوامی اور نجی شعبوں کے درمیان تمام لین دین کو کیش لیس ماڈل پر منتقل کیا جائے، جو کہ پاکستان کی بڑی حد تک غیر رسمی معیشت کے لیے ایک انقلابی تبدیلی ہو سکتی ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈیجیٹل پبلک انفرا اسٹرکچر کمیٹی وزارت آئی ٹی کے تحت کام کرے گی، جبکہ کیش لیس پاکستان اسٹیئرنگ کمیٹی وزیر اعظم سیکریٹریٹ کے تحت تشکیل دی گئی ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ایک جراتمندانہ پائلٹ منصوبے کے طور پر وزارت آئی ٹی کا ارادہ ہے کہ اسمارٹ اسلام آباد منصوبے کے تحت اسلام آباد کو پاکستان کا پہلا مکمل طور پر ’کیش لیس‘ شہر بنایا جائے، جو کہ باقی ملک کے لیے ایک ڈیجیٹل تجربہ ہوگا۔

وزیر اعظم نے یہ بھی واضح کیا کہ فنڈز کو باضابطہ بینکاری نظام کے ذریعے استعمال میں لانے سے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مالی وسائل میسر آ سکتے ہیں اور سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کیا جا سکتا ہے، فِن ٹیک کو معیشت کے وسیع تر نظام میں شامل کرنا بھی ایک اہم حکمتِ عملی کے طور پر اجاگر کیا گیا۔

اجلاس میں وزیر اعظم کے کابینہ کے اہم اراکین، جن میں اقتصادی امور، آئی ٹی، پیٹرولیم اور ماحولیاتی تبدیلی کے وزرا شامل تھے، کے ساتھ ساتھ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر اور دیگر بڑے ریگولیٹری اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسٹیئرنگ کمیٹی ڈیجیٹل تجربہ شہباز شریف کیش لیس اکانومی کیش لیس پاکستان کیش لیس ماڈل مالیاتی لین دین وزیر اعظم وزیر اعظم سیکریٹریٹ.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسٹیئرنگ کمیٹی ڈیجیٹل تجربہ شہباز شریف کیش لیس اکانومی کیش لیس پاکستان کیش لیس ماڈل مالیاتی لین دین وزیر اعظم سیکریٹریٹ کے لیے ایک کیش لیس لین دین

پڑھیں:

حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس

سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔  جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا