data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لین دین اور ادائیگیوں کے ڈیجیٹل نظام کے قیام کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال عمل میں لایا جائے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت کیش لیس اکانومی کے حوالے سے اجلاس ہوا، شہباز شریف کی ڈیجیٹل پیمنٹس انوویشن اینڈ ایڈوپشن کمیٹی، ڈیجیٹل پبلک انفرااسٹرکچر کمیٹی اور گورنمنٹ پیمنٹس کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ یہ خصوصی سب کمیٹیاں عوام اور کاروباری افراد کے درمیان ادائیگیوں کے لیے سہولیات فراہم کرنے، ڈیجیٹل نظام سے متعلق آگاہی، پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کو فعال کرنے،
قومی ڈیجیٹل ماسٹر پلان بنانے اور حکومت اور نجی شعبے کے درمیان لین دین کو آسان بنانے کے حوالے سے سفارشات پیش کریں گی۔وزیراعظم نے کیش لیس سسٹم کو فروغ دینے کے لیے ڈیجیٹل لین دین کو عوام کے لیے کیش کی نسبت ارزاں اور آسان بنانے اور ادائیگیوں کے ڈیجیٹل نظام راست (RAAST) کو وفاق سمیت تمام صوبوں میں قائم کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ معیشت میں شفافیت لانے کے لیے ڈیجیٹل لین دین کا نظام قائم کرنا انتہائی اہم ہے، پوری دنیا میں ترقی یافتہ ممالک اور کامیاب معیشتوں میں کیش لیس نظام کو ترجیح دی جا رہی ہے، لین دین اور ادائیگیوں کے ڈیجیٹل نظام کے قیام کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال عمل میں لایا جائے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت ’’راست سسٹم‘‘ سے 4 کروڑ صارفین مستفید ہو رہے ہیں، جن کی تعداد بڑھانے کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ادائیگیوں کے ڈیجیٹل نظام لین دین کے لیے

پڑھیں:

3 سال تک فائبر نیٹ کو 60 فیصد تک لے جائیں گے: شزا فاطمہ

اسکرین گریب

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شِزا فاطمہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے پاکستان کو ڈیجیٹل حب پر پہنچائیں، اگلے 3 سال تک فائبر نیٹ کو 60 فیصد تک لے جائیں گے۔

حیدر آباد میں نیشنل انکوبیشن سینٹر میں تقریب سے خطاب کے دوران شزا فاطمہ نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے میں نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کر رہے ہیں، اسٹارٹ اپس اور نوجوانوں کے لیے فنڈ ریزنگ سے متعلق وزیرِاعظم کی خصوصی ہدایات ہیں، آئی ٹی کے فروغ کے لیے ہیومن ریسورسز کو بڑھایا جارہا ہے، انفرا اسٹرکچر کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔

انہوں مزید کہا کہ ملک بھر میں 8 انکیوبیشن سینٹرز کام کر رہے ہیں، صرف حیدر آباد سے ایک ارب سے زائد کے اسٹارٹ اَپس ہوئے، سالانہ تین لاکھ سے زائد نوجوان تربیت حاصل کر کے اسٹارٹ اَپس شروع کر رہے ہیں، مختلف یونیورسٹیز سے الحاق اور آئی کلاؤڈ پر کام ہوا ہے۔

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ایکٹ کی منظوری کا مقصد ڈیجیٹل سسٹم کی جانب بڑھنا ہے، ڈیجیٹل سسٹم سے عام عوام کی زندگی میں تبدیلی لانی ہے، زندگی کا ہر شعبہ ڈیجیٹل ہو رہا ہے، نادرا سے مل کر ڈیجیٹل ڈیٹا جمع کر رہے ہیں، ہر شخص کا ڈیٹا محفوظ ہوگا، ڈیجیٹل انقلاب سے ہر معلومات حاصل ہوں گی۔

شزا فاطمہ نے یہ بھی کہا کہ خریداری کرنے والے کسی بھی شخص کا ڈیٹا ریوینیو میں نہیں جاتا، آنے والے وقت میں گرین انیشیٹو کے تحت زراعت میں بھی ڈیجیٹلائزیشن ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلیے لندن سے نیو یارک روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف کی سرمایہ کاری و تجارت کے فروغ کے لیے قابلِ عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
  • 3 سال تک فائبر نیٹ کو 60 فیصد تک لے جائیں گے: شزا فاطمہ
  • وزیر اعظم یوتھ پروگرام اور پاشا کے تعاون سے پاکستانی ڈیجیٹل معیشت کو مستحکم کیا جائےگا، رانا مشہود
  • جراثیم سے بھرپور غذا جو عمر بڑھانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے
  • نریندر مودی کی بھارتیوں سے غیرملکی مصنوعات ترک کرنے کی اپیل
  • پاکستان کا اپنی ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو عرب دنیا کے ـ’’بونا‘‘ سسٹم کے ساتھ جوڑنے کا فیصلہ
  • عاصم منیر کی قیادت میں ملک محفوظ‘ ترقی کی جانب گامزن ہے، وزیراعظم
  • سکھر میں انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بننے والی اونٹنی علاج کیلیے کراچی منتقل، دو ملزمان گرفتار
  • جائزہ مذاکرات: وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے زیادہ سے زیادہ ریلیف لینے کی ہدایت کر دی