ریموٹ ورکرز کے لیے ڈیجیٹل نومیڈ ویزے پر سلوینیا جانے کا نادر موقع
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
سلووینیا نے غیر ملکی ریموٹ ورکرز کے لیے ایک سالہ رہائشی اجازت نامہ دینے کا اعلان کردیا جو 21 نومبر 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: کون سے ملک کا ڈیجیٹل نومیڈ ویزا بہترین ہے؟
اس نئے ڈیجیٹل نومیڈ ویزا کے ذریعے غیر ملکی افراد سلووینیا میں رہتے ہوئے بیرون ملک کمپنیوں یا کلائنٹس کے لیے کام کرسکیں گے۔
مزید پڑھیے: ڈیجیٹل نومیڈ ویزا کیا ہے اور پاکستانی اس کی تلاش میں کیوں ہیں؟
یہ پہلا موقع ہے کہ سلووینیا کے امیگریشن نظام میں ریموٹ پروفیشنلز کے لیے باقاعدہ راستہ متعارف کروایا گیا ہے۔ اس ویزا کے حامل افراد مقامی لیبر مارکیٹ کا حصہ بنے بغیر سلووینیا کی ثقافت، فطری خوبصورتی اور طرزِ زندگی سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔
یہ ویزا صرف غیر EU/EEA ممالک کے شہریوں کے لیے ہے جو ریموٹ کام کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ڈیجیٹل خانہ بدوشوں کے لیے 7 بہترین ممالک کون سے ہیں؟
درخواست دہندہ کا کسی ایک زمرے میں آنا ضروری ہے جن میں کسی غیر ملکی (غیر سلووینین) کمپنی کا ملازم یا بین الاقوامی کلائنٹس کے لیے فری لانسر یا کنٹریکٹر ہونا یا خودمختار پیشہ ور، جو بیرونی کلائنٹس کو ڈیجیٹل سروسز فراہم کرتا ہو، ہونا شامل ہے۔
تاہم سلووینیا میں موجود کمپنیوں یا کلائنٹس کے لیے کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
مدت اور تجدیدویزا کی مدت: 12 ماہ ہوگی اور یہ ویزا مسلسل تجدید کے قابل نہیں تاہم دوبارہ درخواست 6 ماہ کے وقفے کے بعد دی جا سکتی ہے۔
مالی شرائطدرخواست دہندگان کو مالی طور پر خود کفیل ہونے کا ثبوت دینا ہوگا۔ ان دستاویزات میں ملازمت یا سروس کے معاہدے، حالیہ تنخواہ کی رسیدیں، بینک اسٹیٹمنٹس، جن میں آمدنی واضح ہو شامل ہوں گے۔
کم از کم آمدنی کی حد کا تعین سلووینین حکام کریں گے۔
درخواست دینے کا طریقہبیرون ملک سے: سلووینین سفارت خانے یا قونصل خانے میں درخواست دینی ہوگی۔
سلووینیا سے: مقامی انتظامی دفتر میں درخواست دی جائے گی۔
درخواست کے جائزے کے دوران ایک عارضی رہائشی سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے: جاپان میں تعلیم کے بعد ملازمت کے مواقع، جاپان کی نئی ویزا اصلاحات کیا ہیں؟
براعظم یورپ کے وسط میں واقع سلووینیا قدرتی مناظر سے مالا مال ملک ہے جہاں دیگر یورپی ممالک کے مقابلے میں کم خرچ پر رہا جاسکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ریموٹ ورکرز سلوینیا سلوینیا کا ویزا نومیڈ ویزا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ریموٹ ورکرز سلوینیا سلوینیا کا ویزا نومیڈ ویزا ڈیجیٹل نومیڈ نومیڈ ویزا کے لیے
پڑھیں:
جنوبی وزیرستان:لوئر وانا بازار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 14 زخمی
جنوبی وزیرستان کے لوئر وانا بازار میں ٹیکسی سٹینڈ کے قریب بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا بازار میں شکئی سٹینڈ کے قریب پولیس وین کے پاس زور دار دھماکا ہوا، ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔حکام کے مطابق واقعہ میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جب کہ متعدد عام شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، زخمیوں کو فوری طور پر وانا ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) طاہر شاہ کے مطابق دھماکا اور فائرنگ کے بعد علاقے میں سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ڈی ایس پی عمران اللہ کے مطابق ریموٹ کنٹرول بم دھماکا پولیس موبائل وین کے قریب ہوا، ڈی ایچ کیو اسپتال وانا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔