پاکستان کے تین بڑے ہوائی اڈوں پر ای گیٹس کی تنصیب کے منصوبے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق، جرمنی سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے پاکستان کے حالیہ دورے کے دوران ای گیٹس کے بنیادی ڈیزائن کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ترجمان پی اے اے نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر جدید ای گیٹس نصب کیے جائیں گے، جس سے مسافروں کو خودکار نظام کے تحت تیز رفتار امیگریشن کی سہولت حاصل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

’اس نظام کے ذریعے نہ صرف مسافروں کا قیمتی وقت بچے گا بلکہ ایئرپورٹس پر امیگریشن کا عمل بھی مزید مؤثر اور شفاف ہو جائے گا۔‘

اس ضمن میں منعقدہ ایک 3 روزہ ورکشاپ کے دوران جرمن ماہرین نے منصوبے سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کر لی ہے، ترجمان کے مطابق، یہ اقدام پاکستان کے ہوائی اڈوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ہم آہنگ کرنے کی ایک بڑی کوشش ہے۔

مزید پڑھیں:

ترجمان نے مزید بتایا کہ یہ منصوبہ ایئرپورٹس کے لیے ایک محفوظ، قابلِ توسیع اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ حل فراہم کرے گا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ منصوبے پر کام کرنے والے کنسلٹنٹس معاہدے کے مطابق تسلی بخش انداز میں کام کر رہے ہیں، اور تمام پہلوؤں پر پیش رفت اطمینان بخش ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ملک میں ای گیٹس کا نفاذ مسافروں کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا، جس سے ہوائی سفر کے تجربے میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسٹیک ہولڈرز امیگریشن ای گیٹس پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی پی اے اے ترجمان خودکار نظام کنسلٹنٹس ہوائی سفر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسٹیک ہولڈرز امیگریشن ای گیٹس پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی پی اے اے خودکار نظام کنسلٹنٹس ہوائی سفر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق

پڑھیں:

جماعت اسلامی کا لاہور اجتماع عام تبدیلی کا آغاز ثابت ہوگا،منعم ظفر خان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا لاہور میں ہونے والا “اجتماع عام” ملک میں حقیقی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا،  21 سے 23 نومبر تک منعقد ہونے والے اس بڑے اجتماع میں ملک بھر سے تاجر، مزدور، کسان، خواتین اور نوجوان شریک ہوں گے، جو ظالمانہ نظام کے خاتمے اور ملک میں عدل و انصاف پر مبنی نظام کے قیام کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

ادارہ نور حق میں منعقدہ تاجروں کے نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ کراچی میں ای چالان کے نام پر عوام پر مسلط کیے گئے بھاری جرمانے سراسر ظلم ہیں،  جماعت اسلامی نے اس ظالمانہ قانون کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے، اور اگر عوام کو ریلیف نہ ملا تو سڑکوں پر احتجاج بھی کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ  بدل دو نظام  کے نعرے کے تحت ہونے والا لاہور کا اجتماع عام ملک میں جاگیرداروں اور وڈیروں کے استحصالی نظام کے خلاف عوامی بیداری پیدا کرے گا،  منعم ظفر خان نے تاجروں کو دعوت دی کہ وہ اس تاریخی اجتماع میں بھرپور شرکت کریں۔

اجلاس میں کراچی کے مختلف تجارتی علاقوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے شرکت کی اور اجتماع عام میں بھرپور شرکت کا عزم ظاہر کیا،  تاجروں نے اس موقع پر 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی جو اجتماع عام کے انتظامات میں تعاون کرے گی۔

کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری برسوں سے مسائل کا شکار ہے لیکن ان کے حل کے لیے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی، عوام کی خاموشی نے حالات کو ناسور بنا دیا ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ ہم سب مل کر اس نظام کو بدلنے کے لیے آواز اٹھائیں۔

کوآپریٹو مارکیٹ کے جنرل سیکریٹری محمد اسلم خان نے کہا کہ سندھ حکومت نے ای چالان کے نام پر عوام سے لوٹ مار شروع کر دی ہے جبکہ کے الیکٹرک نے بلوں میں اضافی ٹیکس لگا کر شہریوں پر مزید بوجھ ڈال دیا ہے۔

واٹر پمپ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے رہنما عارف اسماعیل کا کہنا تھا کہ چالان سے پہلے عوام کو تربیت دی جائے اور سڑکوں کی حالت بہتر بنائی جائے۔ بولٹن مارکیٹ ٹریڈرز اتحاد کے صدر شریف میمن نے کہا کہ ایک نظام درست کیے بغیر دوسرا سسٹم مسلط کر دیا جاتا ہے، شہریوں کے لیے بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • نجکاری کمیشن بورڈ اجلاس، 3 ہوائی اڈوں کوپرائیویٹائز کرنے کی سفارش
  • بھارت کی جنگی تیاریوں کے مقابلے میں پاکستان کی عسکری تیاریاں جدید ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
  • لاہور ہائیکورٹ میں جدید ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم قائم کردیا گیا
  • 27 ویں آئینی ترمیم، مجوزہ آئینی عدالت، 7 ججز، 68 سال ریٹائرمنٹ، ’’ کمانڈر آف ڈیفنس فورسز‘‘ کا نیا عہدہ متعارف کرانے پر غور
  • امریکی شٹ ڈاؤن: 40 بڑے ہوائی اڈوں پر پروازوں میں 10 فیصد کمی کا فیصلہ
  • ہندو برادری کو روکنے کا بھارتی الزام بے بنیاد و گمراہ کن ہے، دفتر خارجہ
  • جماعت اسلامی کا لاہور اجتماع عام تبدیلی کا آغاز ثابت ہوگا،منعم ظفر خان
  • وزارت آئی ٹی کا کیش لیس معیشت منصوبے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ
  • لاہور کینال میں شپ ریسٹورنٹ کی تیاریاں، منصوبے کی خاص بات کیا ہے؟
  • ایف بی آر نے انفرادی ٹیکس دہندگان کے لیے آن لائن ریٹرنز جمع کرانے کے نئے قواعد متعارف کرا دیے