گلبر گ ٹائون میں بارش کاپانی محفوظ کرنے کیلیے جامع منصوبے کاآغاز
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی( اسٹاف رپورٹر) گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ نے مون سون سے قبل بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے اور اس کے مؤثر استعمال کے لیے ایک جامع منصوبے پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا ہے۔ اس حوالے سے گلبرگ ٹاؤن کے چیئرمین نصرت اللہ نے NED یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں قائم Panjwani?Hisaar Water Institute (PHWI) کا دورہ کیا، جہاں ادارے کے ماہرین کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا۔اس اجلاس میں PHWI کی جانب سے ڈاکٹر عریبہ سید اور انجینئر حارث بھٹی بھی موجود تھے۔ گلبرگ ٹاؤن کی جانب سے Special Initiatives کے ایڈوائزر عمیر احمد اور Rainwater Harvesting کے پروجیکٹ ایڈوائزر سعید موسیٰ شریک تھے۔ ڈاکٹر عمران احمد پاکستان کے نمایاں آبی ماہر اور پالیسی تجزیہ کار ہیں۔ وہ Panjwani?Hisaar Water Institute (PHWI), NED یونیورسٹی کے بانی ڈائریکٹر ہیں۔ ڈاکٹر عمران نے امریکہ اور کینیڈا میں تحقیق، پالیسی ڈویلپمنٹ، اور شہری پانی کی منصوبہ بندی کے میدان میں کئی سال خدمات انجام دیں، جن میں واٹر ریسائیکلنگ، گریہ واٹر مینجمنٹ، اور کلائمیٹ چینج ایڈاپٹیشن کے منصوبے شامل ہیں۔ ان کی قیادت میں PHWI پاکستان میں پائیدار آبی پالیسی، تربیت، اور تحقیق کے ایک اہم مرکز کے طور پر ابھرا ہے۔اجلاس میں چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے گلبرگ ٹاؤن میں جاری رین واٹر ہارویسٹنگ اور وضو کے پانی کو محفوظ کرنے، فلٹر کرنے اور دوبارہ استعمال میں لانے کے مختلف منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ڈاکٹر عمران احمد نے تجویز دی کہ ایسی اسکیمیں نہ صرف ماحولیاتی پائیداری کے لیے اہم ہیں بلکہ شہری سطح پر خود کفالت کی جانب بھی ایک قدم ہیں۔یہ اقدام نکاسی آب کے مسائل کے حل، پانی کی بچت، اور ماحولیاتی توازن کی بحالی کی سمت ایک عملی قدم ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گلبرگ ٹاو ن
پڑھیں:
اسلام آباد میں موسلا دھار بارش،نیو چھٹہ بختاور سیلابی پانی میں ڈوب گیا
اسلام آباد(صغیر چوہدری )اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کورنگ نالہ کے ساتھ واقع نیو چھٹہ بختاور سیلابی پانی میں ڈوب گیا۔
بارش کا پانی گھروں میں داخل ہونے سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے نیو چٹھہ بختاور کی گلیاں اس وقت تالاب کا منظر پیش کررہی اہل علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت بارش کا،پانی گھروں سے نکال رہے ہیں علاقہ مکینوں نے ریسکیو کے اداروں سے فوری مدد کا کی اپیل کی ہے دوسری جانب راول ڈیم کے سپل ویز آج صبح 11 بجے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
راول ڈیم میں پانی کی سطح سترہ سوپچاس فٹ عبور کرنے پر سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہےجس کی پیشگی اطلاع این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کودے دی ہے
موسلادھار بارش کی وجہ سے کورنگ نالہ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہورہا ہے
انتظامیہ نے کورنگ نالہ سے ملحقہ رہائشی آبادیوں کے مکینوں محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے اہل علاقہ کو انتباہ جاری کرتے ہوئے آگاہ کیا گیا ہے کہ پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی صورت میں نالہ یا ،اس پر بنے عارضی پل کراس کرنے سے گریز کریں دوسری جانب نالہ لئی میں پانی کی سطح معمول سے زیادہ ہے جہاں بھی اطراف کی آبادیوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔جبکہ محکمہ موسمیات نے آئیندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی۔ہے