data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ کی جانب سے 9 سے 14 سال کی عمر کی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے محفوظ رکھنے کے لیے 13 ستمبر 2025 سے ”ہیومن پیپیلوما وائرس” (HPV) کی ویکسین مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں حیدرآباد کے ضلعی سطح پر تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر-II حیدرآباد صبا کلوڑ کی زیر صدارت آج شہباز ہال شہباز بلڈنگ حیدرآباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر پیر غلام حسین، ڈویژنل پولیو ٹاسک فورس انچارج ڈاکٹر جمشید خانزادہ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر انچارج ڈاکٹر وقار ڈہر، WHO کی امیونائزیشن آفیسر ڈاکٹر نجمہ طارق، HPV فوکل پرسن ڈاکٹر عبداللہ نظامانی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی ٹو صبا کلوڑ نے کہا کہ محکمہ تعلیم ضلع بھر کے پرائمری، سیکنڈری اور ہاء اسکولوں میں زیر تعلیم طالبات کی تعداد فراہم کرے جس کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ٹیمیں تشکیل دے گا جو ویکسینیشن مہم کو عملی جامع پہنائیں گی۔ انہوں نے ہدایت دی کہ محکمہ تعلیم ویکسینیشن مہم سے قبل آگاہی مہم شروع کرے تاکہ والدین اور طالبات میں شعور بیدار ہو اور ویکسینیشن کی مکمل کوریج کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ اسکولوں میں طالبات کونشاندہی کرنے کے لیے بھی جامع پلان تیار کیا جائے گا۔ PPHI کو بھی ہدایت دی گئی کہ وہ کمیونٹی میں آگاہی پیدا کرے اور والدین کو اس ویکسین کی افادیت اور اہمیت سے آگاہ کرے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اس مہم کا مقصد بچیوں کو سروائیکل کینسر (رحم کے دہانے کے کینسر) سے محفوظ بنانا ہے۔ محکمہ صحت سندھ، محکمہ تعلیم اور دیگر متعلقہ ادارے اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔اس ضمن میں محکمہ صحت سندھ نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ کی ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں اور اپنی بچیوں کو اس مہلک بیماری سے بچانے کے لیے ویکسین ضرور لگوائیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

حکومت کا اسکول ٹیچرز کے لیے انعام کا اعلان

پنجاب حکومت نے تعلیمی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، امتحانات میں نمایاں نتائج دینے والے اسکول اساتذہ کو انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر تعلیم کا اعلان

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا وہ تمام قابلِ احترام اساتذہ جنہوں نے مستقل محنت کے ذریعے اپنے طلبہ کے نتائج بہتر بنائے، انہیں حکومت کی جانب سے انعام دیا جائے گا۔
ناقص کارکردگی پر وارننگ
وزیر تعلیم نے خبردار کیا کہ وہ اساتذہ جن کے طلبہ ہر سال مسلسل ناکام ہو رہے ہیں، اپنی کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دیں، کیونکہ ناقص نتائج اب برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
میٹرک 2025 کے نتائج کے تناظر میں بیان
یہ بیان پنجاب میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کے اعلان سے چند روز قبل سامنے آیا ہے، جسے ایک پالیسی اشارہ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔
امتحانی نتائج کا خلاصہ
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) لاہور کے مطابق امتحانات میں کل 2,54,012 طلبہ نے شرکت کی ، ان میں سے 1,65,912 طلبہ کامیاب قرار پائے، کامیابی کا مجموعی تناسب 65.32 فیصد رہا۔یہ اقدام تعلیمی معیار کی بہتری اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی جانب ایک مثبت قدم سمجھا جا رہا ہے، جو تعلیمی نظام میں بہتری لانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

Post Views: 9

متعلقہ مضامین

  • سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کااعلان
  • نائب وزیر اعظم کی صدارت میں قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس؛ توانائی، تعلیم، صحت سمیت28 منصوبے منظور
  • قومی اسمبلی اجلاس میں اسپیکر کی جانب سے اسٹیٹ بینک کا اسپیشل آڈٹ کرانے کا عندیہ
  • قومی اسمبلی اجلاس؛اسپیکر کی جانب سے اسٹیٹ بینک کا اسپیشل آڈٹ کرانے کا عندیہ
  • پہلا اجلاس، پہلا قدم: پنجاب اسمبلی کی سیاحت کمیٹی فعال
  • اربعین حسینیؑ مارچ کا روٹ تبدیل، گورنر سندھ قائدین سے نمائش چورنگی پر ملاقات کرینگے
  • کینسر کا علاج؟ روس نے انقلابی اور ذاتی نوعیت کی کینسر ویکسین کے انسانی تجربات کا آغاز کر دیا
  • غریب مستحق اور اسپیشل بچوں کو پرائیویٹ سکولوں میں مفت تعلیم دینے کا ہدف مقرر
  • محکمہ تعلیم کا انوکھا اقدام یونیسیف کو ماموں بنا دیا
  • حکومت کا اسکول ٹیچرز کے لیے انعام کا اعلان