ایران پر امریکہ کا فضائی حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے، ڈاکٹر عشرت العباد
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
سابق گورنر سندھ نے کہا کہ امریکہ کو ہرگز یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ خطے میں طاقت کے زور ہر اپنے مقاصد مسلط کرے، اسے چاہیئے تھا کہ وہ تنازعہ کا فریق بننے کے بجائے ایک ذمہ دار عالمی قوت کے طور پر ثالثی اور سفارتی حل کے فروغ میں کردار ادا کرتا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ و سربراہ ایم پی پی ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ ایران پر امریکہ کا فضائی حملہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین اور ناقابل قبول خلاف ورزی ہے، جس کی انہوں نے شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو ہرگز یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ خطے میں طاقت کے زور ہر اپنے مقاصد مسلط کرے، اسے چاہیئے تھا کہ وہ تنازعہ کا فریق بننے کے بجائے ایک ذمہ دار عالمی قوت کے طور پر ثالثی اور سفارتی حل کے فروغ میں کردار ادا کرتا، عالمی طاقتوں پر لازم ہے کہ وہ فوری طور پر مکالمے پر مبنی موثر حکمت عملی اختیار کریں، جو نہ صرف تیل کی قیمتوں میں غیر یقینی اتار چڑھاؤ سے عالمی معیشت کو بچانے کے لئے ضروری ہے کہ کہ بڑھتے ہوئے خطرات کے تناظر میں عالمی امن وسلامتی کو یقینی بنانے کے لئے بھی ناگزیر ہے، اس سلسلے میں مزید تاخیر خطے اور دنیا دونوں کے لئے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن تیز، 5600 سے زائد ملزمان گرفتار
عرفان ملک:لاہور پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لاتے ہوئے رواں سال اب تک 5600 سے زائد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے.
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق اقبال ٹاؤن ڈویژن میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر سب سے زیادہ 2132 ملزمان گرفتار کیے گئے، جبکہ صدر ڈویژن میں 1555 اور سٹی ڈویژن میں 1040 افراد کو حراست میں لیا گیا, شہر کے مختلف تھانوں میں 651 مقدمات کا اندراج بھی یقینی بنایا گیا ہے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ کرایہ داری ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے کیونکہ جرائم پیشہ عناصر کی شناخت اور ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے کرایہ داری رجسٹریشن انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کی آڑ میں جرائم پیشہ افراد پناہ لے سکتے ہیں، اس لیے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی اور غیر قانونی یا مشکوک افراد کو کرائے پر جگہ فراہم کرنے والے مالکان کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
بلال صدیق کمیانہ نے مکان مالکان، کرایہ داروں اور پراپرٹی ڈیلرز کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر کرایہ داری ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور تمام ضروری کوائف متعلقہ پولیس ریکارڈ میں درج کروائیں تاکہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔