پیرس :اس سال کا پیرس ایئر شو دھوم مچا رہا ہے، شو میں سب سے زیادہ توجہ کا مرکز وہ منظر ہے جہاں میزبان ملک فرانس کے “رافیل” لڑاکا طیارے کے اسٹال کے بالکل سامنے چین کے J-10C طیارے کی نمائش ہو رہی ہے۔ چین، پاکستان اور بھارت کے ناظرین اس منظر کی رمزیت فوراً سمجھ جائیں گے۔ واضح الفاظ میں کہوں تو بات یہ ہے کہ پاک فضائیہ کے مطابق ،حالیہ پاک-بھارت فضائی جنگ میں انہوں نے بھارتی فضائیہ کو 0-6 سے شکست دی تھی، اور “رافیل” کو مار گرانے والا پاک فضائیہ کا J-10C طیارہ ہی تھا۔ اب پیرس ایئر شو میں “رافیل” اور J-10C کا آمنے سامنے نمائش کرنا، اگر کوئی کہے کہ اس ترتیب میں کوئی خاص پیغام نہیں، تو کون یقین کرے گا؟ شاید واقعی کوئی خاص بات نہ ہو، لیکن یہ منظر انتہائی دلچسپ ضرور ہے۔پیر کے روز ایک میڈ یا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دراصل پاک-بھارت فضائی جنگ میں J-10C اور “رافیل” کا یہ مقابلہ محض ہتھیاروں کی صلاحیت کا مقابلہ نہیں رہا۔ اس جھڑپ کے پس منظر میں چینی دفاعی صنعت کا عروج نہ صرف خطے کے فوجی توازن کو گہرے طور پر متاثر کر رہا ہے، بلکہ پاکستان جیسے ممالک کو نئے مواقع اور ترقی کی راہیں بھی دکھا رہا ہے۔طویل عرصے سے عالمی فوجی سازوسامان کا بازار مغربی طاقتوں کے قبضے میں رہا ہے۔ فرانس کا “رافیل” طیارہ جدید ٹیکنالوجی اور شاندار کارکردگی کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ چینی دفاعی صنعت کی ترقی نے اس اجارہ داری کو توڑ دیا ہے۔ J-10C کی “رافیل” کے خلاف حقیقی جنگ میں فتح یہ ظاہر کرتی ہے کہ اب عالمی فوجی سازوسامان کے میدان میں ایک نیا طاقتور حریف موجود ہے۔پاکستان جیسے ممالک کے لیے یہ تبدیلی انتہائی اہم ہے۔ ماضی میں پاکستان کے پاس فوجی سازوسامان خریدنے کی محدود آپشنز تھیں۔ انہیں نہ صرف مغربی مصنوعات کی بلند قیمتوں کا سامنا تھا، بلکہ ٹیکنالوجی کی منتقلی پر پابندیاں اور سیاسی شرائط بھی قبول کرنی پڑتی تھیں۔ اب چینی دفاعی صنعت نے پاکستان کو زیادہ قابل اعتماد اور خودمختار فوجی سازوسامان حاصل کرنے کا ذریعہ فراہم کیا ہے، جس سے وہ مغربی ممالک پر انحصار کم کرتے ہوئے اپنی دفاعی پالیسیوں میں زیادہ آزادی حاصل کر سکتا ہے۔چینی دفاعی صنعت کے عروج کا پاکستان کے لیے سب سے پہلا فائدہ یہ ہے کہ اس کی سلامتی کو مضبوط بنیادیں مل گئی ہیں۔ J-10C طیاروں کی بدولت پاک فضائیہ خطے میں کسی بھی فوجی خطرے کا بہتر مقابلہ کر سکتی ہے۔ یہ اعتماد نہ صرف طیاروں کی بہتر کارکردگی کی وجہ سے ہے، بلکہ چینی دفاعی صنعت کی مضبوط تکنیکی مدد کی وجہ سے بھی ہے۔اس کے علاوہ چین اور پاکستان کے درمیان دفاعی شعبے میں گہرے تعاون نے پاکستانی دفاعی صنعت کو فروغ دیا ہے۔ ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مشترکہ پروڈکشن کے ذریعے پاکستان دفاعی مصنوعات تیار کرنے کی صلاحیت حاصل کر رہا ہے، جو اس کی طویل مدتی سلامتی کے لیے اہم ہے۔وسیع تر تناظر میں دیکھا جائے تو چینی دفاعی صنعت نے پاکستان جیسے ممالک کے لیے بین الاقوامی تعاون کا ایک نیا ماڈل پیش کیا ہے۔ چین فوجی سازوسامان کی برآمدات میں مساویانہ مفادات اور دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کے اصولوں پر کاربند ہے۔ اس تعاون سے پاکستان جیسے ممالک اپنی خودمختاری قائم رکھتے ہوئے دفاعی صلاحیت بڑھا سکتے ہیں۔مزید برآں، چینی دفاعی صنعت کی ترقی نے پاکستان جیسے ممالک کی معیشت کو بھی فائدہ پہنچایا ہے۔ فوجی ساز و سامان کی تجارت کے ساتھ وابستہ صنعتیں ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا کرتی ہیں اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کو فروغ دیتی ہیں۔پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کے لیے چینی دفاعی صنعت کے عروج سے کئی سبق ملتے ہیں۔ ایک طرف تو ترقی پذیر ممالک کو مغرب پر انحصار کم کرتے ہوئے قابل اعتماد بین الاقوامی شراکت دار تلاش کرنے چاہئیں۔ دوسری طرف انہیں اپنی دفاعی صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنا چاہیے تاکہ وہ اپنی دفاعی ضروریات خود پوری کر سکیں۔پیرس ایئر شو میں J-10C اور “رافیل” کا رو برو ہونے کا منظر چینی دفاعی صنعت کے عروج کی ایک جیتی جاگتی تصویر ہے۔ اس نے پاکستان جیسے ممالک کو بہتر دفاعی اختیارات دیئے ہیں، نئے مواقع فراہم کیے ہیں، اور بین الاقوامی تعاون کا ایک نیا نمونہ پیش کیا ہے۔ عالمی دفاعی صنعت کے توازن کی تبدیلی کے اس دور میں یہ تعاون مشترکہ کامیابیوں کی نئی داستانیں رقم کر رہا ہے۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

سعودی عرب سے تاریخی معاہدہ؛ دیگر ممالک بھی دفاعی معاہدے کے خواہش مند ہیں، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ تاریخی ہے، یہ معاہدہ راتوں رات طے نہیں پایا اس میں کئی ماہ لگے ہیں، دیگرممالک بھی اس طرح کے معاہدے کا حصہ بننے کی خواہش رکھتے ہیں۔

جمعے کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اسٹرٹیجک باہمی دفاعی معاہدے سے دونوں ممالک بہت خوش ہیں، دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ تو ہمیشہ سے موجود تھا، سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، پابندیوں کے بعد سعودی عرب کی حمایت بڑی اہم تھی، جب آئی ایم ایف کے پروگرام کے لیے بھی ہمیں حمایت کی ضرورت پڑی تو سعودی عرب نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔

 انھوں نے کہا کہ ہر مسلمان حرمین شریفین سے گہری عقیدت رکھتا ہے اور اس پر قربان ہونے کے لیے تیار رہتا ہے۔ جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، معاہدہ خطے میں امن، سلامتی اور استحکام میں اہم کردار ادا کریگا۔

پاکستان اور سعودی عرب کی قیادت دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم رکھتی ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات بھائی چارے اور تعاون کی منفرد مثال ہیں، پاکستانی عوام کو سرزمین حرمین شریفین سے خاص عقیدت ہے،1960 کی دہائی سے دفاعی تعاون پاکستان سعودی تعلقات کا بنیادی ستون رہا ہے، دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کی خطے میں سلامتی، امن اور مضبوط دفاعی تعاون کے مشترکہ عزم کا عکاس ہے، اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک میں سے کسی ایک پر بھی کی جانے والی جارحیت کو دونوں پر حملہ تصور کیا جائے گا جس سے باہمی اعتماد اور مشترکہ دفاع کے عزم کی وسعت واضح ہوتی ہے۔

ترجمان نے اختتام میں سعودی عرب، چین اور دیگر اتحادیوں کے ساتھ اپنی تاریخی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کی دوبارہ تصدیق کی جبکہ فلسطین اور کشمیر میں خاص طور پر مظلوم عوام کے لیے امن، خودمختاری اور حقوق کے اصولی حمایت کو برقرار رکھا۔

دریں اثنا گزشتہ روز مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو ٹیلی فون کیا اور سعودی عرب کے ساتھ سٹریٹجک دفاعی معاہدے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے اس معاہدے کو مضبوط شراکت داری ، اعتماد اور تعاون کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا، دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر مختلف حوالوں سے ہونے والی پیش رفت پر بھی تبادلہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سعودی عرب دفاعی اشتراک بھارت اسرائیل میں بے چینی
  • برسوں بعد امریکی ایوانِ نمائندگان کے وفد کا چین کا اہم دورہ
  • سعودی عرب نے فوجی یونیفارم فیکٹری کی نجکاری کا عمل شروع کردیا
  • پاک سعودیہ مشترکہ دفاع کا معاہدہ
  • پاک سعودیہ دفاعی اتحاد کے بعد بھارت کیلئے پاکستان پر فوجی مہم جوئی کرنا انتہائی دشوار ہو گیا، مسعود خان
  • پاکستان،سعودی دفاعی معاہدہ: ایک تاریخی سنگ ِ میل
  • سعودی عرب سے معاہدہ کسی ملک کیخلاف نہیں، پاکستان
  • سعودی عرب سے تاریخی معاہدہ؛ دیگر ممالک بھی دفاعی معاہدے کے خواہش مند ہیں، اسحاق ڈار
  • پاک-سعودیہ دفاعی معاہدے میں دیگر عرب ممالک کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے، خواجہ آصف
  • اسلام آباد میں چین-پاکستان گدھا صنعت فورم کا آغاز