پاکستان کے تین بڑے ایئرپورٹس پر ای گیٹس کی تنصیب میں بڑی پیش رفت
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
کراچی:
جرمن ماہرین کے دورہ پاکستان کے دوران ای گیٹس کا بنیادی ڈیزائن فائنل ہوگیا۔ جدت کے حامل منصوبے کے تحت اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر ای گیٹ کی تنصیب ہوگی۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق جرمن ماہرین کی نگرانی میں ای گیٹ منصوبہ بروقت اور بغیر تاخیر کے جاری ہے، 3 روزہ ورکشاپس میں اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کر لی گئی۔
ای گیٹس تنصیب کے بعد مسافر خودکار نظام کے تحت برق رفتاری سے امیگریشن مراحل طے کر سکیں گے، منصوبہ عصر حاضر کے صرف جدید سہولیات کی فراہمی کا عکاس ہے۔
پاکستان کے ہوائی اڈوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالنے کی کوششوں کا حصہ بھی ہے۔ یہ منصوبہ پاکستان کے بڑے ایئرپورٹس کے لیے ایک محفوظ، قابلِ توسیع اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی حل فراہم کرے گا۔ کنسلٹنٹس معاہدے کے مطابق تسلی بخش کام کر رہے ہیں۔
منیجنگ پارٹنر کرسٹوف موسٹرٹ کا کہنا تھا کہ ہم نے یہاں کراچی میں ای گیٹس پروجیکٹ کے حوالے سے ان سائٹ ورکشاپس مکمل کر لیں ہیں۔ ای گیٹس پروجیکٹ کا مقصد تین بڑے ائیرپورٹس اسلام آباد، لاہور اور کراچی پر اس ٹیکنالوجی کی ڈیزائین اور تنصیب ہے۔
منیجنگ پارٹنر کا کہنا تھا کہ ان سائٹ ورکشاپس کا مقصد اس ٹیکنالوجی کے ڈیزائن اور اصولوں یا پرنسپل سے متعلق مخصوص سوالات کی وضاحت کرنا تھا۔ ایئرپوٹس اتھارٹی اور اس پروجیکٹ کے دیگر اسٹیک ہولڈرز سے اس اہم پروجیکٹ سے متعلق ہمارے یہ سیشنز بہت کامیاب رہے۔
پی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ منصوبے کے تحت تینوں ہوائی اڈوں (اسلام آباد، کراچی، لاہور) پر 100 ای گیٹس نصب کیے جائیں گے اور ای گیٹس منصوبہ 2 سال میں مکمل ہوگا۔ منصوبے میں عصر حاضر کی جدید ٹیکنالوجی مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) کا استعمال بھی کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان کے
پڑھیں:
دبئی کی دلکشی بڑھانے کا ٹارگٹ، حکومت نے 18 ارب درہم کا میگا پروجیکٹ اپروو کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی کی قیادت نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 18 ارب درہم کے ایسے ترقیاتی منصوبے کی منظوری دے دی ہے جس کا مقصد شہر کو دنیا کے سب سے خوبصورت اور جدید شہروں کی فہرست میں سب سے آگے لانا ہے۔
اس منصوبے کے تحت نہ صرف سینکڑوں نئے پارکس بنائے جائیں گے بلکہ اسپورٹس حب کے طور پر دبئی کی عالمی شناخت کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔
دبئی کو خوبصورت ترین شہروں میں شمار کروانے کیلئے 18 ارب درہم مالیت کا بڑا ترقیاتی پروگرام تیار کرلیا گیا ہے اور اس کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے۔ اس اقدام کا اعلان دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے کیا۔
شیخ حمدان کے مطابق شہر کی آئندہ ترقی کا بنیادی تصور یہ ہے کہ فطرت، سبزہ اور جدید ترقیاتی سوچ کو ایک ساتھ لے کر آگے بڑھا جائے۔ نئے ماسٹر پلان کے تحت دبئی میں رہنے والوں اور آنے والے سیاحوں کیلئے زیادہ سرسبز، دلچسپ اور عالمی معیار کا ماحول تیار کیا جائے گا۔
پبلک پارکس اینڈ گرینری کے تحت 630 نئے پارکس تعمیر کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ اسپورٹس اسٹریٹیجک پلان 2033 کے تحت 75 نئے اقدامات اور پروگرام متعارف کروائے جائیں گے تاکہ دبئی کو عالمی اسپورٹس ہب کے طور پر مضبوط ترین مقام حاصل ہو سکے۔
شیخ حمدان نے کہا کہ دبئی کا وژن یہ ہے کہ ٹیکنالوجی، ماحول، اسپورٹس اور شہر کی آرکٹیکچرل خوبصورتی ایک ساتھ مل کر ایسے مستقبل کے دروازے کھولیں جو دنیا کیلئے مثال بن جائیں۔