جنگ بندی سے پہلے ایران کا اسرائیل پر میزائل حملہ، 4 اسرائیلی ہلاک، متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ جنگ بندی کے نفاذ سے چند لمحے قبل ایران نے اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی، جس کے نتیجے میں 4 اسرائیلی ہلاک اور کم از کم 9 زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اسرائیلی ریسکیو سروس ’میگن ڈیوڈ ایڈم‘ (MDA) نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی اسرائیل کے شہر بیرشیبا میں ایرانی میزائل گرنے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 2 کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ 6 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایک گھنٹے کے دوران 6 مرتبہ ایئر سائرن بجائے گئے، اور کئی رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ میزائل حملے میں عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب صدر ٹرمپ نے دونوں ممالک کے درمیان مرحلہ وار جنگ بندی کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔ ایران نے جنگ بندی سے قبل اسرائیل پر کم از کم 5 میزائل داغے۔
اسرائیل اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، اور یہ واقعہ جنگ بندی کے امکانات کو مزید پیچیدہ بنا سکتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔
بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔
View this post on Instagramدوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔