الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کا انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
—فائل فوٹو
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلز پارٹی کا انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کر لیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کا سرٹیفیکیٹ شائع کر دیا۔
پیپلز پارٹی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے 12 اپریل کو انٹرا پارٹی انتخابات کرائے، بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے۔
پارٹی آئین کے مطابق عہدیداران کو چار سال کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
ہمایوں خان پاکستان پیپلز پارٹی کے بلامقابلہ سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے جبکہ ندیم افضل گوندل بلامقابلہ پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات منتخب ہوئے۔
پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ آمنہ پراچہ بلامقابلہ پیپلز پارٹی کی سیکریٹری خزانہ منتخب ہوئی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی کے پارٹی الیکشن انٹرا پارٹی
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔