اقتدار کو تم جنت سمجھتے ہو مگر ہم اسے تمھارے لیے جہنم بنادیں گے، مولانا فضل الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
مینار پاکستان میں منعقدہ قومی کانفرنس یکجہتی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تم جہاد فلسطین اور آزادی کی جدوجہد کے دشمن ہو کیونکہ تم غلامی کرتے ہو اور ہم آزادی کی جدوجہد کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تمہارا ایوان اقتدار جسے تم جنت سمجھتے ہو اسے ہم نے بڑے بڑے حکمرانوں پر انکے محل ان پر جہنم بنا دیا ہے اور تم پر بھی اسے جہنم بنائیں گے۔ لاہور کے مینار پاکستان میں منعقدہ قومی کانفرنس یکجہتی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تم جہاد فلسطین اور آزادی کی جدوجہد کے دشمن ہو کیونکہ تم غلامی کرتے ہو اور ہم آزادی کی جدوجہد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دینی مدارس کے حوالے سے بات بھی بین اقوامی دباؤ پر کی گئی، میں اسکو تسلیم نہیں کرتا، میں نے مدارس کے معاملے پر صبر کیا اب مطالبہ ہے کہ اس حوالے سے جو کام ہوا ہے اس پر جلد ازجلد عملدرآمد کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف بیت المقدس کے خلاف کشمیر کی جنگ ہم لڑیں گے، دینی مدارس کی بقا کی جنگ بھی ہم ہی لڑیں گے۔ اسرائیل کوئی ریاست نہیں بلکہ فلسطین کی زمیں پر قابض ہے اور امریکا اس معاملے میں اسرائیل کا ساتھ دے رہا ہے، میں امریکہ اور برطانیہ کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ تم جاتے ہوئے کشمیر کا تیر گھونپا اور اب جاتے ہوئے اسرائیل کا تیر گھونپا۔ انہوں نے کہا کہ انشاللہ کی یہ جماعتیں اور یہ علماء ساتھ ہیں، فلسطین آج سے جہاد نہیں لڑ رہا بلکہ اس کی 100 سالہ جدوجہد کی تاریخ ہے، اگر علماء نے جہاد کا کہا تو تم نے مذاق اڑایا مگر مجھ سمیت کسی کو بھی کوئی فرق نہیں پڑا کیونکہ تم نے اپنے آپ کو بے نقاب کر دیا کہ تم اسرائیل کے یار اور جہاد فلسطین و آزادی کی جدوجہد کے دشمن ہو۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان کی جدوجہد نے کہا کہ کرتے ہو
پڑھیں:
ٹی ٹی پی کے خلاف آپریشن پر مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی حمایت کردی
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف حکومت کی جانب سے طاقت کے استعمال کی حمایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان نے مریم نواز کی جانب سے ائمہ کرام کو ماہانہ وظیفے دینے کا فیصلہ مسترد کردیا
چینیوٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف طاقت کا بھرپور استعمال کیا جانا چاہیے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ افغانستان سے کالعدم تحریک طالبان کے لوگ پاکستان میں آکر دہشت گرد کارروائیاں کرتے ہیں۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ خیبرپختونخوا میں حالات انتہائی خراب ہیں اور لوگ گھروں سے باہر نکلنے سے قاصر ہیں۔
مزید پڑھیے: افغان طالبان ہماری تجاویز سے متفق مگر تحریری معاہدہ کرنے پر تیار نہیں، رانا ثنااللہ
پاک افغان کشیدگی کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے مذاکرات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان مسائل کو بات چیت کےذریعےحل کیا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جے یو آئی دہشتگردوں کے خلاف آپریشن مولانا فضل الرحمان