کرشمہ کپور کے ارب پتی سابق شوہر کی موت؛ جائیداد پر تنازعات کھڑے ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
کرشمہ کپور کے سابق شوہر اور معروف بزنس مین سنجے کپور کی 300 ارب روپے کی سلطنت پر کنٹرول کے لیے ان کی والدہ اور دوسری بیوی کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا۔
بھارت کی معروف آٹو پارٹس کمپنی سونا کومسٹار، چیئرمین سنجے کپور کی اچانک موت کے بعد ایک بڑے خاندانی تنازع کا شکار ہو گئی۔
سنجے کپور کی دوسری پریا سچدیو کپور کو بورڈ میں شامل کرلیا جس پر سنجے کی والدہ رانی کپور نے شدید اعتراضات اٹھائے ہیں۔
25 جولائی کو ہونے والی سالانہ جنرل میٹنگ (AGM) میں سنجے کپور کی بیوہ پریا سچدیو کپور کو نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا۔
جس پر سنجے کی والدہ رانی کپور نے شدید اعتراض کیا تھا اور اس اجلاس کو ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی جو مسترد کر دی گئی۔
والدہ رانی کپور نے الزام لگایا تھا کہ ان سے بیٹے کی موت کے سوگ کے دوران زبردستی بند کمروں میں کچھ دستاویزات پر دستخط کروائے گئے تھے۔
رانی کپور نے کمپنی بورڈ اور شیئر ہولڈرز کو بھیجے گئے خط میں کہا کہ وہ اپنے شوہر ڈاکٹر سرندر کپور کی وصیت کے مطابق گروپ کی اصل وارث ہیں۔
اس خط میں سنجے کی والدہ نے یہ بھی واضح کیا کہ انھوں نے اپنی بہو سمیت کسی کو بھی خاندانی وراثت کی نمائندگی کا اختیار نہیں دیا۔
تاہم کمپنی نے ایک ریگولیٹری فائلنگ میں رانی کپور کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ 2019 سے شیئر ہولڈر نہیں رہیں۔
بیان میں واضح کیا گیا کہ AGM قانونی تقاضوں کے مطابق منعقد ہوئی اور ان کے خط کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔
یاد رہے کہ رانی کپور نے نہ صرف کمپنی کی قیادت بلکہ اپنے بیٹے کی موت پر بھی سوال اٹھائے تھے اور متعلقہ اداروں سے شفاف تحقیقات کی اپیل کی تھی۔
یہ بھی یاد رہے کہ دستاویزات کے مطابق، سنجے کپور RK فیملی ٹرسٹ کے واحد بینیفیشری تھے، جو Aureus Investments کا اہم حصہ دار ہے۔
اس بنیاد پر سنجے کی دوسری اہلیہ پریا سچدیو کپور کا بورڈ میں تقرر قانونی طور پر مضبوط ہے جب تک کہ کوئی ٹرسٹ سے متعلق قانونی چیلنج سامنے نہ آئے۔
واضح رہے کہ معروف بزنس مین سنجے کپور کی کرشمہ کپور سے شادی 2003 میں ہوئی تھی جو 2016 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ ان کے دو بچے، سمایرا اور کیان ہیں۔
طلاق کے بعد بھی سنجے اپنے بچوں سے ملاقات کے لیے کرشمہ کے گھر ممبئی آتے رہتے تھے۔
بعد ازاں سنجے کپور نے ماڈل اور کاروباری خاتون پریا سچدیو سے دوسری شادی کی، اور 2018 میں ان کے ہاں ایک بیٹے اذاریاس کی پیدائش ہوئی تھی۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: سنجے کپور کی رانی کپور نے پریا سچدیو کی والدہ سنجے کی
پڑھیں:
نائب وزیراعظم اسحاق کا اقوام متحدہ میں خطاب؛ عالمی تنازعات کے حل کا فارمولا پیش کردیا
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کو دینا پڑے گا۔
نیویارک، عالمی امن کے قیام کیلیے اقوام متحدہ میں او آئی سی تعاون اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے اسلامی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون کو مزید فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ انسانی بحران سے نمٹنےاور عالمی امن کیلیے او آئی سی اور اقوام متحدہ کا تعاون اہم ہے تاہم اس کو مزید فعال کرنے کی ضرورت ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے خطرات کو روکنے کیلیے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، عالمی چیلنجز کے نمٹنے کیلیے عالمی تعاون بہت ضروری ہے۔
نائب وزیراعظم نے کاہ کہ سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت اعزاز ہے، اقوام متحدہ کے بعد او آئی سی دنیا کی بین الحکومتی تنظیم ہے اور پاکستان او آئی سی کے بانی ارکان میں سے ایک ہے۔