ایمر جنسی آپریشن سینٹر بلو چستان انعام الحق کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو  وائرس کی موجودگی کی شرح تیزی سے کم ہو  رہی ہے۔انعام الحق کے مطابق صوبے میں پولیو وائرس کی شرح کم ہو رہی ہے، ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی شرح 98 سےکم ہو کر 17فیصد رہ گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال 23 میں سے 4 علاقوں کے پانی کے نمونوں میں پولیو  وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تاہم پو لیو کاکوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔انعام الحق کے مطابق پو لیو کے تدارک کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز تحسین کے مستحق ہیں جبکہ پولیو سے بچاؤ کے ٹیکے غذائی قلت کا شکاربچوں کیلئے محفوظ اور مؤثر ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نمونوں میں پولیو وائرس کی کی شرح

پڑھیں:

شنگھائی: صدر زرداری کی موجودگی میں مفاہمت کی 3 یادداشتوں پر دستخط

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

شنگھائی میں ‎صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مفاہمت کی 3 یاد داشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی ہے۔

ان ‎ایم او یوز کا مقصد پاکستان میں زراعت، ماحولیات اور ماس ٹرانزٹ کے شعبوں کی ترقی ہے۔

‎خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

صدر زرداری کی چینی کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری سے ملاقات

صدر آصف زرداری کی شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے سیکریٹری چن جینِنگ سے ملاقات ہوئی، ‎خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری، بلاول بھٹو زرداری، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور سندھ کے وزرا شرجیل میمن و ناصرحسین شاہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔

سندھ کے وزراء شرجیل میمن، ناصر حسین شاہ اور پاکستان کے چین میں سفیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

‎پہلا ایم او یو کنٹرولڈ ایگریکلچر سائنس اینڈ ایجوکیشن پارک، زرعی پیداوار اور خوراک کے تحفظ میں اضافے سے متعلق ہے۔

‎دوسرا ایم او یو کسانوں کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور تربیت فراہم کرنے کے لیے ووکیشنل انسٹیٹیوٹ سے متعلق ہے جبکہ تیسرا ایم او یو ماحول دوست فاضل مادے کی مینجمنٹ کے فروغ سے متعلق ہے۔

اس موقع پر صدرِ مملکت آصف زرداری نے کہا کہ ‎یہ ایم او یوز پاک چین زرعی، تکنیکی اور ماحولیاتی تعاون کو مضبوط بنانے کی عملی کوشش ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیش رفت: دو گواہان کے حیران کن انکشافات
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، مزید 24 افراد وائرس کا شکار
  • توشہ خانہ ٹو کیس، 2 اہم گواہان کے بیانات جیو نیوز نے حاصل کر لیے
  • افغانستان کرکٹ ٹیم کو دھچکا، فاسٹ بولر نوین الحق ایشیا کپ سے باہر ہوگئے
  • ٹی ٹی پی اور را کی افغانستان میں موجودگی، پاکستان کا طالبان کو سخت پیغام
  • ٹی ٹی پی اور ’’را‘‘ کی افغانستان میں موجودگی، پاکستان کا طالبان حکومت کو سخت پیغام
  • فشریز ڈیپارٹمنٹ کی پہلی خاتون چیئرپرسن فاطمہ مجید
  • شنگھائی: صدر زرداری کی موجودگی میں مفاہمت کی 3 یادداشتوں پر دستخط
  • امریکی انخلا ایک دھوکہ
  • خیبر پی کے میں پولیو کے دو کیس رپورٹ‘ ملک میں تعداد 26 ہو گئی