data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، اس وقت تینوں جماعتیں اقتدار میں ہیں مگر قوم کو کرپشن اور نعروں کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔

لاہور میں عزم نو یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ہم اس ملک میں انقلاب چاہتے ہیں، انقلاب اللہ کی اطاعت ہے تاکہ ہم لوگوں کی بجائے اللہ کی اطاعت سے ملک چلائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر ظالم، چور، ڈاکو سے آزادی چاہتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ کو آئین کے تابع رکھنا چاہتے ہیں، ہم کشمیر کو آزاد دیکھنا اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کروانا چاہتے ہیں۔ جب پاکستان میں پی پی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پھر یہ ہو سکتا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی سندھ میں پی پی لمبے عرصے سے اقتدار میں ہے۔ اس وقت تینوں جماعتیں اقتدار میں ہیں، ان تین پارٹیوں نے ملک کو اس نہج پر پہنچایا ہے، جب اس ملک میں اسلامی حکومت آئے گی تو کوئی بھوکا نہیں سوئے گا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سراج الحق پی ٹی ا ئی چاہتے ہیں نے کہا

پڑھیں:

افغان سرزمین سے دہشتگردی برداشت نہیں کرینگے، ہمسایوں سے امن چاہتے ہیں: فیلڈ مارشل

اسلام آباد+ پشاور (خبرنگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے قبائلی عمائدین کے جرگے سے ملاقات کی۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے پشاور پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف کو کور ہیڈکوارٹر 11 کور پشاور میں خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ انہیں سرحدی امن، آپریشنل تیاری اور انسداد دہشتگردی اقدامات پر آگاہ کیا گیا۔  قبائلی عمائدین نے دہشتگردی اور افغان طالبان کے خلاف فوج سے مکمل تعاون کا عزم دہرایا اور مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ آرمی چیف نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی عوام کی غیر متزلزل  اور غیر مشروط حمایت کو سراہا اور حالیہ پاک-افغان کشیدگی کے دوران سکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون پر قبائلی عوام کو خراج تحسین پیش کیا۔ پاک فوج کے سربراہ نے افغان طالبان کے رویئے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان بھارتی حمایت یافتہ گروہوں، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف  فیصلہ کن کارروائی کے بجائے ان کی پشت ناہی کر رہے ہیں اور انہیں ہر ممکن سہولت  اور مدد فراہم کر رہے ہیں۔  پاکستان افغانستان سمیت اپنے تمام ہمسایوں سے امن چاہتا ہے، تاہم اپنی سرزمین پر افغان سرزمین سے دہشت گردی برداشت نہیں کرے گا۔ افغان سرزمین سے پاکستان کیخلاف سرحد پار دہشتگردی نہیں ہونے دیں گے۔  سرحد پار دہشتگردی جاری رہنے کے باوجود تحمل سے کام لیا۔  فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ خیبر پی کے اور ملک بھر سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا ‘پاکستان خصوصاً کے پی کے کو دہشتگردوں، سہولت کاروں سے مکمل پاک کیا جائے گا ۔جبکہ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبر پی کے کے بہادر عوام کی لچک اور قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان کی جانب سے سرحد پار دہشتگردی کے تسلسل کے باوجود پاکستان نے گزشتہ چند سالوں میں صبروتحمل کا مظاہرہ کیا ہے اور افغانستان کے ساتھ متعدد مواقع پر سفارتی اور اقتصادی تعاون بڑھایا ہے۔ تعلقات بہتر بنانے کیلئے سفارتی اور معاشی اقدامات کئے۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ اس تعاون کا مقصد پاک افغان دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانا ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قبائلی عمائدین کو یقین دلایا کہ پاکستان خصوصاً خیبر پی کے کو دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں سے پاک کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر قبائلی عمائدین  نے فیلڈ مارشل سید عاصم منصر کی جانب سے بے لاگ گفتگو کو سراہا اور پاکستان میں امن کیلئے اپنے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا اور واضح کیا کہ فتنہ الخوارج کے نظریے کو خیبر پی کے کے قبائل میں کوئی پذیرائی حاصل نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی، نون لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، سراج الحق
  • پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، سراج الحق
  • پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو ملک سنبھل سکتا ہے، سراج الحق
  • پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، سراج الحق
  • پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، سراج الحق
  • اجتماع عام پاکستان میں منصفانہ نظام کے قیام کی جدوجہد کا آغاز ہوگا۔ سراج الحق
  • طالبان افغانستان کو قبرستان بنائے رکھنا چاہتے ہیں
  • مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے
  • افغان سرزمین سے دہشتگردی برداشت نہیں کرینگے، ہمسایوں سے امن چاہتے ہیں: فیلڈ مارشل