آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پشاور دورہ، قبائلی عمائدین سے اہم ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج پشاور کا دورہ کیا اور قبائلی عمائدین کے جرگے سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ہیڈکوارٹر الیون کور میں سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی لی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو موجودہ سیکیورٹی ماحول، آپریشنل تیاریوں اور پاک افغان سرحد پر امن قائم رکھنے کے لیے جاری انسداد دہشت گردی کارروائیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
جرگے سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قبائلی عوام کی ثابت قدمی، قربانیوں اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ غیر مشروط تعاون کو سراہا اور کہا کہ خیبر پختونخوا کے بہادر عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال کردار ادا کیا ہے۔
آرمی چیف نے واضح کیا کہ پاکستان نے گزشتہ برسوں میں افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے متعدد سفارتی اور معاشی اقدامات کیے، لیکن افغان طالبان حکومت نے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد گروہوں، جیسے کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندستان کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں کی بلکہ انہیں سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان، خاص طور پر خیبر پختونخوا، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں سے مکمل طور پر محفوظ بنایا جائے گا۔
قبائلی عمائدین نے آرمی چیف کے کھلے اور دوٹوک موقف کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندستان کی گمراہ کن سوچ کو قبائل میں کسی طور پذیرائی حاصل نہیں۔آرمی چیف کی پشاور آمد پر کمانڈر پشاور کور نے ان کا استقبال کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا رمی چیف
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔