پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد مارے گئے
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب دہشتگردوں کی نقل و حرکت بروقت شناخت کر لی گئی۔
سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک
فوجی ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے، ہلاک ہونے والوں میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر اور انتہائی مطلوب دہشتگرد خارجی امجد عرف مزاحم شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق امجد عرف مزاحم، دہشتگرد نور ولی کا نائب اور بھارتی حمایت یافتہ ’فتنہ الخوارج‘ کی رہبری شورا کا سربراہ تھا۔
حکومت پاکستان نے اس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔ وہ افغانستان میں مقیم رہ کر پاکستان میں متعدد دہشتگرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں ملوث رہا۔
آئی ایس پی آر نے بیان میں کہا کہ ’فتنہ الخوارج‘ کی قیادت افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان میں دہشتگردوں کی دراندازی کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہے تاکہ ملک کے اندرونی استحکام کو نقصان پہنچایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں دہشتگردی کرنے والا فتنہ الہند کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ واقعہ اس موقف کی تصدیق کرتا ہے کہ افغان سرزمین بدستور پاکستان مخالف عناصر کے لیے محفوظ پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہو رہی ہے۔
ترجمان نے عبوری افغان حکومت پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں مؤثر اقدامات کرے تاکہ افغان سرزمین کسی بھی دہشتگرد سرگرمی کے لیے استعمال نہ ہو۔
ترجمان کے مطابق علاقے میں تلاشی اور تطہیری کارروائی جاری ہے تاکہ کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد کو پکڑا جا سکے۔
بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز ’عزمِ استحکام‘ کے تحت انسدادِ دہشتگردی مہم کو پوری قوت کے ساتھ جاری رکھیں گی تاکہ غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ایس پی آر بھارت پاکستان دہشتگرد فتنہ الخوارج.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر بھارت پاکستان دہشتگرد فتنہ الخوارج فتنہ الخوارج کے مطابق کے لیے
پڑھیں:
بھارتی پروپیگنڈا مشینری فتنہ الخوارج کی حمایت میں سرگرم، پاکستان کے خلاف جھوٹا بیانیہ پھیلانے کی سازش بے نقاب
اسلام آباد: بھارتی اور افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان کے خلاف منظم جھوٹ پھیلانے میں سرگرم ہیں۔
رپورٹس کے مطابق یہ اکاؤنٹس فتنہ الخوارج نامی دہشت گرد گروہ کی حمایت میں پروپیگنڈا کر رہے ہیں تاکہ خطے میں بدامنی اور انتشار پیدا کیا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی پروپیگنڈا نیٹ ورک نے فتنہ الخوارج کے میڈیا ونگ “اوسینٹ ٹی وی” کا حوالہ دیتے ہوئے جھوٹا دعویٰ کیا کہ پاک فوج کے کچھ اہلکاروں نے طالبان میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ تاہم سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ ایسا کوئی واقعہ نہ تو پیش آیا ہے اور نہ ہی کہیں رپورٹ ہوا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ بھارتی اور افغان اکاؤنٹس ایک مربوط ڈس انفارمیشن مہم کے ذریعے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے خلاف نفرت انگیز مہم چلا رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ سارا پروپیگنڈا مودی حکومت کی ایماء پر چلایا جا رہا ہے تاکہ پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کیا جا سکے۔
پاکستانی حکام نے اس طرح کی جھوٹی مہمات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر کے پروپیگنڈے سے ریاستی ادارے مرعوب نہیں ہوں گے۔