کوئٹہ اور کیچ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 18 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
کوئٹہ اور کیچ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 18 دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز
کوئٹہ اور کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 18 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں2مختلف آپریشنز میں فتنہ الہندوستان کے18دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارودبرآمد کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق کوئٹہ کے چلتن پہاڑی علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کے اطلاع پر آپریشن کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں 14 دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے۔ ضلع کیچ کے علاقے میں آپریشن کے دوران 4 دہشتگردوں کوہلاک کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مزید بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پُر عزم ہیں، آپریشن”عزمِ استحکام”کے تحت دہشتگردی کے خلاف مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسیکورٹی فورسز کی انڈین پراکسی، فتنہ الخوارج کے خلاف کاروائی،7ہلاک،5جوان شہید ہو گئے سیکورٹی فورسز کی انڈین پراکسی، فتنہ الخوارج کے خلاف کاروائی،7ہلاک،5جوان شہید ہو گئے ترکیہ نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا معاملہ، توہین عدالت کی درخواست کیلئے سہیل آفریدی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط پی آئی اے کی لندن میں شاندار تقریب برطانیہ کے لیے نئی پروازوں کا اعلان اسحاق ڈار کا الجزائری ہم منصب سے رابطہ، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق راولپنڈی: تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں اہم پیشرفت؛ علیمہ خان کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد ہلاک
پڑھیں:
کوئٹہ، امامبارگاہوں کی سکیورٹی کلوز، بلوچستان شیعہ کانفرنس کا اظہار تشویش
اپنے بیان میں شیعہ کانفرنس کے صدر عاشق حسین نے کہا کہ بلوچستان کی موجودہ صورتحال میں امامبارگاہوں کی سکیورٹی کلوز کرنا قابل افسوس ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان شیعہ کانفرنس نے علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن کے امام بارگاہوں سے سکیورٹی کلوز کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ سکیورٹی صورتحال میں حکومت کا سکیورٹی کلوز کرنا افسوسناک ہے۔ اپنے بیان میں شیعہ کانفرنس کے صدر عاشق حسین ہزارہ نے کہا کہ کوئٹہ کی امام بارگاہوں کی سکیورٹی کلوز کرنا نامناسب اقدام ہے۔ ملک بھر، بلخصوص صوبہ بلوچستان کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے امام بارگاہوں کی سکیورٹی کلوز کرنا افسوناک امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں خدا ناخواستہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں تمام تر ذمہ داری بلوچستان حکومت، انتظامیہ اور تمام سکیورٹی اداروں پر عائد ہوگی۔