سیکورٹی فورسز کی ضلع کرم میں کارروائی: فتنۃ الخوارج کے7 دہشت گرد ہلاک،کیپٹن سمیت 6جوان شہید
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے ضلع کرم میں کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا،فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن نعمان سلیم سمیت 6 جوان بھی شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 29 اکتوبر 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے ضلع کرم کے علاقے دوگر میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، جہاں بھارتی ایجنسیوں کے زیرِ اثر گروہ فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 7 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک کر دیے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں ضلع میانوالی کے رہائشی اور بہادر نوجوان میڈیکل افسر 24 سالہ کیپٹن نعمان سلیم شہید ہو گئے، آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ وہ نہ صرف طبی امداد فراہم کرنے کے فرائض انجام دے رہے تھے بلکہ دلیرانہ انداز میں دشمن کے خلاف لڑے، ان کے ساتھ پانچ جوانوں نے بھی وطن پر اپنی جان قربان کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے جوانوں میں صوابی کے 39 سالہ حوالدار امجد علی، راولپنڈی کے 36 سالہ نائیک وقاص احمد، شکارپور کے 23 سالہ سپاہی اعجاز علی، جہلم کے 23 سال سپاہی محمد ولید، خیرپور کے 32 سالہ سپاہی محمد شہباز شامل ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے باقی عناصر کا خاتمہ کیا جا سکے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز اور پاکستان کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظوری سے تیار کردہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ’عزمِ استحکام‘ کے وژن کے مطابق ملک سے غیرملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے اپنی انسدادِ دہشت گردی مہم پوری قوت سے جاری رکھیں گی۔
واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں افغانستان سے متصل صوبہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی لہر میں تیزی کے ساتھ ہی سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز ا ئی ایس پی ا ر کے مطابق
پڑھیں:
کراچی میں گیس سلینڈر دھماکے سے تباہی، 1 جاں بحق
شہر قائد کے علاقے صفورا چورنگی سندھ گرین ہوٹل واٹر ہائیڈرنٹ کے قریب واقع ٹائر پنکچر اورگیس ویلڈنگ کی مشترکہ دکان میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور5 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ تھانے کے علاقے صفورا چورنگی سندھ گرین ہوٹل واٹرہائیڈرنٹ کے قریب واقع ٹائر پنکچر اورگیس ویلڈنگ کی مشترکہ دکان میں دھماکےمیں 6 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پرجناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال منتقلی کے بعد جھلس کر زخمی ہونے والا ایک شخص دوران علاج دم توڑ گیا، جس کی شناخت 35 سالہ وقاص کے نام سے ہوئی۔
حادثے میں زخمی ہونے والے دیگر افراد میں 10 سالہ سکندر، 40 سالہ اویس اور 30 سالہ عبدالحنان اورعابد شامل ہیں جبکہ ایک زخمی کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔
ایس ایچ او ملیر کینٹ آغا عبدالرشید کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والا وقاص پنکچرکی دکان کا مالک تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پنکچر کی دکان سے متصل گاڑیوں کے سینسر گیس ویلڈنگ کے ذریعے مرمت کاکام بھی ہوتا تھا جہاں ایک چھوٹا سلنڈر موجود تھا جوروز داردھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طورپراسپتال منتقل کردیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ دکان مکمل طور پرتباہ ہوگئی۔