کرم میں بھارتی پراکسی فتنہ خوارج کیخلاف آپریشن، 7 خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
سیکیورٹی فورسز نے کرم کے علاقے دوگر میں بھارتی پراکسی فتنہ خوارج کے خلاف آپریشن کے دوران 7 خوارج کو ہلاک کردیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن سمیت 6 بہادر جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ خوارج کے خلاف آپریشن خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن نعمان سلیم سمیت 6 بہادر جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں میں حوالدار امجد علی، نائیک وقاص احمد، سپاہی اعجاز علی، سپاہی محمد ولید اور سپاہی محمد شہباز بھی شامل ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نےگزشتہ روز (24 اکتوبر کو) ایک بڑی دہشت گردی کی کارروائی کو ناکام بنا دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن نعمان سلیم ایک بہادر اور نوجوان میڈیکل آفیسر تھے، جو محاذ پر میڈیکل خدمات انجام دینے کے ساتھ دلیرانہ انداز میں لڑے اور جامِ شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا ہے کہ علاقے میں موجود دیگر بھارتی سرپرستی یا فتنہ خوارج کی تلاش اور خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے انسدادِ دہشت گردی کی مہم پوری قوت سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پاک فوج کے شعبہ ا ئی ایس پی ا ر فتنہ خوارج
پڑھیں:
مستونگ میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک، راہگیر شہید اور 8 زخمی
MASTUNG:بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک راہ گیر شہید اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کی زد میں راہ گیر اور دیگر افراد بھی آئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہ گیر جاں بحق ہوگیا جب کہ پکنک پر آئے 8 افراد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔