WE News:
2025-12-15@06:18:35 GMT

کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں ٹارگٹڈ فائرنگ، 2 سکھ نوجوان ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT

کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں ٹارگٹڈ فائرنگ، 2 سکھ نوجوان ہلاک

کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں جمعہ کی صبح ہونے والی ایک ٹارگٹڈ فائرنگ میں بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے 2 سکھ نوجوان ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ اتفاقی نہیں تھا۔

مزید پڑھیں: کینیڈا: سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں 3 بھارتی شہری گرفتار

ہلاک ہونے والوں کی شناخت گردیپ سنگھ (27) سکنہ باریہ اور رنویر سنگھ (18) سکنہ اُدت سائیڈے والا، ضلع مانسا کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں ایک دوست کی سالگرہ میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔

ایڈمنٹن پولیس کے مطابق واقعہ 12 دسمبر کو رات 1:43 بجے پیش آیا۔ زخمی حالت میں ملنے والے دونوں نوجوانوں کو جائے وقوعہ پر مردہ قرار دے دیا گیا۔ پولیس نے تحقیقات شعبۂ قتل کے حوالے کر دی ہیں اور ایک گہرے رنگ کی ایس یو وی کی تلاش جاری ہے۔

مزید پڑھیں: کینیڈا نے سکھ رہنما کے قتل میں ملوث ہونے پر بھارتی سفارتکار کو ملک بدر کر دیا

واقعے کے بعد پنجاب کے ضلع مانسا میں سوگ کی فضا ہے جبکہ پولیس نے عوام سے معلومات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایڈمنٹن رنویر سنگھ کینیڈا سکھ قتل گردیپ سنگھ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایڈمنٹن رنویر سنگھ کینیڈا سکھ قتل گردیپ سنگھ

پڑھیں:

امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کی یونیورسٹی میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 18 زخمی

نیویارک(ویب ڈیسک) امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کی براؤن یونیورسٹی کے کیمپس میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 2 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فائرنگ براؤن یونیورسٹی کے کیمپس میں واقعہ انجینئرنگ بلڈنگ میں کی گئی، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولیس حملہ آور سے نمٹ رہی ہے، طلبہ محتاط رہیں، براؤن یونیورسٹی میں طلبہ کی مجموعی تعداد 11 ہزار ہے، جن میں سے 8 ہزار طلبہ انڈر گریجویٹ ہیں، طلبہ کی اکثریت روہڈ آئی لینڈ کیمپس میں رہتی ہے۔

پولیس نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر کے حملہ آور کی تلاش شروع کر دی، جس کے بعد براؤن یونیورسٹی کو بند کر دیا گیا، امریکا کے تعلیمی اداروں میں فائرنگ کا یہ 70واں واقعہ ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، صدر ٹرمپ نے زخمیوں اور ان کے اہل خانہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

  • سڈنی بیچ فائرنگ: حملہ آور باپ بیٹا نکلے، ملک بھر میں آج یوم سوگ کا اعلان
  • سڈنی بیچ حملہ دہشت گردی قرار، فائرنگ کرنے والے باپ بیٹا نکلے، پولیس نے مزید کسی حملہ آور کی تلاش نہ کرنے کا اعلان کردیا
  • سڈنی فائرنگ واقعہ: بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے پر پاکستانی نوجوان کی وضاحت
  • امریکہ، براون یونیورسٹی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 9 زخمی
  • خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں، 13 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
  • سڈنی کے ساحل پر فائرنگ، حملہ آور سمیت 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
  • سڈنی کے بونڈی بیچ پر فائرنگ، 10 افراد ہلاک، 12 زخمی، ایک حملہ آور مارا گیا
  • کریمہ بلوچ، بھارتی پراکسی سے اپنی راہ بدلنے تک کی کہانی
  • امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کی یونیورسٹی میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 18 زخمی