2025-05-13@14:43:55 GMT
تلاش کی گنتی: 2451

«بلین یورو»:

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے دانش اسکولوں کے لیے مقامی اساتذہ کی تعیناتی اور ہر اسکول میں ڈیجیٹل لائبریری بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دانش اسکول اور دانش یونیورسٹی ملک کے مستحق لائق طلبہ کواعلیٰ معیار کی تعلیم کی فراہمی کے حوالے سے حکومت کے ترجیحی منصوبے ہیں۔   وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دانش اسکولز اور یونیورسٹی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جہاں ملک بھر میں 15 نئے دانش اسکولز کی تعمیر کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور وزیراعظم نے زیر تعمیر دانش اسکولوں اور دانش یونیورسٹی پر کام تیز تر کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دانش اسکولوں...
    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری ہے، شوپیاں میں بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں انکاؤنٹر کرکے 3 کشمیریوں کو شہید کردیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے ضلع شوپیاں کے علاقے کیلر شکرو میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران 3 نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کردیا۔ نوجوانوں کو عسکریت پسند قرار دینے والے ایک سینیئر بھارتی پولیس افسر نے اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وہ (کشمیری نوجوان) فائرنگ کے تبادلے میں پھنس گئے اور مارے گئے۔ تاہم مقامی لوگوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے پولیس افسر کے اس دعوے کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ نوجوانوں کو اٹھایا گیا اور بعد ازاں...
    لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ سے مینٹورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اہم اجلاس میں مینٹورز کی کارگردگی کا جائزہ لیا اور اس عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ مینٹورز وقار یونس، شعیب ملک، ثقلین مشتاق، مصباح الحق اور سرفراز احمد فارغ کو فارغ کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مصباح الحق اور سرفراز احمد کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری دی جائیں گی۔ وفاقی کابینہ میں رد و بدل جبکہ چار وزرا کو فارغ کیے جانے کا امکان
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے 21 مشروبات تیار کرنے والی کمپنیوں میں پیداوار اور فروخت کی نگرانی کے لیے 50 سے زائد ان لینڈ ریونیو افسران و اہلکاران تعینات کر دئیے ۔اس سلسلے میں ایف بی آر نے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو، لارج ٹیکس پیئرز آفس لاہور کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی دفعہ 40- بی اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کی دفعہ 45(2) کے تحت مشروبات بنانے والے صنعتی یونٹس کی نگرانی کریں۔(جاری ہے) فیڈرل ایکسائز ایکٹ کی مذکورہ دفعہ کے تحت بورڈ کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ رجسٹرڈ شخص کے کاروباری احاطے میں ان لینڈ ریونیو کے افسران تعینات...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان—فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کا حکم دے دیا۔علیمہ خان کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔جسٹس خادم حسین سومرو نے علیمہ خان کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ ضمانت کیلئے آئی تھی، پتہ چلا 42 کیسز میں نامزد کردیا، علیمہ خانپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خان کو 42 کیسز میں نامزد کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے علیمہ خان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اورپرووژنل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) سے بھی نکالنے...
    ویب ڈیسک:  نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے فروری 2025 کے ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) پر فیصلہ جاری کر دیا ہے جس کے تحت صارفین کو بجلی کے بلوں میں 3.64 روپے فی یونٹ کا ریلیف دیا جائے گا۔ نیپرا کے اعلامیے کے مطابق یہ ریلیف مئی 2025 کے بلوں میں صارفین کو منتقل کیا جائے گا، جس کا اطلاق صرف کے الیکٹرک کے صارفین پر ہوگا۔ اکراس دی بورڈ فائر بندی، ڈرون مداخلت بند؛ ملٹری آپریشنز ڈی جیز کا اتفاق رائے فیصلے کے مطابق، نیپرا نے جنریشن ٹیرف سے متعلق اپنے پچھلے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے، جو جولائی 2023 سے کنٹرول پیریڈ کے لیے ہے، فروری...
    وفاقی وزارت تجارت کی جانب سے ایڈوانس گولڈ کی درآمد پر پابندی سے سونے کے زیورات کی ایکسپورٹ معطل ہوگئی۔ پاکستان جیمز، جیولری ٹریڈرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عمران خان ٹیسوری نے وزیر اعظم کو ہنگامی خط لکھ دیا۔  انہوں نے کہا کہ پہلے سے طے شدہ آرڈرز اور تیار جیولری کی ایکسپورٹ بھی روک دی گئی، سونے کے زیورات کی ایکسپورٹ کے آرڈرز کی تکمیل نہ ہونے سے پاکستانی ایکسپورٹرز کے انٹرنیشنل مارکیٹ میں بلیک لسٹ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 6 مئی 2025 کو اچانک SRO 760(I)/2013 کی معطلی سے سونے کے زیورات کی ایکسپورٹ رک گئی، قانونی اور باقاعدہ زیورات کے برآمدی کاروبار کو شدید نقصان کا سامنا ہے۔ ان کا...
    اسرائیل کی غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جنوبی غزہ میں اسرائیل کے حملے میں مزید ایک صحافی شہید ہوگیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی فورسز نے خان یونس کے ناصر میڈیکل کمپلیکس کو نشانہ بنایا، فضائی حملے میں صحافی حسن اسلیح شہید ہوگیا۔ گزشتہ ماہ بھی غزہ کے کیمپ پر اسرائیلی حملے میں صحافی حسن اسلیح زخمی ہوا تھا جسے علاج کے لیے خان یونس کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز کی غزہ پر گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز حملوں میں کم از کم 39 افراد شہید ہوئے تھے۔ Post Views: 6
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے علیمہ خان کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کا حکم دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق عدالت نے علیمہ خان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا،عدالت نے علیمہ خان کو بیرون ملک جانے کی اجازت کیلئے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی،جسٹس خادم حسین سومرو نے علیمہ خان کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ مزید :
    چیئرمین کشمیر کونسل ای یو کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ بھارت ہٹ دھرمی کے بجائے امریکی ثالثی کو قبول کرے کیونکہ یہی اس کے مفاد میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان اور بھارت کے مابین مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق علی رضا سید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر کو چاہیے کہ فوری طور پر اپنی پیشکش پر عمل درآمد شروع کریں تاکہ مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق پرامن طریقے سے حل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار اور مستقل حل تک جنوبی ایشیا میں امن...
    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بھارت کے خلاف آپریشن بُنیان مرصوص میں حصہ لینے والے غازیوں کی عیادت کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کے خلاف آپریشن بُنیان مرصوص کے دوران زخمی ہونے والے غازیوں کی عیادت کے لئے وزیراعلی مریم نواز شریف کی سی ایم ایچ لاہور پہنچیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے بھارتی جارحیت کے دوران زخمی افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور سرجیکل وارڈ میں زیر علاج ہر غازی سے علیحدہ علیحدہ گفتگو بھی کی۔ انہوں نے غازی افسروں اور جوانوں کی مزاج پرسی کی جبکہ زخمی افسروں اور جوانوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے غازی افسروں اور جوانوں کے ہمت وحوصلہ کو سراہا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے غازیوں کی...
    قومی اسمبلی نے بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر مسلح افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ منظور کرلی۔ اسپیکر قانون ساز اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قرارداد پیش کی، جسے متفقہ منظور کرلیا گیا۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی پر اللہ پاک کے شکر گزار ہیں، اور قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ پارلیمان میں تمام سیاسی جماعتوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کے بزدلانہ حملوں میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کے لئے دعائے مغفرت کرائی گئی۔ڈان نیوز کے مطابق اجلاس قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت شروع ہوا۔سپیکر سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ 7 مئی کو بھارت کی طرف سے بزدلانہ حملوں میں درجنوں پاکستانی شہید ہوئے، اس کے علاوہ بھی پاکستان میں ایسے بہت واقعات ہوئے۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ ان سب واقعات میں شہید ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت کرلیں، جس پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے شہدا کے لئے دعائے مغفرت کرائی۔دریں اثنا اجلاس میں یہ بات سامنے آئی کہ ملک میں...
    پاک بھارت کشیدگی، حکومت کا آئی ایم ایف کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)حکومت نے پاک بھارت جنگ اور حالیہ صورتحال پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ سال میں ٹیکس ریونیو کا ہدف جی ڈی پی کے 11 فیصد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 14 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر حکومت نے آئی ایم ایف کو صورتحال پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت سے حالیہ جنگ کے باعث دفاعی اخراجات...
    ---فائل فوٹو  صوبۂ پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی۔گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد مذکورہ بلز ایکٹ بن کر فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے تھیلیسیمیا پری ونشن بل2025ء، پنجاب ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی بل 2025ء، نیکسس یونیورسٹی سیالکوٹ بل 2025ء کی منظوری دی ہے۔گورنر پنجاب نے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بل 2025ء، نیکسٹ انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بل 2025ء، یونیورسٹی آف وائٹ راک بل 2025ء اور پنجاب ایسڈ کنٹرول بل 2025ء کی بھی منظوری دی ہے۔
    کراچی: قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے باقی ماندہ میچز بنگلادیش منتقل کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں باسط علی نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز دبئی کے بجائے بنگلادیش میں کروانے چاہئیں، کیونکہ بنگلادیش ہمارا برادر ملک ہے اور وہاں شائقین بڑی تعداد میں اسٹیڈیم آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ قدم اٹھایا تو عوام کی جانب سے زبردست پذیرائی ملے گی۔ یاد رہے کہ بھارتی جارحیت کے پیش نظر پی سی بی نے پی ایس ایل کو غیرمعینہ مدت کے لیے معطل کر دیا تھا تاہم حالیہ دنوں...
    قصور:بھارتی جارحیت کے دوران شہید ہونے والے پاکستان کے بہادر سپاہیوں اور معصوم شہریوں کی غائبانہ نماز جنازہ آج ضلع قصور کے علاقے کھڈیاں خاص میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، وفاقی وزیرِ مملکت ملک رشید احمد خان، اور رکنِ صوبائی اسمبلی ملک سعید احمد خان نے بھی شرکت کی۔ نماز جنازہ کا انعقاد کھڈیاں خاص کے ہائی سکول میں کیا گیا، جہاں پاک افواج اور قوم کے شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر اعلیٰ فوجی افسران، بیوروکریٹس اور پولیس افسران سمیت ہزاروں شہری بھی موجود تھے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کے آبائی علاقے کھڈیاں خاص میں ہونے والی اس...
    حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی تینوں بندرگاہیں کراچی بندرگاہ، پورٹ قاسم اور گوادر بندرگاہ کا معمول کے مطابق کام کرتے رہنا پاک بحریہ کی کامیاب حکمت عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص میں پاک بحریہ کی مؤثر حکمت عملی کے باعث بھارتی بحریہ اپنے پانیوں تک محدود رہی، بھارتی بحریہ جنوب میں پاک بحریہ کو چیلنج کرنے کی ہمت نہ کر سکی۔ پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے پورے عرصے کے دوران پاک بحریہ کی کڑی نگرانی اور مسلسل موجودگی کے سبب بھارتی بحریہ کا کوئی بھی جہاز یا ایئر کرافٹ پاکستان کی جانب پیش قدمی نہ کر سکا۔ پاک بحریہ کی زبردست حکمت عملی کی بدولت بھارتی ایئر کرافٹ کیرئیر (آئی این ایس وکرانت) پاکستان کیلئے...
     راؤ دلشاد : وزیراعلیٰ مریم نوازکی ہدایت پریوم تشکرپھرپورانداز میں منانے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مکار دشمن کیخلاف عظیم کامیابی پر آج رات 8:30 پر لبرٹی چوک پر یوم تشکرکی تقریب ہوگی،معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ذیشان ملک تقریب میں شرکت کریں گے۔ تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف،آرمی چیف جنرل عاصم منیرکوخراج تحسین پیش کیاجائیگا۔ پاک فضائیہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر یوم تشکرکی تقریب میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔ 
    قرار داد میں کہا گیا کہ پاکستانی پائلٹس نے دشمن کے جدید ترین وسائل کو بے اثر کر کے تاریخ رقم کی، پاک فضائیہ کی تکنیکی برتری اور فولادی عزم نے دشمن کے حوصلے پست کیے، قوم ان غازیوں اور شہداء کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے مادرِ وطن کا دفاع کیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت آپریشن "بنیان مرصوص" کو قومی نصاب اور تقریبات کا حصہ بنائے، شہداء اور غازیوں کو اعلیٰ ترین قومی اعزازات سے نوازا جائے، یہ ایوان اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ پاکستان ناقابلِ تسخیر ہے۔ پنجاب اسمبلی میں آپریشن "بنیان مرصوص" کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی قرارداد جمع کروا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حنا...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے آج کے دن کو “یومِ تشکر” کے طور پر منانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے قوم کے لیے سجدہ شکر بجا لانے کا دن قرار دیا ہے۔ انہوں نے آپریشن ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کی کامیابی پر بھرپور مسرت کا اظہار کیا اور افواجِ پاکستان کی جرات و بہادری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاک فوج نے ہر محاذ پر قوم کے دفاع کو یقینی بنایا اور پوری قوم نے اتحاد و یکجہتی کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو واضح پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی قوتیں ملکی سلامتی پر متفق رہیں اور اسی قومی...
    ملک احمد خان ---فائل فوٹو  اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے قوم اور مسلح افواج نے ہمیشہ ملک کی حفاظت کے لیے جانیں قربان کی ہیں۔قصور کے نواحی علاقے کھڈیاں خاص میں بھارتی حملوں میں شہید ہونے والوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ ہمارے قانون سازی کرنیوالے ایم پی ایز کو اے آئی کا پتہ نہیں: ملک محمد احمد خاناسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ہمارے ایم پی ایز جو قانون سازی کرتے ہیں انہیں اے آئی کا پتہ ہی نہیں ہے۔ نمازِ جنازہ میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور اہل علاقہ نے  شرکت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ شہداء...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) آپریشن  بْنیَان مَّرصْوص پر وزیراعلی مریم نواز  نے پاک فوج کے لیے اعزاز و افتخار کا اظہار کیا ہے۔ مریم نواز نے پاک فوج کی بھارتی جارحیت کے خلاف عبرتناک جوابی کارروائی پر اظہار تفاخر کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کا بھارت کی بزدلانہ جارحیت کا دن کی روشنی میں دیا گیا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ پاک سرزمین کے سپاہیو! تم پر سلام ہو، تمہارے جذبے کو سلام ہو اور تمہاری غیرت کو سلام ہو۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ سلام ہے ان محافظوں کو جنہوں نے صرف گولی سے نہیں بلکہ غیرت، حکمت اور شجاعت سے جواب دیا۔ آپریشن جوابی کارروائی نہیں، تاریخی اعلان ہے کہ ہم کمزور نہیں، امن کے...
    ترجمان جمعیت علمائے اسلام کے مطابق 11 مئی کو پشاور اور 15 مئی کو کوئٹہ میں عظیم الشان دفاع پاکستان و شہدائے غزہ ملین مارچ ہوگا، پشاور ملین مارچ کی تیاریاں مکمل  ہیں، جس میں عاشقان اسلام اور محبان وطن شریک ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی نے 11 مئی کو پشاور اور 15 مئی کو کوئٹہ میں شہدائے غزہ ملین مارچ کو ’’دفاع پاکستان اور شہدائے غزہ‘‘ ملین مارچ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ  کرلیا۔ ترجمان جمعیت علمائے اسلام کے مطابق 11 مئی کو پشاور اور 15 مئی کو کوئٹہ میں عظیم الشان دفاع پاکستان و شہدائے غزہ ملین مارچ ہوگا، پشاور ملین مارچ کی تیاریاں مکمل  ہیں، جس میں عاشقان اسلام اور محبان وطن شریک ہوں گے۔...
    پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید یا زخمی ہونے والے خیبر پختونخوا کے شہریوں کی مالی معاونت کا اعلان کردیا ہے، جو خیبر پختونخوا حکومت کے ریلیف پیکج کے تحت کی جائے گی۔ وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں ملک کے کسی بھی حصے میں اگر  خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والا کوئی شہید یا زخمی ہوگا تو صوبائی حکومت ان شہدا کے ورثا اور زخمیوں کی بھر پور مالی معاونت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ایسے شہدا کے اہل خانہ اور زخمیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کا بھر پور خیال...
    نیوزی لینڈ کے کرکٹر ڈیرل مچل نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر امن کا پیغام دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے کرکٹر ڈیرل مچل اس وقت متحدہ عرب امارات اور نیوزی لینڈ کے درمیان پرواز کر رہے ہیں، انہوں نے حالیہ دنوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی پر دل کی گہرائیوں سے اظہارِ خیال کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے دو ایسے ممالک کے درمیان کشیدگی دیکھنا مشکل رہا ہے جو میرے دل کے بہت قریب ہیں، میری دعائیں دونوں جانب متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں۔ ڈیرل مچل نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت کی ہے اور...
    جے یو آئی ترجمان اسلم غوری نے کہا کہ آپریشن بُنیان المرصوص کی مکمل حمایت اور ہر قسم کے جانی و مالی تعاون کا اعلان کرتے ہیں۔ پختونخوا اور بلوچستان کے غیرت مند مسلمان اور پاکستانی ایمانی جوش او جذبے کے ساتھ شرکت کریں۔ اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی (ف) نے 11 مئی کو پشاور اور 15 مئی کو کوئٹہ میں شہدائے غزہ ملین مارچ کو ’’دفاع پاکستان اور شہدائے غزہ‘‘ ملین مارچ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ  کر لیا۔ ترجمان جمعیت علمائے اسلام کے مطابق 11مئی کو پشاور اور 15 مئی کو کوئٹہ میں عظیم الشان دفاع پاکستان و شہدائے غزہ ملین مارچ ہوگا۔ پشاور ملین مارچ کی تیاریاں مکمل ہیں، جس میں عاشقان اسلام اور محبان وطن شریک...
    اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کی ترجمان اولگا چیرفکو نے غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کے لیے راستے کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ فلسطینیوں کی کسی بھی جبری نقل مکانی کی حمایت نہیں کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے امدادی سامان غزہ پہنچانے والا بحری جہاز بمباری سے تباہ کردیا اولگا چیرفکو نے اپنے بیان میں کہا کہ اقوامِ متحدہ، غزہ کے شہریوں کی جبری بے دخلی کے کسی منصوبے کی حمایت نہیں کرتی، ہم نے واضح کر دیا ہے کہ ہم غزہ کے شہریوں کی جبری بے دخلی کے مخالف ہیں ،اقوام متحدہ فلسطینیوں کی کسی بھی جبری نقل مکانی کی حمایت نہیں کرے گی۔ غزہ میں انسانی امداد کی تقسیم...
    پشاور: جے یو آئی نے 11 مئی کو پشاور اور 15 مئی کو کوئٹہ میں شہدائے غزہ ملین مارچ کو ’’دفاع پاکستان اور شہدائے غزہ‘‘ ملین مارچ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ  کرلیا۔ ترجمان جمعیت علمائے اسلام کے مطابق 11 مئی کو پشاور اور 15 مئی کو کوئٹہ میں عظیم الشان دفاع پاکستان و شہدائے غزہ ملین مارچ ہوگا۔ پشاور ملین مارچ کی تیاریاں مکمل  ہیں، جس میں عاشقان اسلام اور محبان وطن شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اور پاکستان کے دفاع کے لیے جے یو آئی کارکن ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے۔ دفاع پاکستان و شہدائے غزہ ملین مارچ بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ کے خلاف سنگ میل ثابت ہوگا ۔ جے...
    اقوام متحدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کی ترجمان اولگا چیرفکو نے غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کے لیے راستے کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے زور دیا کہ اقوامِ متحدہ، غزہ کے شہریوں کی جبری بے دخلی کے کسی منصوبے کی حمایت نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے واضح کر دیا ہے کہ ہم غزہ کے شہریوں کی جبری بے دخلی کے مخالف ہیں ، اقوامِ متحدہ فلسطینیوں کی کسی بھی جبری نقل مکانی کی حمایت نہیں کرے گی۔(جاری ہے) غزہ میں انسانی امداد کی تقسیم کے لیے نئے امریکی منصوبے پر تبصرہ کرتے ہوئے اولگا چیرفکو نے کہا کہ...
    اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2025ء) اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کی ترجمان اولگا چیرفکو نے غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کے لیے راستے کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے زور دیا کہ اقوامِ متحدہ، غزہ کے شہریوں کی جبری بے دخلی کے کسی منصوبے کی حمایت نہیں کرتی۔العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم نے واضح کر دیا ہے کہ ہم غزہ کے شہریوں کی جبری بے دخلی کے مخالف ہیں ، اقوامِ متحدہ فلسطینیوں کی کسی بھی جبری نقل مکانی کی حمایت نہیں کرے گی۔(جاری ہے) غزہ میں انسانی امداد کی تقسیم کے لیے نئے امریکی منصوبے پر تبصرہ کرتے ہوئے اولگا چیرفکو نے کہا کہ...
    وزیراعلی مریم نواز شریف کا اہم اقدام صوبہ بھر میں 48گھنٹے میں 50ہزار سے زائدرضا کاروں نے شہری دفاع ٹریننگ مکمل کرلی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرریسکیو اور سول ڈیفنس کی فرضی مشقیں بھی جاری وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر ہنگامی حالات کے پیش نظر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 کا ٹریننگ پروگرام سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈکٹر رضوان نصیرکی زیر نگرانی صوبہ بھر میں کمیونٹی ایمرجنسی تیاری اوررسپانس ٹریننگ کمیونٹی ایمرجنسی تیاری اوررسپانس ٹریننگ کا دورانیہ چارگھنٹے مقرر ”کمیونٹی ایمرجنسی تیاری اوررسپانس ٹریننگ“ پروگرام کے تحت رضا کاروں کی ایمرجنسی سروسزاورسول ڈیفنس بم ڈسپوزل ٹریننگ ہنگامی صورتحال میں شہریوں کی ذمہ داریوں اورسوشل میڈیا سے متعلق آگاہی دی جارہی ہے ٹریننگ کے دوران ہنگامی صورتحال میں...
    موجودہ صورتحال میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی علی امین گنڈاپور کا اہم اقدام۔ شہدا کے ورثا اور زخمیوں کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان۔ یہ بھی پڑھیں:آپریشن بُنیان مرصوص نے دشمن کو دھلا دیا، بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو بڑا دھچکا وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں خیبر پختونخوا کے شہید ہونے والے جوانوں کے ورثا اور زخمیوں کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں ملک کے کسی بھی حصے میں اگر  خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والا کوئی شہید یا زخمی ہوگا تو صوبائی حکومت ان  شہدا کے ورثا اور زخمیوں کی بھر پور مالی معاونت کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں:بھارتی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 مئی 2025ء) یورپی پارلیمان نے حال ہی میں بھڑیے کی قانونی حیثیت میں تبدیلی کی منظوری دے دی۔ یعنی اس جانور کے تحفظ کے لیے سخت قوانین نافذ العمل ہیں، جنہیں اب بدلنے کی منظوری مل گئی ہے۔ یورپی یونین کے رکن ممالک نے گزشتہ ماہ ہی اس قانون کو منظور کر لیا تھا لیکن اب یورپی پارلیمان میں اس کی منظوری سے اس کے نفاذ کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ یورپی یونین میں بھیڑیوں کے شکار پر سخت پابندی عائدتھی۔ لیکن یورپی جنگلی حیات اور قدرتی مساکن کے تحفظ سے متعلق بیرن کنوینشن میں ہونے والی ترمیم کے نتیجے میں ان جانداروں کے شکار کو آسان بنا دیا گیا ہے۔...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی نیوز چینل آج تک نے پاک بھارت کشیدگی میں غلط خبریں چلانے پر معافی مانگ لی۔ بھارتی چینل کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہیک شدہ بیانات اور سوشل میڈیا پر ادھر ادھر سے لی گئی معلومات کی بھرمار نے صحیح اور غلط کی جانچ مشکل بنادی، صحیح معلومات کی چھان بین کے باوجود کچھ غلط خبریں نشرکی گئیں، جس پر معافی چاہتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے پاکستان پر حملے سے متعلق فیک نیوز پر سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہوگئی بھارتی سینئر صحافیوں نے بھی بھارتی نیوز چینلز کے پروپیگنڈے پر تنقید کی ہے۔ سینئر صحافی راج دیپ سردیسائی نےکہا ہےکہ صحافت جنگی جنون نہیں ہوتی،فرضی کہانیوں کو حقیقت بنا...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء  اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیکر پانچ بھارتی طیاروں اور 77 ڈرونز کو کامیابی سے گرا کر روایتی جنگ میں واضح برتری حاصل کر لی ہے۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت کے پانچ جنگی طیارے اور اب تک بھارت کے 77 ڈرونز کو کامیابی سے گرانا پاکستان کی فضائی صلاحیتوں اور فوجی برتری کا واضح ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پْرامن ملک ہے، تاہم کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کرنا ہمارا قانونی، اخلاقی اور ریاستی حق ہے۔ پاکستان نے اپنا یہ حق ذمہ داری کے ساتھ استعمال کیا ہے اور کرے گا۔...
    نیپرا سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں مجموعی طور پر ایک روپے 83 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی ہے اور یہ کمی ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے فیول ایڈجسٹمنٹ اور دیگر میں بجلی کی قیمت میں کمی کردی ہے اور نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ نیپرا سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں مجموعی طور پر ایک روپے 83 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی ہے اور یہ کمی ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ بجلی کی قیمتوں میں 28 پیسے فی یونٹ  کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ اور سہ ماہی بنیادوں...
    پاکستان بھر کے لیے بجلی ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: موسم گرما میں بھاری بلوں سے تنگ عوام کے لیے خوشخبری، بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا فیصلہ نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق بجلی رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت سستی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں 3 ماہ تک کمی ہوگی۔ کراچی سمیت ملک بھرکے لیے مئی سے جولائی تک فی یونٹ بجلی ایک روپے55 پیسےفی یونٹ سستی کی گئی ہے۔ مئی سے جولائی ہر ماہ فی یونٹ بجلی ایک روپے55 پیسے سستی ہوگی۔ بجلی صارفین کو 52 ارب 60 کروڑ روپے کا فائدہ ہوگا۔...
    بجلی کی قیمت میں ایک روپے 83 پیسے فی یونٹ کمی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)حکومت نے فیول ایڈجسٹمنٹ اور دیگر میں بجلی کی قیمت میں کمی کردی ہے اور نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔نیپرا سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں مجموعی طور پر ایک روپے 83 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی ہے اور یہ کمی ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ بجلی کی قیمتوں میں 28 پیسے فی یونٹ کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ اور سہ ماہی بنیادوں پر ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کردی گئی اور 28 پیسے فی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے فیول ایڈجسٹمنٹ اور دیگر میں بجلی کی قیمت میں کمی کردی ہے اور نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔نیپرا سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں مجموعی طور پر ایک روپے 83 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی ہے اور یہ کمی ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔  نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ بجلی کی قیمتوں میں 28 پیسے فی یونٹ  کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ اور سہ ماہی بنیادوں پر ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کردی گئی اور 28 پیسے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق رواں ماہ کے لیے ہوگا۔نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق...
    ماسکو:روس نے سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر شاندار تقریبات کا انعقاد کیا۔چینی صدر شی جن پھنگ اور دنیا کے 20 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے رہنماوں نے دعوت پر تقریبات میں شرکت کی۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ روس کی وزارت دفاع کی دعوت پر چین کی پیپلز لیبریشن آرمی کے گارڈ آف آنر کے 119 اہلکاروں نے ماسکو میں سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی پریڈ میں شرکت کی۔ پریڈ میں شریک پیپلز لیبریشن آرمی کے گارڈ آف آنر کے اہلکار جب ریڈ اسکوائر سے گزرے تو چینی صدر شی جن پھنگ...
    اسلام آباد:اپریل میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے 3.2 ارب ڈالر وطن بھیجے گئے، سب سے زیادہ رقومات سعودیہ عرب میں مقیم پاکستانیوں نے ارسال کیں۔ اپریل 2025ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر میں 3.2 ارب ڈالر بھیجے گئے، نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر میں سال بہ سال بنیادوں پر 13.1 فیصد کا اضافہ ہوا۔جولائی تا اپریل مالی سال 25ء کے دوران ترسیلاتِ زر میں  مجموعی طور پر 31.2  ارب ڈالر آئے، جبکہ جولائی تا اپریل مالی سال 24ء کے دوران 23.9 ارب ڈالر موصول ہوئے تھے .اس طرح ترسیلات زر میں 30.9  فیصد اضافہ ہوا۔اپریل 2025ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب (725.4 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (657.6 ملین ڈالر)، برطانیہ (535.3ملین...
    پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا پر فیک نیوز اور افواہوں کا بازار گرم ہے۔ بھارتی میڈیا نے پاک بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے حوالے سے جھوٹی خبریں نشر کرنا شروع کردیں۔ جس پر خود بھارتی صحافی اور یوٹیوبرز تنیقد کرتے نظر آئے۔ بھارتی صحافیوں کے مطابق بھارتی میڈیا بشمول نیوز ٹی وی چینلز آج تک، زی نیوز اور این ڈی ٹی وی جھوٹ پر مبنی خبریں چلا رہے ہیں۔ اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک بھارتی نیوز چینل ’آج تک‘ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں نیوز اینکر اپنے چینل کی جانب سے چلائی گئی جعلی خبروں پر معافی مانگ رہی ہیں۔ Now Indian Media Aaj Tak apologise for...
    فیک نیوز کے خلاف وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے پنجاب میں اسپیشل ویب پورٹل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق اسپیشل ویب پورٹل پر تمام متعلقہ محکمے بروقت درست خبر سے آگاہ کریں گے۔ اس کے علاوہ فیک نیوز کے خاتمے اور عوام کی سہولت کیلئے ویب پورٹل پر ہر محکمے اور پنجاب حکومت سے متعلقہ خبر دستیاب ہوسکے گی۔ وزیراعلی کے احکامات پر سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل نے چئیرمین پی آئی ٹی بی کو چوبیس گھنٹے میں پورٹل بنانے کا ٹاسک دیدیا ہے۔ اس کے علاوہ جنگی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے اسپیشل فنڈز کا قیام لانے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا ہے۔ سیکریٹری داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے انٹرنل...
    اپریل 2025 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر میں 3.2 ارب ڈالر  کی آمد درج کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: مالی سال کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ ترسیلات زر آنے کی توقع سرکاری اعدادوشمار کے مطابق نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر میں سال بسال بنیادوں پر 13.1  فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی تا اپریل 2025 کے دوران ترسیلات زر میں مجموعی طور پر 31.2  ارب ڈالر آئے جبکہ جولائی تا اپریل مالی سال 2024 کے دوران 23.9 ارب ڈالر موصول ہوئے تھے۔ اس طرح ترسیلات زر میں 30.9  فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مزید پڑھیے: دسمبر 2024 میں مہنگائی کی شرح 4.1 فیصد ریکارڈ کی گئی جو ساڑھے 6 برس کی کم ترین سطح ہے، وزارت خزانہ اپریل 2025 کے...
    معروف بھارتی یوٹیوبر دھرو راٹھی نے بھارتی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے جھوٹ کا پردہ چاک کر دیا جو سوشل میڈیا پر فیک خبریں پھیلا رہے ہیں۔ دھرو راٹھی نے گبر سنگھ نامی ایک ایکس اکاؤنٹ کی چند ٹوئٹس شیئر کیں جس میں وہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی کے حوالے غلط خبریں رپورٹ کر رہا تھا۔ جس پر یوٹیوبر نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ ہے جو گوڈی میڈیا آپ کے ساتھ کرتا ہے۔ انہوں نے گبر سنگھ نامی شخص پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس بے وقوف کو دیکھو، جیسے کوئی فلمی ہیرو ہو جو خود اپنی فوج کی قیادت کر کے کل رات فتح حاصل کر رہا تھا۔...
    ویب ڈیسک: لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جاری کشیدگی کے دوران پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائیوں کے باعث بھارتی فوج نے ایک بار پھر شکست تسلیم کرلی اور سفید جھنڈا لہرا دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بٹل سیکٹر کے بالمقابل دھرمسال 2 پوسٹ پر شدید جوابی کارروائی کے بعد بھارتی فوج نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے سفید جھنڈا لہرایا۔ یہ عمل میدان جنگ میں شکست تسلیم کرنے کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائیوں کا پاک فوج مؤثر، بھرپور اور بھرپور عسکری جواب دے رہی ہے جس سے دشمن کی صفوں میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے۔ مزید بتایا...
    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بھارت کا غرور رافیل طیارے زمین پر ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ایک ایک قطرے کا حساب دینا ہوگا۔ بھارت نے آبی ذخائر پر حملہ کر کے عالمی قوانین کی واضح خلاف ورزی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور سمیت دیگر مقامات پرڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے 12 مقامات پر بھارتی ڈرون بروقت گرانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ مریم نواز نے انتظامیہ، پولیس، ریسکیو سروسز اور پاک فضائیہ کے بروقت ریسپانس کو سراہا اور لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور اور دیگر شہروں میں پولیس، انتظامیہ اور دیگر اداروں کو ہمہ وقت...
    ڈی سی آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہریوں کی حفاظت ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت آگاہی فراہم کی جائے گی۔ مبینہ جعلی ایڈوائزری، جس پر ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ کے دستخط دکھائے گئے، اس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ واہگہ بارڈر کے قریب ایک سکیورٹی واقعہ پیش آیا ہے جس میں متعدد افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ واہگہ بارڈر اور ملحقہ علاقوں سے متعلق سکیورٹی الرٹ پر مبنی ایک ایڈوائزری کو جعلی قرار دیدیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کے دفتر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واہگہ بارڈر یا آس پاس کے علاقوں میں کسی قسم کا کوئی واقعہ پیش...
    اسلام آباد: پاکستانیوں کے لیے بیلاروس میں روزگار کے مواقع سے متعلق حکومت کی جانب سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت سینیٹر ذیشان خانزادہ نے کی۔ اجلاس میں مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران چیئرمین کمیٹی نے سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز سے پوچھا کہ بیلاروس میں پاکستانیوں کے لیے کتنی نوکریاں دستیاب ہیں، جس پر انہوں نے بتایا کہ بیلاروس میں پاکستانیوں کے لیے انڈسٹری، زراعت، ہاؤسنگ اور نان اسکولز سمیت 1 لاکھ 98 ہزار اسامیاں موجود ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بیلاروس میں ملازمت حاصل کرنے کے لیے پاکستانیوں کو روسی زبان سکھائی جا...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی میڈ یا کی جانب سے مسلسل پاکستان کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے اور طرح طرح کی جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں جن کی پاکستانی حکام تردید کر رہے ہیں ۔ بھارتی میڈیانے گزشتہ رات پاکستان کی جانب سے امرتسر اور مقبوضہ کشمیر پر حملوں کی جھوٹی خبریں دی تھیں جس کا مقصد کشمیریوں اور سکھ برادری کو پاکستان کے خلاف کرنا تھا ۔ پاکستان نے ان خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے جھوٹا قرار دیا تھا اور ساتھ ہی پاکستانی عوام کو ہدایت کی تھی کہ وہ بھارتی میڈیا کے کسی بھی فریب کانشانہ نہ بنیں ۔اب بھارتی میڈیا نے جھوٹا پراپیگنڈہ کرنے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 08 مئی 2025ء) بابا جزیرہ کراچی کے ساحل کے ساتھ واقع کئی چھوٹے جزیروں میں سے ایک ہے۔ تقریباً 400 سال پرانا سمجھا جانے والا یہ چھوٹا سا مگر گنجان آباد علاقہ 30 ہزار سے زیادہ لوگوں کا مسکن ہے جس میں بڑی تعداد ماہی گیروں کی ہے۔ ان لوگوں کے پاس زندگی کرنے کو حسب ضرورت وسائل نہیں ہوتے اور کیماڑی بندرگاہ تک چلنے والی فیری ہی ان کا کراچی سے رابطے کا واحد ذریعہ ہے۔یہاں بچوں کے لیے قائم چند سرکاری سکولوں میں گورنمنٹ ہائی سکول یونس آباد بھی شامل ہے جہاں طلبہ کی بڑی تعداد جزیرے کی گنجان آبادی کی عکاس ہے جنہیں پڑھانے کے لیے گنے چنے چند اساتذہ...
    ملک میں موجودہ سیکورٹی صورتحال، اسلام آباد کا تمام تعلیمی ادارے آئندہ 2روز بند رکھنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام (سب نیوز)ملک میں موجودہ سیکورٹی صورتحال، ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ ۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ دو روز تک شہر میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، تعلیمی اداروں میں سکولز، کالجز، یونیورسٹیز اور ٹریننگ انسٹیٹیوٹ بھی شامل،تعلیمی اداروں میں جاری امتحانات معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔ Notification School & College Closure-3 (1)Download روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیر اعظم شہباز شریف سے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور سمیت دیگر مقامات پرڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے 12 مقامات پر بھارتی ڈرون بروقت گرانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیاہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے انتظامیہ، پولیس، ریسکیو سروسز اور پاک فضائیہ کے بروقت ریسپانس کو سراہا اورلاہور، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور او ردیگر شہروں میں پولیس، انتظامیہ اور دیگر اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے ڈرون حملو ں میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈرون حملوں کے دوران زخمی شہری او رافسران کے بہترین علاج کی...
    کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے شہریوں سے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی نہ لینے والے کے خلاف ایکشن لے لیا۔ محکمہ بیورو آف سپلائی پرائسز کی سندھ کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی نے شہریوں سے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی نہ لینے والوں کو نوٹس جاری کر دیے۔ ڈی جی زاہد حسین شر نے کہا کہ سندھ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2014 کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس اور ان کاروباری اداروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے، کراچی سمیت صوبہ بھر میں جو ریسٹورانٹس صارفین کو ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کی سہولت فراہم نہیں کر رہے ان کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے عوامی شکایات پر اتھارٹی کے سیکشن 23(4)...
      پنجاب حکومت نے پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر صوبہ بھر کے اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز اتوار تک بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ اعلامیے کے مطابق جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ پنجاب حکومت نے سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں چھٹیاں دینے کا فیصلہ کرلیا۔  حکام کے مطابق پنجاب بھر کے اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز اتوار تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو پنجاب بھر کے اسکولز میں چھٹی ہوگی۔  حکام کے مطابق پنجاب بھر کے کالجز اور یونیورسٹیز بھی اتوار تک بند رہیں گی، فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔ Post Views: 6
    سٹی 42 : بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستانیوں کے جذبات کی عکاسی کرتا نیا ملی نغمہ “میرا عشق پاکستان” ریلیز کر دیا گیا ۔  میرا عشق پاکستان نیا قومی نغمہ پاکستانیوں کی آواز بن گیا ۔ پاکستانی قوم یکجا ہو کر دشمن کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوے کی طرح کھڑی ہے۔  ملی نغمے کو ساحر علی بگا نے گایا ہے جبکہ یہ دل کو موح لینے والے بول احمد عظیم نے لکھے ہیں ۔  پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 مئی ۔2025 )حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کے بنیادی نرخوں میں نظر ثانی کی درخواست کی ہے جس میں 7 مختلف حالات میں صارفین کے نرخوں میں صرف 30 پیسے سے زیادہ سے زیادہ 2.25 روپے فی یونٹ کمی کی تجویز دی گئی ہے. رپورٹ کے مطابق عام حالات اور 280 روپے پر مستحکم شرح تبادلہ کی صورت میں مالی سال 26-2025 میں اوسط بنیادی ٹیرف 2.25 روپے فی یونٹ کم ہو کر 24.75 روپے فی یونٹ ہو جائے گا جو موجودہ شرح میں 27 روپے فی یونٹ ہے مقامی کرنسی کی قدر میں 300 روپے تک کمی کی صورت میں بیس ٹیرف میں 30 پیسے فی یونٹ کمی کی...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیاہے، مختلف کیٹیگریز میں 78 پیسے سے لے کر 2 روپے 25 پیسے فی یونٹ تک کمی متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق مالی سال 26-2025 میں بجلی صارفین کو 140 ارب سے 400 ارب روپے تک کا ریلیف ملنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔(جاری ہے) سی پی پی اے (سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی) نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے نیپرا کو بنیادی ٹیرف میں کمی کی درخواست جمع کرا دی ہے۔نیپرا15 مئی کو اس درخواست پر سماعت کرے گا، جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔درخواست...
      شاہد ندیم سپرا:وفاق نےآئندہ مالی سال کےٹیرف میں 2سے3روپےفی یونٹ تک کمی لانیکافیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سی پی پی اےنےپاورپرچیزپرائس کی بنیادپرنیپرامیں درخواست دائرکردی،فیول کاسٹ،آپریشنزچارجزاورکیپسٹی چارجزکی بنیادپردرخواست دائرکی گئی،سی پی پی اےنے7تجاویزکی بنیادپرنیپرامیں درخواست دائرکی۔  تجاویز کے مطابق 27روپےسے24.75روپےقیمت میں کمی ہوسکتی ہے،27روپے سے قیمت کو کم کر کے 26 روپے فی یونٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔ ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی گزشتہ مالی سال میں نیپرانے 27روپےفی یونٹ کےحساب سےقیمت مقررکی تھی،سی پی پی اےکی درخواست پر15مئی کوسماعت مقررکردی گئی۔ سماعت کے بعد قیمتوں میں کمی اور برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا جائےگا۔ 
    امریکی حکومت نے یمن مین موجود حوثی گروپ کے مالی وسائل اور فنڈنگ نیٹ ورک سے متعلق معلومات فراہم کرنے پر 15 ملین ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے حوثی گروپ کے مالیاتی نظام میں خلل ڈالنے والی معلومات کے لیے 15 ملین ڈالر کے انعام کی پیشکش اپنے ’ریوارڈز فار جسٹس‘ پروگرام کے تحت کی ہے، جو محکمہ خارجہ کا انسداد دہشت گردی سے متعلق اہم پروگرام ہے اور اس کا مقصد دہشت گرد تنظیموں کے مالی ذرائع کو بے نقاب اور ختم کرنا ہے۔ محکمہ خارجہ کے مطابق حوثی گروپ نے تجارتی بحری جہازوں پر کئی حملوں سمیت انہیں ہائی جیک کرنے اور امریکی جہازوں پر اینٹی شپ میزائل داغنے کی کوشش کی ہیں۔...
    گلگت بلتستان اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر نے بھارت کی طرف سے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف حالیہ جارحانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غیر قانونی اور بے بنیاد حملے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہیں، بلکہ خطے میں امن و استحکام کو تباہ کرنے کی ایک خطرناک کوشش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر سعدیہ دانش نے بھارت کی طرف سے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف حالیہ جارحانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غیر قانونی اور بے بنیاد حملے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہیں، بلکہ خطے میں امن و استحکام کو تباہ...
     اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) صدرآصف علی زرداری سے اٹلی کے وزیر داخلہ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ بھارتی جارحیت اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر گفتگو کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ انتہا پسند بھارتی حکومت نے خطے کا امن و استحکام خطرے میں ڈال دیا ہے۔ بھارت کے جارحانہ اقدامات سے خطے کیلئے خطرناک نتائج نکلیں  گے۔ اطالوی وزیر نے بھارتی حملے میں شہید شہریوں کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اطالوی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے تحفظات اپنی حکومت اور عالمی برادری تک پہنچائیں گے۔ دریں اثناء صدر نے اپنے بیان میں  بھارت نے بلا اشتعال شہری آبادی کو نشانہ بنا کر نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی...
    سیکریٹری تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ندیم محبوب کو سیکرٹری قومی صحت کا اضافی چارج بھی تفویض WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ندیم محبوب کو سیکرٹری، نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن ڈویژن کا اضافی چارج دے دیا گیا، ندیم محبوب 6سے 10مئی 2025 تک اضافی چارج سنبھالیں گے۔وفاقی حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ندیم محبوب فی الوقت سیکریٹری تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ مراز نصیر الدین مشہود احمد کے بیرون ملک دورے کے دوران اضافی چارج تفویض کیا گیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراحمد سلیم کی...
    ہیلنسکی(نیوز ڈیسک)فن لینڈ کی فضائیہ کا ایک جنگی طیارہ FA-18 ہارنیٹ آرکٹک علاقے میں ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پائلٹ نے طیارے سے بروقت ایجیکٹ کرکے اپنی جان بچائی۔ فن لینڈ کی مسلح افواج نے واقعے کی تصدیق کی ہے تاہم حادثے کی وجوہات کے بارے میں فی الحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ فن لینڈ کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق جائے حادثہ سے دھویں کے گہرے بادل اٹھتے دیکھے گئے اور متعدد ایمرجنسی گاڑیاں فوری طور پر روانہ کی گئیں۔ ایئرپورٹ جانے والی سڑک کو بند کر دیا گیا جب کہ پولیس نے علاقے میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے اے ایف پی کو بتایا...
    مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے مختلف شہروں پر بزدلانہ حملے دراصل ایک کھلی جنگ کا اعلان ہیں۔ یہ مذموم حرکتیں دشمن کی کمزوری اور خوف کی عکاسی کرتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے مختلف شہروں پر بزدلانہ حملے دراصل ایک کھلی جنگ کا اعلان ہیں۔ یہ مذموم حرکتیں دشمن کی کمزوری اور خوف کی عکاسی کرتی ہیں۔ مگر وہ یہ جان لے کہ پاکستان کی غیور، بہادر اور شہادت کو سعادت سمجھنے والی قوم اپنے وطن کے تحفظ کے لیے ہر...
    بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا کر اپنی شکست تسلیم کر لی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر چورا کمپلیکس کے مقام پر بھارتی فوج نے شدید جانی و مالی نقصان کے بعد سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کر لی ہے۔ عسکری ذرائع کے مطابق پاکستان آرمی کی مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں دشمن کے 5 طیاروں مار گرانے کے علاوہ متعدد پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے رات گئے جارحیت اور اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا گیا، جس کے بعد دشمن فوج کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔ چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈے...
    اہل ایمان کے دوسرے سب سے بڑے مذہبی تہوار عید الاضحیٰ کی آمد آمد ہے جس کے لیے دنیا بھر میں تیاریوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔  بات کی جائے اگر پاکستان کی تو ملک کے مختلف علاقوں میں مویشی منڈیوں کے قیام کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جہاں بکرے، دنبے، بیل اور اونٹوں کو مویشی منڈیوں میں لایا جارہا ہے۔ عید قربان میں ایک ماہ کا وقت رہ گیا ہے۔ ایسے میں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے مویشیوں کو صوبائی دارالحکومت کوئٹہ لایا جارہا ہے۔ بیوپاریوں کے مطابق کوئٹہ میں غیر سرکاری طور پر لگائی جانے والی مویشی منڈیوں میں سبی کے علاقے بھاگ ناڑی اور سندھ سے بیل، ساہیوال اور جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں سے دیسی...
    بیجنگ :چینی وزارت ٹرانسپورٹ  کے مطابق،  یکم سے 5 مئی تک (یوم مزدور کی تعطیلات کے دوران) پورے چین  میں لوگوں کی  آمدورفت  کی تعداد  1.46594ارب ٹرپس رہی ، جس کی روزانہ اوسط   293.19 ملین رہی  جو  پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.9 فیصد اضافہ ہے۔نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ  ملک بھر میں سرحدی معائنہ ایجنسیوں کے اعداد و شمار  کے مطابق،  یوم مئی کی تعطیلات کے دوران مجموعی طور پر 10.896 ملین چینی اور غیر ملکی  افراد  کی آمد و رفت ہوئی، جس کی روزانہ اوسط 2.179 ملین ہے، جو گزشتہ سال کے یوم مئی کی تعطیلات کے مقابلے میں 28.7 فیصد زیادہ ہے۔ ان میں سے 1.115 ملین غیر ملکی افراد  کی...
    بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں  چین اور یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے باہمی تبادلوں  پر پابندیاں ہٹا نے کے حوالے سے  وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے کہا کہ  گزشتہ چند سالوں میں، چین اور یورپ کے قانون ساز اداروں کے درمیان تبادلوں میں متعدد وجوہات کی بنا پر کچھ اہم موڑ آئے ہیں۔ موجودہ حالات میں دونوں فریقوں کا خیال ہے کہ چین اور یورپ کے لیے بات چیت اور تعاون کو مضبوط کرنا بہت ضروری ہے۔باہمی اتفاق رائے سے چین اور یورپی پارلیمنٹ نے بیک وقت اور جامع طور پر باہمی تبادلوں پر پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ جیسے ہی چین اور یورپی یونین اپنے قانون ساز...
    ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ شائی ہوپ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ فاسٹ بولرز شامار جوزف اور میتھیو فورڈ کی انجری سے صحتیاب ہو کر اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔  نوجوان بیٹر امیر جنگو جنہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف اپنے ڈیبیو پر 79 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی، ایک بار پھر اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ وکٹ کیپر بیٹر جیول اینڈریو کی بھی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ انڈین پریمیئر لیگ میں مصروف شمرون ہیٹمائر کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ آئرلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز 21 مئی سے ڈبلن کے کلونٹارف کرکٹ کلب میں شروع ہوگی جبکہ...
      شاہدسپرا:وفاقی حکومت کی جانب سے صارفین کو بجلی کے بلوں میں مکمل طور پر ریلیف نہ دیا جا سکا,بجلی کے بلوں میں صارفین کو 5روپے80 پیسے فی یونٹ کے حساب سے ریلیف دیا گیا.  ذرائع کے مطابق ایک روپیہ پچاس پیسے فی یونٹ کے حساب سے ریلیف کا فیصلہ کوارٹر ایڈجسٹمنٹ سے مشروط ہے،نیپرا کی جانب سے کوارٹر ایڈجسٹمنٹ کی منظوری کے بعد باقی ریلیف دیا جا سکے گا۔ وزیراعظم نے صارفین کے لئے 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کے حساب سے ریلیف کا اعلان کیا تھا،فیول پرائس اور کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹس کی مد میں صارفین کو ریلیف دیا گیا۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی ٹیرف سبسڈی کی مد میں بھی صارفین...
    چیئرمین کشمیر کونسل ای یو کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنا بین الاقوامی تنظیموں، انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی علمبردار عالمی طاقتوں کی ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے پہلگام واقعے کی آڑ میں بھارت کی طرف سے مظلوم کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق علی رضا سید نے برسلز سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی فورسز پہلگام واقعے کو بہانہ بنا کر کشمیریوں کے گھروں پر بلاوجہ چھاپے مار رہی ہیں، بے گناہ نوجوانوں کو اغوا اور جعلی مقابلوں میں شہید کر رہی ہیں جبکہ...
    ٹرمپ انتظامیہ کیجانب سے جو مطالبات کیے گئے ہیں، ان پر عمل نہ ہوا تو یہ امداد معطل رہے گی۔ امریکی وزیر تعلیم لنڈ مک موہن Linda McMahon کیجانب سے ہارورڈ یونیورسٹی کو اس بارے میں خط بھی جاری کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ٹرمپ انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کی اربوں ڈالر امداد روک دی، امریکی محکمہ تعلیم نے ہارورڈ یونیورسٹی کو اس ضمن میں باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی کی تحقیق اور دیگر امور سے متعلق اربوں ڈالر امداد منجمد کی گئی ہے۔ واضح کیا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جو مطالبات کیے گئے ہیں، ان پر عمل نہ ہوا تو یہ امداد معطل رہے گی۔ امریکی وزیر تعلیم لنڈ مک...
    فیصل آباد (نیوز ڈیسک) فیسکو کی ناقص کارکردگی ایک بار پھر شہریوں کی مشکلات کا باعث بن گئی۔ گزشتہ روز آندھی کے باعث متعدد علاقوں کی بجلی منقطع ہوئی جو تاحال بحال نہ کی جا سکی۔ شہر کے مختلف رہائشی علاقوں میں 20 گھنٹوں سے بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ بجلی کی طویل بندش کے نتیجے میں پانی کی فراہمی بھی معطل ہو چکی ہے اور شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ خواتین، بزرگوں اور بچوں کو شدید گرمی میں ناقابلِ برداشت حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ متاثرہ شہریوں نے فیسکو حکام کو متعدد بار شکایات درج کروائیں، مگر کوئی عملی اقدام نہ اٹھایا...
    اسلام آباد کے شہریوں کو بہترین سفری سہولیات کے علاوہ نئی شاہرات ، انڈر پاسز کی تعمیر اور پارکنگ کی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ،چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے پاک سیکریٹریٹ کے افسران و ملازمین اور سائلین کیلئے پارکنگ کی جگہ کا جائزہ لیا۔ جہاں انکو مکمل بریفننگ دی گئی۔ ممبر پلاننگ، ممبر انوائرمنٹ، ڈی جی ورکس اور دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے جہاں نئی شاہرات اور انڈر پاسسز کی تعمیر، پارکنگ پلازہ کی تعمیر...
    برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے فوجیوں کی خدمات کو فخر کے ساتھ تسلیم کرتا ہے جنہوں نے دوسری جنگ عظیم میں برطانوی فوج کے شانہ بشانہ خدمات انجام دیں۔ وہ دوسری جنگ عظیم کے اختتام کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر دنیا بھر سے ہیروز کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلیے ووکنگ، برطانیہ میں تاریخی مسجد شاہ جہاں میں منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔اس تقریب میں مقامی معززین، سابق فوجیوں کے خاندانوں کے افراد اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک قابل ذکر تعداد نے بھی شرکت کی۔  پاکستانی ہائی کمشنر کا اس موقع پر یہ بھی کہنا...
      سرسید انجینئرنگ یونیورسٹی کے چانسلر اکبر علی خان نے منگل کو ایک روز کے وقفے کے بعد دوبارہ اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ یاد رہے کہ عدالت نے درخواست گزار محمد ارشد خان اور فرخ احمد نظامی کی درخواست پر گزشتہ روز عبوری فیصلہ دیتے ہوئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے انتخابات معطل کر دیے تھے اور انتظامیہ کو سابقہ حیثیت پر بحال کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد پرانی انتظامیہ واپس آگئی تھی۔تاہم منگل کو عدالت نے اپنا عبوری فیصلہ منسوخ کردیا جس کے بعد سر سید انجینئرنگ یونیورسٹی کے چانسلر اکبر علی خان نے منگل کو اپنے عہدے کا چارج دوبارہ سنبھال لیا۔ واضح رہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ...
    بیجنگ :چین کی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق یکم سے 5 مئی تک چین میں لوگوں کے اندرون ملک ٹرپس کی کل تعداد 1.467 بلین تک پہنچنے کی توقع ہے ، جس میں روزانہ اوسطاً 293 ملین ٹرپس ہوئے، جو سال بہ سال 8 فیصد اضافہ ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ، آن لائن پلیٹ فارمز کے اعداد و شمار کے مطابق 5 مئی کو دوپہر دو بجے تک ،ان تعطیلات کے دوران مجموعی فلم باکس آفس 700 ملین یوآن سے تجاوز کر گیا ہے۔ Post Views: 1
    سٹی 42: پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ میں  پرنٹ،سوشل میڈیا اور انفارمیشن گروپس کا اجلاس ہوااجلاس میں بیرسٹر عامر ،فائزہ ملک،ڈاکٹر ضرار یوسف،ڈاکٹر عائشہ شوکت،جہاں آراء وٹو،عبدالرزاق سلیمی،علی سانول،سبط حسن،شہریار چودہدی،اطہر شریف،حسن احمد،منیبہ فاطمہ ،نسیم صابر،بشارت علی،مدثر شاکر،عثمان اعوان،خالد رانا ،محمد علی منہاس شریک ہوئے ،اجلاس میں پرنٹ اور سوشل میڈیا کے حوالے سے حکمت عملی اور تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا ، پارٹی کے انفارمیشن بیورو کو ڈویژن سے تحصیل لیول تک انٹر لنک کرنے کی تجاویز تیار کی گئیں ،ڈاکٹر ضرار یوسف،فائزہ ملک اور ڈاکٹر عائشہ شوکت کو 1 ماہ میں لاہور کا ٹاسک مکمل کرنیکی ہدایت کی گئی   پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا
    فائل فوٹو انڈس واٹر کمیشن نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کی تفصیل حکومت کو بھیج دی۔ انڈس واٹرکمیشن کے ذرائع کے مطابق بھارت 3 ڈیم تعمیر کر کے عملی طور پر سندھ طاس معاہدےکی خلاف ورزی پہلے ہی کر چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تینوں بار بھارت کو ورلڈ بینک اور نیوٹرل ایکسپرٹ سے سبکی کا سامنا کرنا پڑا، بھارت نے 2005ء میں بگلیہار ڈیم، 2010ء میں کشن گنگا اور 2016ء میں رتلے ڈیم بنا کر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ سندھ طاس معاہدہ کی معطلی پر بھارت کو نوٹس دینے کا فیصلہ لاہورپاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر بھارت... انڈس واٹرکمیشن کے ذرائع نے کہا ہے کہ بھارت...
      بیجنگ : چینی وزارت تجارت نے مختلف علاقوں کو  پروڈکشن اور مارکیٹنگ  سرگرمیوں کے انعقاد کی ہدایات جاری کیں،  جیسے “غیر ملکی تجارت کی پریمئم پراڈکٹس کا  چائنا ٹور”۔ اس حوالے سے ایک پرچیزنگ گروپ کے قیام کی بھی ہدایت  کی گئی جو مختلف علاقوں میں خریداری کی سرگرمیاں تیز کرے  تاکہ متاثرہ بیرونی  تجارتی اداروں کو گھریلو فروخت کو بڑھانے میں مدد مل سکے.2 مئی  تک  شنگھائی ، سی چھوان اور جیانگ سو جیسے 10 کلیدی علاقوں میں  ان سرگرمیوں کا ایک سلسلہ متعارف کیا گیا۔ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق ، 2400 سے زائد غیر ملکی تجارت کے اداروں اور 6500 سے زائد خریداروں نے مذکورہ سرگرمیوں میں حصہ لیا ، اور  ان کے مابین...
    لیبیا میں کشتی حادثہ کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والے مزید دو پاکستانیوں کی میتیں ہفتے کی رات لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا دی گئیں،جاں بحق افراد کا تعلق ضلع گوجرانوالہ سے تھا جن کی شناخت سفیان اور ندیم احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ میتیں ایئرپورٹ کے کارگو ڈیپارٹمنٹ میں وصول کی گئیں جہاں وزیر مملکت برائے پبلک افیئرز رانا مبشر حسین اور رکن صوبائی اسمبلی پنجاب میاں عمران جاوید نے ان کے اہل خانہ کو میتیں حوالے کیں۔ اس موقع پر مرحومین کے لیے دعا اور لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مبشر حسین نے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے کشتی حادثے...
    اسلام آباد: ہلاک بھارتی فوجیوں کی لاشوں پر ووٹ لینے کا مودی کا کھیل بے نقاب ہوگیا۔ ٹی وی پروگرام میں کانگریس رہنما کی جانب سے مودی کی تقریر کا ویڈیو کلپ چلا کر مودی اور بھارتی میڈیا کے منہ پر طمانچہ رسید کردیا گیا۔ بی جے پی کی آلہ کار پروگرام اینکر مودی کا دفاع کرتی رہی مگر ناکام رہی ، کانگریسی رہنما کی جانب سے ویڈیو چلاتے ہی اینکرپرسن کو سانپ سونگھ گیا۔ ویڈیو میں مودی کی جانب سے پلوامہ کے شہدا کو ہتھیار بنا کر ووٹ کی اپیل کرتے سنا گیا جس سے مودی کا گھناؤنا چہرہ بھارت سمیت دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا۔ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کا اپنے...
    راولپنڈی: اے این ایف کی انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور  اس دوران  4 مختلف کارروائیوں میں 2 خواتین سمیت 5 ملزمان   کو گرفتار کرکے تقریباً ایک کروڑ 54 لاکھ روپے مالیت کی 41 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرلی گئی۔ لاہور کے علاقے واہگہ میں موٹر سائیکل سوار 2 خواتین سمیت 3 ملزمان  کو گرفتار کرکے ان کے  قبضے سے 870 گرام چرس، 320 گرام آئس اور 47 گرام افیون برآمد کرلی گئی۔ اسی طرح شاہدرہ کالا خطائی روڈ پر ملزم سے...
    پہلگام فالس فلیگ: مودی اور بھارتی میڈیا کا لاشوں پر ووٹ لینے کا کھیل بے نقاب WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز پلوامہ فالس فلیگ حملے کے بعد ہلاک بھارتی فوجیوں کی لاشوں کو سیاست کے لیے استعمال کرنے کا مودی سرکار کا مکروہ چہرہ سامنے آ گیا، ذرائع کے مطابق۔ایک لائیو ٹی وی پروگرام میں کانگریس رہنما نے مودی کی تقریر کا ویڈیو کلپ چلا کر مودی اور بھارتی میڈیا کو آئینہ دکھا دیا۔ پروگرام میں بی جے پی کی حامی اینکر بار بار مودی کا دفاع کرتی رہی لیکن ناکام رہی، ذرائع کا کہنا ہے۔ جیسے ہی ویڈیو کلپ چلا، اینکرپرسن سکتے میں آ گئی اور اسٹوڈیو میں لمحوں کو سناٹا چھا گیا، ویڈیو میں...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر فائرنگ کے واقعے کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے۔ ترکیے اگر پہلگام واقعے کی غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقات میں شامل ہوتا ہے تو اس کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں ترکیے کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیز یرولو نے ملاقات کی جس میں شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردگان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا پاکستان نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔ بھارت کے اقدامات پاکستان کی انسداد دہشت...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے + نوائے وقت رپورٹ) بیانیہ کی جنگ میں پاکستان کی فیصلہ کن کامیابی، بھارت کی جانب سے پاکستانی یوٹیوب چینلز بند کرنے کے ردعمل میں وزارت اطلاعات نے ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے ملی نغمہ بھارتی یو ٹیوب چینلز پر چلوا دیا۔ ملی نغمہ میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قومی عزم اور دفاع وطن کے جذبے کی عکاسی کی گئی ہے ،یہ ملی نغمہ بھارت میں یوٹیوب پر بطور اشتہار نشر ہو رہا ہے ،پاکستانی ملی نغمہ بھارت میں نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی۔ بھارتی صارفین نے اپنی ہی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور بھارتی عوام اپنے بیانیہ کی ناکامی پر سوال اٹھا رہے ہیں۔...