رشوت ستانی سے تنگ شہری نے کھلے عام تفتیشی افسر کو گھیر لیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر کورٹ میں آج ایک غیر معمولی واقعہ اس وقت پیش آیا جب مبینہ رشوت ستانی سے تنگ ایک شہری نے کھلے عام تفتیشی افسر انسپکٹر ممتاز کو گھیر لیا اور ان پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔ واقعہ نے ناصرف عدالت کے احاطے میں موجود افراد کو حیران کر دیا بلکہ پولیس کی ساکھ پر ایک بار پھر سوالیہ نشان لگا دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق انسپکٹر ممتاز ملزمان کو پیشی کے لیے عدالت لائے۔ اسی دوران ایک شہری نے اچانک ان کا راستہ روک کر وڈیو بناتے ہوئے الزامات عائد کیے کہ تفتیشی افسر نے مجھ سے ملاقات کے لیے دو لاکھ روپے رشوت طلب کی اور جب میں نے دینے سے انکار کیا تو اس نے تھانے میں داخل ہونے سے بھی روک دیا۔ شہری نے انسپکٹر ممتاز کو مخاطب کرتے ہوئے کلمہ پڑھ کر قسم کھانے کا مطالبہ کیا کہ وہ رشوت نہیں لیتے، تاہم موقع پر موجود اہلکاروں نے معاملہ رفع دفع کرانے کی کوشش کی۔ شہری کا کہنا تھا کہ انسپکٹر ممتاز نے تھانے کو ذاتی جاگیر بنا رکھا ہے، بغیر پیسے لیے کوئی درخواست سنی نہیں جاتی اور ملزمان یا شکایت کنندگان دونوں سے مالی مطالبات کیے جاتے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انسپکٹر ممتاز
پڑھیں:
این سی سی آئی کے لاہور سے 5 اور اسلام آباد سے 1 افسر لاپتا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251028-08-15
اسلام آ باد (مانیٹر نگ ڈ یسک )نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے لاہور سے 5 اور اسلام آباد سے ایک افسر لاپتا ہونے کے بعد ہیڈآفس سمیت این سی سی آئی اے کے تمام دفاتر کی صورتحال خراب ہوچکی ہے، بعض افسران کے خود سے غائب ہونے اور بیرون ملک جانے کی خبریں بھی موصول ہو رہی ہیں۔ڈان نیوز کے مطابق این سی سی آئی فیصل آباد، لاہور، ملتان ، راولپنڈی اور ہیڈآفس کے 12 سے 15 افسران دفاتر نہیں آ رہے، بعض افسران کے بارے میں معلوم ہو رہا ہے کہ وہ بیرون ملک جا چکے ہیں اور بعض جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔این سی سی آئی کے ہیڈآفس میں 4 افسران گزشتہ 3 ہفتے سے دفتر نہیں آ رہے، ایک ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز اور سابق ایس ایچ او کے فرانس جانے کی اطلاعات ہیں جبکہ ایک اور افسر نے 2 ہفتے کی چھٹی لی ہے اور وہ اس وقت امریکا میں ہیں۔ایک افسر کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ یورپ میں موجود ہیں، این سی سی آئی اے کے ترجمان سے اس بارے میں رابطہ کیا گیا ہے تاہم انہوں نے کسی قسم کی تردید نہیں کی۔