یہ پیشرفت اس وقت ہوئی جب وزیراعلیٰ نے جموں و کشمیر میں ایک عارضی کیمپس کیساتھ نیشنل لاء یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں نیشنل لاء یونیورسٹی کے قیام سے متعلق نیشنل کانفرنس کی حکومت کی قرارداد کی منظوری کے ساتھ ہی مرکز کے زیر انتظام علاقے کی سیاست گرما گئی ہے۔ بی جے پی نے وزیراعلیٰ کے ذریعہ اس اعلان کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ واضح رہے بی جے پی نے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کے خلاف انتخابی کمیشن سے شکایت کی ہے جس میں مرکزی علاقے میں آئندہ ضمنی انتخابات سے قبل ماڈل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ یہ پیشرفت اس وقت ہوئی جب وزیراعلیٰ نے جموں و کشمیر میں ایک عارضی کیمپس کے ساتھ نیشنل لاء یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے ایوان میں بتایا کہ حکومت اس یونیورسٹی کے لئے موزوں جگہوں کی نشاندہی کر رہی ہے اور عارضی طور پر اس کا کیمپس ضلع بڈگام میں قائم کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں 11 نومبر کو ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں۔ ایوان میں بی جے پی کے قائد حزب اختلاف سنیل شرما نے اسے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سے اخلاقی بنیادوں پر استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا۔ نگروٹہ اور بڈگام دو نشستوں کے لئے ضمنی انتخابات مقرر ہیں اور انتخابی ضابطہ اخلاق 8 اکتوبر کو الیکشن کمیشن کے ضمنی انتخابات کے اعلان کے ساتھ عمل میں ہے۔ بڈگام اسمبلی سیٹ عمر عبداللہ کے سیٹ خالی کرنے اور اپنے روایتی گاندربل حلقہ کو برقرار رکھنے کے بعد خالی ہوئی ہے۔ سرینگر میں قانون ساز اسمبلی کے احاطے میں موسم خزاں کے اجلاس کا آج پانچواں دن تھا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی انتخابی ضابطہ اخلاق نیشنل لاء یونیورسٹی ضمنی انتخابات عمر عبداللہ بی جے پی

پڑھیں:

رشوت کا الزام، ایڈیشنل ڈائریکٹر نیشنل سائبر کرائم ایجنسی چودھری سرفراز سمیت 4 افسر گرفتار

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ایڈیشنل ڈائریکٹر نیشنل سائبر کرائم ایجنسی چودھری سرفراز سمیت جاوید چار افسران گرفتار کر لئے گئے۔ ایف آئی اے کے مطابق اختیارات کے ناجائز استعمال اور رشوت الزامات پر گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ ملزموں کو آج لاہور ضلع کچہری عدالت میں پیش کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • نیشنل کانفرنس نے اپنے انتخابی وعدے کبھی پورے نہیں کئے، غلام حسن میر
  • وزیراعلیٰ سندھ: پہلا ای چالان معاف، دوبارہ خلاف ورزی پر جرمانہ لازمی
  • عمر عبداللہ کی حکومت انتخابی وعدے کو پورا کرنے میں ناکام رہی، سجاد لون
  • پاکستان کی اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت، جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار
  • شیخ الازہر اور ویٹی کن؛ اے آئی سے متعلق مشترکہ ضابطہ اخلاق کی تیاری کا اعلان
  • نیتن یاہو کا حماس پر امن معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام، غزہ پر بڑے حملے کا حکم
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا سزا یافتہ قیدی سے مطالبے پر اصرار آئین کی خلاف ورزی اور بلیک میلنگ قرار
  • ’35سال عمر کے بعد خواتین استاتذہ مسئلہ بن جاتی ہیں‘، وائس چانسلر کابیان صنفی امتیاز قرار
  • رشوت کا الزام، ایڈیشنل ڈائریکٹر نیشنل سائبر کرائم ایجنسی چودھری سرفراز سمیت 4 افسر گرفتار