اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے، طلبہ کا حیران کن تخلیقی کام
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
اسلام آباد کی اقراء یونیورسٹی میں آرٹ اینڈ ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ نے آف لوم ویونگ ٹیکنیکس، ٹیکسٹائل انسٹالیشنز اور قدرتی و غیر روایتی مٹیریلز پر تخلیقی کام پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کی ٹیکسٹائل انجینیئر مہر بانو کا حوصلہ مند سفر
نمائش میں ہوم ٹیکسٹائل، اپیریل ٹیکسٹائل اور ٹیکسٹائل انسٹالیشنز کے شعبوں میں طلبہ کی جدت، فنکارانہ اظہار اور مٹیریل کے ساتھ تجربات کو اجاگر کیا گیا۔ تفصیل جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آف لوم ویونگ ٹیکنیکس اقراء یونیورسٹی اسلام آباد ٹیکسٹائل انسٹالیشنز ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے ہوم ٹیکسٹائل.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اقراء یونیورسٹی اسلام ا باد ہوم ٹیکسٹائل
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔