سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، پاک بحریہ کے سربراہ کا اگلے مورچوں کا دورہ، جنگی تیاریوں کا جائزہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کریکس کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور آپریشنل اور جنگی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد کہاکہ ہم سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔
پاک نیوی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس موقع پر پاک میرینز میں 3 جدید ترین 2400 ٹی ڈی ہوورکرافٹ کو باضابطہ طور پر شامل کیا گیا، جو پاک بحریہ کی آپریشنل استعداد میں اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک چائنا دوستی: چین میں پاک بحریہ کی تیسری ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب
نئے شامل کیے گئے ہوورکرافٹ بیک وقت مختلف النوع ماحول میں مؤثر کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جن میں کم گہرے پانی والے، ریتیلے اور دلدلی ساحلی علاقے شامل ہیں۔
یہ پلیٹ فارم اُن مقامات پر بھی مؤثر ہیں جہاں روایتی کشتیوں کی آپریشنل استعداد محدود ہوتی ہے۔ زمین اور سمندر پر بیک وقت کارروائی کی یہ منفرد صلاحیت پاک میرینز کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں نمایاں برتری فراہم کرتی ہے اور پاک بحریہ کی مجموعی دفاعی قوت کو مزیدمستحکم بناتی ہے، تاکہ دشمن کے خلاف مؤثر اور فیصلہ کن ردِعمل یقینی بنایا جا سکے۔
سربراہ پاک بحریہ نے افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان جدید پلیٹ فارمز کی شمولیت پاک بحریہ کی جدید خطوط پر استوار ہونے کی کاوشوں اور ملکی سمندری سرحدوں، بالخصوص کریکس کے دفاع کے غیرمتزلزل عزم کی مظہر ہے۔
ایڈمرل نوید اشرف نے مزید کہاکہ سمندری مواصلاتی راستوں اور میری ٹائم سیکیورٹی کا تحفظ محض عسکری ضرورت نہیں بلکہ قومی خودمختاری، معاشی خوشحالی اور استحکام کی اساس ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاک بحریہ بحرِ ہند کے خطے میں امن و استحکام کی ضامن اور قابلِ اعتماد قوت ہے۔
نیول چیف نے مزید کہاکہ ہم اپنی خودمختاری اور سر کریک سے جیوانی تک اپنی سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کا بندرگاہوں پر خطرات سے نمٹنے کے لیے 2 روزہ مشقوں کا انعقاد
امیرالبحر نے قوم کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتیں ساحلوں سے سمندر تک ہمارے غیرمتزلزل حوصلے کی طرح مضبوط ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اگلے مورچوں کا دورہ ایڈمرل نوید اشرف جنگی تیاریاں خودمختاری سربراہ پاک بحریہ ملکی سالمیت وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اگلے مورچوں کا دورہ ایڈمرل نوید اشرف جنگی تیاریاں خودمختاری سربراہ پاک بحریہ ملکی سالمیت وی نیوز پاک بحریہ کی
پڑھیں:
ڈی جی ایف آئی اے، لاہور زون کا دورہ، انتظامی و تفتیشی امور کا جائزہ
لاہور(نیوز ڈیسک) ہائی پروفائل کیسز میں تاخیر، خصوصی رعایت ہرگز قبول نہیں، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار نے لاہور زون کا دورہ کیا اور زونل آفس میں انتظامی و تفتیشی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔
لاہور زون کے ڈائریکٹر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے ادارہ جاتی کارکردگی، زیر التواء معاملات اور جاری کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دی۔
رفعت مختار نے ہدایت دی کہ زیر التواء انکوائریاں اور مقدمات جلد نمٹائے جائیں اور ہائی پروفائل کیسز میں کسی بھی قسم کی تاخیر یا خصوصی رعایت ہرگز قبول نہیں کی جائے گی۔
اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے نے افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی اسناد سے بھی نوازا۔