سعودی عرب کا نیلگوں پانیوں میں تیرتا بیادہ جزیرہ دنیا بھر کے سیاحوں میں کیوں مقبول ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
جدہ میں سرخ سمندر کے نیلگوں پانیوں میں تیرتا بیادہ جزیرہ سعودی عرب کی دلکش اور پائیدار سیاحتی مقامات میں سے ایک کے طور پر تیزی سے ابھر رہا ہے، جہاں قدرتی حسن اور سمندری حیاتیات کا امتزاج سیاحوں کو مسحور کر دیتا ہے۔
سفید ریت سے ڈھکا یہ جزیرہ بغیر کسی سبزے یا مستقل زمین کے، چاروں جانب سے سمندر کے 360 درجے کے دلکش نظارے پیش کرتا ہے۔ فیروزی پانی، نرم سفید ریت اور نایاب مرجان کی چٹانیں اسے مملکت کے نمایاں ترین میرین سیاحتی مقامات میں شمار کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: 2025 میں عالمی سیاحت کے 50 مقامات، فائنانشل ٹائمز کی فہرست میں شمالی پاکستان بھی شامل
تقریباً 700 میٹر طویل اور 4 میٹر تک گہرے پانیوں پر مشتمل یہ جزیرہ غوطہ خوری، سنورکلنگ، تیراکی، کائیکنگ اور واٹر اسکیئنگ جیسے کھیلوں کے لیے مثالی ہے۔
جزیرے تک کشتی کے ذریعے تقریباً 6 گھنٹے کے دورانیے کی سیر مقامی اور غیر ملکی سیاحوں میں بےحد مقبول ہو رہی ہے۔ یہاں کے رنگا رنگ مرجان اور سمندری حیات خطے میں سب سے خوبصورت سمجھے جاتے ہیں۔
بڑھتی ہوئی طلب کے باعث نجی کمپنیوں اور مقامی کاروباری افراد نے سمندری سیر کے منصوبوں میں اضافہ کیا ہے۔ یہ تمام سرگرمیاں سعودی ریڈ سی اتھارٹی کے ریگولیٹری فریم ورک کے تحت منظم انداز میں چلائی جا رہی ہیں تاکہ ساحلی سیاحت کو پائیدار بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب: کھیلوں کی سیاحت میں فروغ، 2030 تک 100 ارب ریال آمدن متوقع
ماحولیاتی نگرانی کے اقدامات کے تحت مرجان کی چٹانوں اور سمندری حیات کے تحفظ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ جزیرے کے قدرتی خزانوں کو محفوظ رکھتے ہوئے سیاحوں کو ذمہ دار اور یادگار تجربہ فراہم کیا جا سکے۔
پُرسکون تنہائی اور رومان خیز واٹر اسپورٹس کے امتزاج کے ساتھ بیادہ جزیرہ سرخ سمندر کا ایسا سیاحتی گوشہ بن چکا ہے جو فطرت کے حسن اور مہم جوئی دونوں کو یکجا کرتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بیادہ جزیرہ سعودی عرب سمندر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بیادہ جزیرہ بیادہ جزیرہ
پڑھیں:
پاکستان نیوی کا منشیات کے خلاف شاندار آپریشن، 972 ملین ڈالرز مالیت کی منشیات ضبط
پاکستان نیوی نے منشیات کے خلاف شاندار آپریشن کرتے ہوئے 972 ملین امریکی ڈالرز مالیت کی منشیات ضبط کرلی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس یارموک نے سعودی قیادت میں قائم کومبائنڈ ٹاسک فورس 150 (CTF-150) کے تحت شمالی بحیرہ عرب میں ایک کامیاب انسدادِ منشیات آپریشن کیا، آپریشن کے نتیجے میں تقریباً 972 ملین امریکی ڈالر مالیت کی منشیات ضبط کی گئیں۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ یہ کامیابی پاکستان نیوی کے علاقائی سمندری سلامتی، عالمی امن اور سمندروں میں غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف اجتماعی جدوجہد کے عزم کی واضح مثال ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ پی این ایس یارموک نے یہ کارروائی کومبائنڈ میری ٹائم فورسز کے حصے کے طور پر انجام دی، جو سمندری استحکام کو یقینی بنانے اور دہشت گردی و غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام پر مرکوز ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کامیاب آپریشن پاکستان کے بطور ایک ذمہ دار سمندری شراکت دار کردار کو مزید اجاگر کرتا ہے، بحرِ ہند کے وسیع تر خطے میں امن و سلامتی کے فروغ میں سرگرم کردار ادا کر رہا ہے۔
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے پی این ایس یارموک کے عملے کو پیشہ ورانہ مہارت اور عزم و استقلال پر سراہا اور کہا کہ پاکستان نیوی قومی سمندری مفادات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر مشترکہ سمندری سلامتی کی کوششوں میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔
نیول چیف نے کہا کہ سعودی قیادت میں اس کامیاب آپریشن سے دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعاون اور انٹرآپریبلٹی میں مزید اضافہ ہوگا، جو پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔
کامیاب انسدادِ منشیات کارروائی پر صدرِ کی مبارکباد
ایوان صدر سے جاری بیان میں صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان نیوی کا یہ کارنامہ قومی فخر اور پیشہ ورانہ مہارت کی روشن مثال ہے، یرموک کی کامیابی پاکستان نیوی کے خطے میں امن و استحکام کے عزم کی مظہر ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ انسدادِ منشیات کی یہ بڑی کارروائی عالمی امن اور سمندری سلامتی کے لئے پاکستان کے کردار کو اجاگر کرتی ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے سعودی قیادت میں مشترکہ میری ٹائم ٹاسک فورس کے تحت کی گئی کارروائی کو باہمی تعاون کی عمدہ مثال قرار دیا، صدرِ مملکت نے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور یرموک کے عملے کو شاندار کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان نیوی کا کردار عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ اور مثبت تشخص کو مضبوط بنا رہا ہے۔