Jasarat News:
2025-10-25@03:21:17 GMT

ترکیہ : سمندر میں کشتی الٹنے سے 7تارکین وطن ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک سیاحتی مقام بودرم کے قریب بحیرہ ایجیئن میں تارکین وطن کو لے جانے والی ایک کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 7افراد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثے میں 2افراد بچ گئے جس نے بتایا کہ ایک تارک ووطن تیر کر ساحل پر پہنچا اور دوسرے کے لیے تلاشی مہم شروع کر دی گئی۔ بودرم یونانی جزائر مثلاً کوس کے قریب ہے جو یورپی ممالک پہنچنے کے امیدوار تارکین وطن کے لیے ایک پرکشش مقام ہیں۔ یونان کے خطرناک سفر میں کئی اموات ہوتی ہیں۔بین الاقوامی ادارہ برائے تارکین وطن کے مطابق بحیرئہ روم عبور کر کے یورپ پہنچنے کی کوشش میں اس سال اب تک تقریباً 1400 تارکین وطن ہلاک ہو چکے ہیں۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تارکین وطن

پڑھیں:

ن لیگ آزاد کشمیر کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی، قیادت متحرک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251023-08-17
اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی، قیادت متحرک ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام سے 3 لیگی وفود کی ملاقاتیں ہوئیں۔ شاہ غلام قادر اور انجینئر امیر مقام کی اہم ملاقات میں پارٹی امور پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں مشتاق احمد منہاس، چودھری طارق فاروق، افتخار گیلانی، سردار طارق اور دیگرشامل تھے۔ ملاقات میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال، پارٹی حکمت عملی اور آئندہ لائحہ عمل پر گفتگو ہوئی ،ن لیگ کو آزاد کشمیر میں درپیش چیلنجز اور انتخابی حکمت عملی پر مشاورت، تنظیمی سطح پر فیصلے جلد متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق لیگی وفود کی ملاقاتیں کشمیر کونسل میں ہوئی۔ انجینئر امیر مقام سے راجہ فاروق نے الگ ملاقات کی۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • وینزویلا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ‘ 2افراد ہلاک
  • ترکیہ کے مغربی ساحل کے قریب تارکینِ وطن کی کشتی ڈوبنے سے 17 افراد ہلاک
  • ترکی: ایجین سمندر میں تارکینِ وطن کی کشتی ڈوبنے سے 14 افراد ہلاک، 2 کو زندہ بچا لیا گیا
  • ترکیہ میں تارکینِ وطن کی ربڑ کی کشتی اُلٹ گئی؛ 14 افراد ہلاک اور 2 لاپتا
  • ترکیہ میں تارکینِ وطن کی کشتی ڈوب گئی،کم ازکم 14 افراد ہلاک
  • ن لیگ آزاد کشمیر کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی، قیادت متحرک
  • یورپ جانیوالے تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 40 افراد ہلاک
  • کراچی: کے پی ٹی فلائی اوور کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک
  • تیونس میں کشتی ڈوبنے سے تارکین وطن40 افریقی ہلاک،30کو بچالیا گیا