وفاقی وزیر امور کشمیر،گلگت بلتستان و سیفران انجنئیر امیر مقام کی 78ویں یوم تاسیس پر کشمیری قوم کو مبارکباد کشمیری قوم کے اکابرین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،وفاقی وزیر امور کشمیر آزادکشمیر کا خطہ آزاد کروانے میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،انجینئر امیر مقام آزادکشمیر کا خطہ آزاد کروانے میں خیبر پختون خواہ کے بہادر لوگوں نے بھی کشمیریوں کی مدد کی ،وفاقی وزیر امور کشمیر پاکستانی اور کشمیری عوام یک جان دو قالب ہیں ،انجینئر امیر مقام پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا ،وفاقی وزیر امور کشمیر بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر جابرانہ اور ظالمانہ قبضہ کر رکھا ہے ،انجینئر امیر مقام بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے ،وفاقی وزیر امور کشمیر تحریک آزادی کشمیر کے عظیم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،انجینئر امیر مقام بھارت زیر حراست حریت رہنماؤں کو فوری رہا کرے ،وفاقی وزیر امور کشمیر پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ پورے عزم کے ساتھ لڑرہا ہے ،انجینئر امیر مقام بھارتی غیر قانونی تسلط سے کشمیریوں کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ،وفاقی وزیر امور کشمیر آزادجموں و کشمیر کی تعمیر وترقی اور عوام کی فلاح وبہبود کیلیے وفاقی حکومت بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں وفاقی وزیر امور کشمیر

پڑھیں:

پاک-برطانیہ اسٹریٹجک ترقیاتی مذاکرات کو ادارہ جاتی شکل دینے پر اتفاق

اسلام آباد:

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اسٹریٹجک ترقیاتی مذاکرات کو سالانہ بنیادوں پر ادارہ جاتی شکل دینے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

ترجمان وزارت اقتصادی امور کے مطابق حکومت پاکستان اور برطانوی حکومت کے درمیان وزارتی سطح پر مذاکرات ہو رہے ہیں۔

 اعلامیے میں بتایا گیا کہ 2017 کے بعد آج دوبارہ وزارتی سطح پر ترقیاتی مذاکرات ہوئے اور وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے برطانیہ کی دیرینہ معاونت، بالخصوص 2022 کے سیلاب کے دوران فراہم کی گئی امداد پر شکریہ ادا کیا۔

وفاقی وزیر احد چیمہ نے اقتصادی استحکام، برآمدات پر مبنی ترقی، ادارہ جاتی اصلاحات اور موسمی تغیرات کے مطابق اہم شعبوں میں شراکت داری آگے بڑھانے پر برطانوی حکومت کو سراہا۔

ترجمان اقتصادی امور کے مطابق برطانیہ کی جانب سے برآمدات پر مبنی ترقی کے حوالے سے پاکستان کی مالیاتی اصلاحات اور مسابقت میں اضافے کے لیے جاری کوششوں کو سراہا گیا۔

مذاکرات کے اختتام پر اسٹریٹجک ترقیاتی مذاکرات کو سالانہ بنیادوں پر ادارہ جاتی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔

پاکستانی وفد کی سربراہی وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ کر رہے ہیں، مذاکرات میں وزیرمملکت خزانہ بلال اظہر کیانی، برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ، سیکریٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم، سیکریٹری داخلہ خرم آغا، سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی عائشہ حمیرہ، سیکریٹری پلاننگ اویس منظور اور ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ترجمان اقتصادی امور نے بتایا کہ برطانوی وفد کی قیادت وزیر مملکت برائے بین الاقوامی ترقی جینیفر چیپ مین نے کی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کا نشان حیدر سوار محمد شہید کو خراج عقیدت
  • وزیراعظم آزاد کشمیر سے امیر مقام کی ملاقات
  • چیف آف ڈیفنس فورسز سمیت مسلح افواج کے سربراہان کاسوّار محمد حسین شہید کو خراجِ عقیدت
  • پاک فوج کا شہیدِ وطن سوار محمد حسین نشانِ حیدر کو خراجِ عقیدت
  • سوار محمد حسین شہید کا یوم شہادت  عسکری قیادت کا خراج عقیدت 
  • سوار محمد حسین شہید کی 54 ویں برسی، فیلڈ مارشل، نیول اور ائیر چیفس کا شاندار خراج عقیدت
  • وسائل پر قابض اشرافیہ ملک کو نوآبادیاتی طرز پر چلا رہی ہے،حافظ نعیم
  • پریس کلب میں سینئر صحافی عبدالحفیظ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس ، خراج عقیدت پیش
  • وسائل پر قابض طبقہ اور افسر شاہی ملک کو نوآبادیاتی طرز پر چلا رہے ہیں، حافظ نعیم
  • پاک-برطانیہ اسٹریٹجک ترقیاتی مذاکرات کو ادارہ جاتی شکل دینے پر اتفاق