ٹی ایل پی پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری، کالعدم جماعت قرار دیدیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری کی دی تھی جس کے بعد اب وزارت داخلہ نے مذہبی جماعت پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے بعد ٹی ایل پی کو اب کالعدم جماعت قرار دے دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے پاس ٹھوس وجوہات ہیں کہ ٹی ایل پی دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے مطابق ٹی ایل پی کو فرسٹ شیڈول کے تحت کالعدم جماعتوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کا نوٹیفکیشن امیر ٹی ایل پی اور تمام متعلقہ اداروں کو بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دی اور اس کی سمری وفاقی حکومت کو ارسال کی تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پر پابندی کا نوٹیفکیشن ٹی ایل پی پر پابندی گیا ہے
پڑھیں:
بجلی کی قیمتوں میں 88 پیسے فی یونٹ کی کمی، نیپر ا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد: (نیوزڈیسک) نیپرا نے ایک ماہ کے لیے بجلی 88 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کے صارفین پر ہوگا، تاہم لائف لائن صارفین اور الیکٹرک وہیکلز چارجنگ اسٹیشنز اس ریلیف سے مستفید نہیں ہوں گے۔
صارفین کو یہ رعایت دسمبر کے بجلی بلوں میں فراہم کی جائے گی۔ حکام کے مطابق اس فیصلے سے ماہِ دسمبر میں عام صارفین کو خاطر خواہ ریلیف ملنے کی توقع ہے۔