وزارتِ داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
وفاقی حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت کالعدم تنظیم قرار دیتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے نزدیک ٹی ایل پی دہشتگردی میں ملوث پائی گئی ہے، لہٰذا تنظیم پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔
اس سے قبل جمعرات کے روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دی گئی تھی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ 2016 میں قائم ہونے والی یہ تنظیم ملک بھر میں شرانگیزی اور پُرتشدد احتجاجی مظاہروں میں ملوث رہی ہے، جن کے باعث سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے منظوری کی تصدیق کے بعد کہا تھا کہ وزارتِ داخلہ کا نوٹیفکیشن جاری ہونے سے فیصلہ نافذالعمل ہو گیا۔ ان کے مطابق، پابندی کے نفاذ کے لیے سپریم کورٹ کی منظوری درکار نہیں۔
رانا ثنااللہ نے مزید بتایا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ٹی ایل پی پر پابندی کے لیے باضابطہ ریفرنس وفاق کو بھجوایا گیا تھا، جس پر چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب نے کابینہ کو بریفنگ دی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پر پابندی ٹی ایل پی
پڑھیں:
وفاقی حکومت کی جانب سے ترقیاتی سکیموں پر پابندی، لاکھوں صارفین گیس کنکشنز سے محروم
شاہد سپرا:وفاقی حکومت کی جانب سے سوئی گیس نیٹ ورک کی بنیاد پر ترقیاتی سکیموں پر عائد پابندی کے باعث ملک بھر میں لاکھوں صارفین گیس کنکشن سے محروم ہو گئے ہیں۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی میں ڈویلپمنٹ سکیموں پر وفاقی سطح پر لگائی گئی پابندی کے نتیجے میں متعدد علاقوں میں نئی نیٹ ورکنگ نہیں کی جا سکی، جبکہ پابندی کے دوران آباد ہونے والی ہاؤسنگ سکیموں اور ٹاؤنز میں بھی گیس پائپ لائنز نہ بچھائی جا سکیں۔
محسن نقوی کی 30 لاکھ ڈالر کی منشیات ضبط کرنے پر پاک بحریہ کی ستائش
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اب ایل این جی کی بنیاد پر صارفین کو کنکشن دینے کی منظوری دے دی ہے تاہم کنکشن صرف کمپنی کے موجودہ گیس نیٹ ورک کے اندر فراہم کیے جائیں گے۔
نیٹ ورک نہ ہونے والے علاقوں میں صارفین کو کنکشن دینے کی اجازت نہیں، جس کے باعث شہر اور مضافات کے کئی علاقوں میں گیس کی فراہمی موجود نیٹ ورک تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔