WE News:
2025-10-24@21:02:16 GMT

بخار دشمن نہیں الارم، اس کو ’بجتے‘ ہی ’بند‘ نہ کریں

اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT

بخار دشمن نہیں الارم، اس کو ’بجتے‘ ہی ’بند‘ نہ کریں

رات کے 3 بجے ہیں، جسم میں کپکپی، پسینے اور گرمی کی لہریں آپ کو بے چین کیے جا رہی ہیں۔ پیشانی دہک رہی ہے، جسم کانپ رہا ہے، اور آپ خود سے کہتے ہیں کہ یہ تو بس بخار ہے‘ لیکن حقیقت یہ ہے کہ بخار محض ایک تکلیف دہ کیفیت نہیں بلکہ جسم کا حفاظتی نظام ہے جو ہمیں خطرناک جراثیم، وائرس اور فنگس سے بچاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوتھ برش ایک کروڑ جراثیم کا مسکن، کب تبدیل کرلینا چاہیے؟

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ بخار ایک ارتقائی خصوصیت ہے جو تقریباً 60 کروڑ سال سے جانداروں میں پائی جا رہی ہے۔

یہ عام طور پر انفیکشن، وائرل یا بیکٹیریل حملوں کے دوران ظاہر ہوتا ہے۔ بخار ہمیشہ سے انسان کے لیے ایک تشویشناک علامت رہا ہے بلکہ اس حد تک کہ بہت سی بیماریوں کے ناموں میں ’فیور‘ شامل ہے جیسے اسکارلٹ فیور، ڈینگی فیور، ییلو فیور، اور لاسا فیور۔

مگر انسانوں نے یہ پوری طرح صرف 20ویں صدی میں سمجھا کہ جسم میں بخار بنتا کیسے ہے اور اس کا مقصد کیا ہے۔

بخار کیوں ہوتا ہے؟

جب ہمارا جسم کسی وائرس، بیکٹیریا یا دوسرے مضر مادے کو محسوس کرتا ہے تو دماغ کا حصہ ہائپوتھیلمس جسم کے درجہ حرارت کا تھرموسٹیٹ بڑھا دیتا ہے۔

یہ درجہ حرارت عام طور پر 38 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر ہوتا ہے۔

مزید پڑھیے: ایک بلڈ ٹیسٹ سے 50 اقسام کے کینسر کی تشخیص ابتدائی اسٹیج پر ہی ممکن ہوگئی

اس اضافے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ نقصان دہ جراثیم زیادہ درجہ حرارت میں زندہ نہ رہ سکیں یا تیزی سے تقسیم نہ ہو سکیں۔

برطانیہ کی کوئین میری یونیورسٹی لندن کے پروفیسر ماؤرو پریٹی کا کہنا ہے کہ جب جسم خطرہ محسوس کرتا ہے وہ درجہ حرارت کو عارضی طور پر بڑھا دیتا ہے تاکہ مدافعتی خلیات زیادہ مؤثر طریقے سے کام کر سکیں اور یہ ایک وقتی لیکن ضروری ری سیٹ ہے۔

کب بخار فائدہ مند اور کب خطرناک؟

ماہرین کے مطابق، ہلکا بخار جسم کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے کیونکہ یہ مدافعتی نظام کو فعال کرتا ہے اور جسم کو خود سے بیماری کے خلاف لڑنے کا موقع دیتا ہے۔

مگر جب بخار 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہو جائے تو یہ ڈی ہائیڈریشن، دماغی نقصان، جھٹکوں اور بعض اوقات موت کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ایچ آئی وی سے بچاؤ کی ویکسین منظور، گولیوں کی جگہ اس کے استعمال سے پردہ داری زیادہ ممکن

اگر بخار مسلسل رہے یا اس کے ساتھ شدید سر درد، سانس لینے میں دشواری، بے ہوشی، یا دانت پیسنے جیسے جھٹکے آئیں تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے، کیونکہ یہ نمونیا، میننجائٹس یا سیپٹیسیمیا جیسی خطرناک بیماریوں کی علامت ہو سکتی ہیں۔

بخار کی سائنسی افادیت

تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ بخار سفید خلیات کو زیادہ متحرک کرتا ہے، انزائمز اور مدافعتی ردِعمل کو تیز کرتا ہے اور جسم میں موجود غیر ملکی جراثیم کو تباہ کرنے میں مدد دیتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جانوروں میں بھی بخار ایک قدرتی ردعمل ہے۔

مثلاً مچھلیاں بیمار ہونے پر گرم پانی میں تیرتی ہیں اور رینگنے والے جاندار سورج کی تپش میں بیٹھتے ہیں تاکہ جسم کا درجہ حرارت بڑھا سکیں یعنی بخار قدرت کا مشترکہ حفاظتی ہتھیار ہے۔

کیا بخار کو ہمیشہ کم کرنا چاہیے؟

سائنس دانوں کے مطابق ہلکے بخار کی صورت میں بہتر ہے کہ جسم کو 24 سے 48 گھنٹے تک خود لڑنے دیا جائے تاکہ مدافعتی نظام اپنا کام مکمل کر سکے۔ لیکن اگر بخار زیادہ دیر رہے یا بہت تیز ہو جائے تو طبی علاج لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: خوشی، محبت و دیگر جذبات کے ہارمونز کونسے، یہ ہمارے دماغ پر کیسے حکومت کرتے ہیں؟

سنہ 2021 میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق بخار کو فوراً ختم کرنے سے جسم کی قدرتی دفاعی صلاحیت کم ہو جاتی ہے۔

اسی طرح، انفلوئنزا (فلو) پر کی گئی ایک تحقیق (2014) میں یہ بات سامنے آئی کہ بخار کو کم کرنے والی ادویات کے استعمال سے وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ لوگ بیماری کے دوران بھی معمول کی سرگرمیاں جاری رکھتے ہیں۔

بخار دشمن نہیں، ایک اشارہ ہے

بخار جسم کا وہ الارم ہے جو بتاتا ہے کہ کوئی ’حملہ آور‘ اندر داخل ہو چکا ہے اور جسم اس کے خلاف لڑ رہا ہے۔

ہلکا بخار اکثر فائدہ مند ہوتا ہے مگر زیادہ بخار ایک خطرے کی گھنٹی ہے جسے نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: ’اور کیسے ہیں؟‘ کے علاوہ بھی کچھ سوال جو آپ کو لوگوں کے قریب لاسکتے ہیں!

اگلی بار جب بخار ہو تو پسینہ اور کپکپی کو دیکھ کر صرف پریشان نہ ہوں بلکہ اس بات پر حیران ہوں کہ آپ کا جسم کروڑوں سال پرانے ایک نظام کے ذریعے آپ کی حفاظت کر رہا ہے۔

نوٹ: یہ تحریر صرف معلوماتی مقصد کے لیے ہے تاہم کسی بھی طبی تشخیص یا علاج کے لیے اپنے معالج یا مستند ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بخار بخار دشمن یا دوست ہر بخار برا نہیں.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ہر بخار برا نہیں کے مطابق ہوتا ہے کرتا ہے کہ بخار دیتا ہے جسم کا ہے اور کے لیے کہ جسم رہا ہے

پڑھیں:

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سیکیورٹی صورتحال کے جائزے تک بند رہے گی، پاکستانیوں کی جانیں تجارتی سامان سے زیادہ قیمتی ہیں،دفترِ خارجہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندرابی کا کہنا ہے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اس وقت بند ہے اور سیکیورٹی صورتحال کے جائزے تک بند ہی رہے گی، پاکستانیوں کی جانیں کسی بھی تجارتی سامان سے زیادہ قیمتی ہیں۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرانی نے بتایا کہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے تحت افغانستان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں،دوحہ مذاکرات کے بعد افغان سرزمین سے پاکستان پر کوئی حملہ نہیں ہوا، انہوں نے کہا کہ کل ہونے والے استنبول مذاکرات کے پاکستانی وفد کے بارے میں تفصیلات موجود نہیں۔صورتحال افغان سرزمین سے دہشت گردوں کے حملے اور پاکستانیوں کے قتل عام کے بعد تبدیل ہوئی، یہ نہیں معلوم کہ نمائندہ خصوصی محمد صادق دوحہ مذاکرات میں کیوں شریک نہیں ہوئے۔

ٹانک میں سکیورٹی فورسزکا“فتنہ الخوارج”کیخلاف خفیہ اطلاعات پرآپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک

 دوران پریس بریفنگ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے ان تجارتی مقامات پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں، جن میں معصوم پاکستانی شہید ہوئے، انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کی جانیں کسی بھی تجارتی سامان سے زیادہ قیمتی ہیں۔افغان سرزمین کو پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے یا اس کی سرپرستی کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ چند سال قبل جب طالبان نے افغانستان کا کنٹرول سنبھالا تو اس وقت یقیناً ایک مثبت فضا تھی، مگر کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر مسلح گروہوں کی جانب سے افغان سرزمین کو پاکستان پر حملوں کے لیے استعمال کیے جانے سے صورتحال بدل گئی ہے۔

جعلی ویزوں پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام ،سیالکوٹ ایئرپورٹ پر 3 مسافر آف لوڈ کر دیئے گئے

 ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا افغان عبوری حکام کے لیے پیغام واضح ہے کہ ان حملوں کو روکا جائے، ان مجرموں اور کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر شدت پسند دہشت گردوں کو قابو میں کیا جائے اور گرفتار کیا جائے۔یہ کوئی غیر معمولی مطالبہ نہیں ہے، پاکستان کوئی غیر حقیقی چیز نہیں مانگ رہا بلکہ انہیں صرف ان کے اپنے وعدوں پر عمل درآمد کرنے کی تلقین کر رہا ہے، جو انہوں نے دوحہ معاہدے کے تحت کیے تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے پولینڈ کے نائب وزیراعظم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان اور پولینڈ میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے، اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔پاکستان اور پولینڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، اور پولینڈ کے نائب وزیراعظم نے علاقائی امن میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

اسموگ الرٹ کے بعد تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں قبل از وقت ہونے کا امکان

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کی متنازع قانون سازی عالمی قوانین اور اصولوں کے خلاف ہے،پاکستان آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کےقیام کی حمایت جاری رکھےگا۔

Foreign Office Spokesperson Tahir Andrabi has said Afghan transit trade is not taking place and it will remain closed till evaluation of security situation@ForeignOfficePk #AfghanistanAndPakistan #News #RadioPakistan https://t.co/c2ythXlCLB

— Radio Pakistan (@RadioPakistan) October 24, 2025

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پشاور،ملک بھرمیں ٹماٹروں کی مانگ میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے
  • شہریوں کی حفاظت تجارت سے زیادہ اہم، افغان سرحدی راہداریاں بند رہیں گی، پاکستان
  • زیادتی کی شکار لڑکی کا کردار نبھانے نے ذہنی صحت کو جھنجھوڑ کر رکھدیا؛ صبا قمر
  • افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سیکیورٹی صورتحال کے جائزے تک بند رہے گی، پاکستانیوں کی جانیں تجارتی سامان سے زیادہ قیمتی ہیں،دفترِ خارجہ
  • سستی اور کاہلی ختم کرنے کا آسان طریقہ، جو سب کیلئے مفید
  • کی بورڈ کے وہ حیرت انگیز راز جو زیادہ تر لوگ نہیں جانتے
  • پاکستان کا دورہ آسان نہیں تھا، جیتنے سے اعتماد ملا ہے، ربادا
  • راولپنڈی اور پشاور میں ڈینگی بے قابو: بخار کے کیسز میں خطرناک اضافہ
  • جیت ہار سے زیادہ اذیت ناک ہوگی (آخری حصہ)