مزید آئینی ترامیم کی گنجائش نہیں، ن لیگ کو پنجاب میں میرا آنا ہضم نہیں ہوتا، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ایک پارلیمنٹ میں مزید آئینی ترامیم کی گنجائش نہیں، ن لیگ کو پنجاب میں میرا آنا ہضم نہیں ہوتا۔
لاہور میں سینیئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مزید صوبے بنانے سے قبل پنجاب اسمبلی سے منظور قرارداد پر عمل کریں، اور جنوبی پنجاب کو صوبہ بنائیں۔
انہوں نے کہاکہ ن لیگ کو پنجاب میں میرا آنا ہضم نہیں ہوتا، میں تو انہیں کہتا ہوں سندھ آیا کریں، میں تو انہیں سندھ میں اپنا گورنر لگانے کا بھی کہہ رہا ہوں۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ مفاہمت سیاست میں آگے بڑھنے کا بہترین طریقہ ہے، جھگڑے والے ماحول میں رہے تو معاملہ خراب رہے گا، عمران خان سے ذاتی اختلاف نہیں، ان کا طریقہ کار غلط ہے۔
نواز شریف سے کوٹ لکھپت ملنے گئے تھے تو کیا اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملنے بھی جائیں گے؟ صحافی کے سوال پر بلاول بھٹو نے کہاکہ نواز شریف سے ملنے گیا تھا لیکن انہوں نے باہر نکلتے ہی ایک جلسے میں ہم پر حملہ کردیا۔
چیئرمین پی پی پی نے مریم نواز کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب اچھا کام کررہی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک پارلیمنٹ سے دو آئینی ترامیم کافی ہیں، مزید کی گنجائش نہیں، آئین ایسی دستاویز نہیں کہ بار بار تبدیل کیا جائے۔
موجودہ حالات میں وزیراعظم بننے سے متعلق سوال پر چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے کانوں کو ہاتھ لگا لیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں اتحادیوں کو بھی اسپیس لینی پڑتی ہے، ہم صوبے میں وزارتیں نہیں لیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئینی ترامیم بلاول بھٹو تنقید چیئرمین پی پی پی عمران خان ن لیگ نواز شریف وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو چیئرمین پی پی پی ن لیگ نواز شریف وی نیوز بلاول بھٹو نے نے کہاکہ پی پی پی
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔