وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر ٹی ایل پی (TLP) کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دینے کی منظوری دے دی۔ پنجاب حکومت کی درخواست پر وزارت داخلہ نے سمری وفاقی کابینہ میں پیش کی۔ وفاقی کابینہ کو ملک میں ٹی ایل پی (TLP) کی پر تشدد اور دہشت گردانہ سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں حکومت پنجاب کے اعلیٰ افسران بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔اجلاس کو کالعدم تنظیم کی پر تشدد اور انتشار پھیلانے والی کاروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 2016 سے قائم اس تنظیم نے پورے ملک میں شر انگیزی کو ہوا دی۔ تنظیم کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں میں شر انگیزی کے واقعات میں ہوئے۔2021 میں بھی اس وقت کی حکومت نے ٹی ایل پی پر پابندی لگائی جو 6 ماہ بعد اس شرط پر ہٹائی گئی کہ آئندہ ملک میں بدامنی اور پر تشدد کاروائیاں نہیں کی جائیں گی۔ تنظیم پر پابندی کی وجہ 2021 میں دی گئی ضمانتوں سے روگردانی بھی ہے۔ماضی میں بھی ٹی ایل پی کے پرتشدد احتجاجی جلسوں اور ریلیوں میں سیکیورٹی اہلکار اور بے گناہ راہگیر جاں بحق ہوئے۔وفاقی کابینہ ، اجلاس کو دی گئی بریفنگ اور حکومت پنجاب کی سفارش کے بعد متفقہ طور پر اس نتیجے پر پہنچی کہ ٹی ایل پی دہشت گردی اور پر تشدد کاروائیوں میں ملوث ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: وفاقی کابینہ ٹی ایل پی

پڑھیں:

پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی منظوری: آئی ایم ایف کا اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد: پاکستان کے لیے کل 1.2 ارب ڈالر کل منظور ہونے کا امکان ہے، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل ہوگا۔آئی ایم ایف نے ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ کا 8 سے 14 دسمبرتک کا شیڈول جاری ہے، پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اسٹاف لیول معاہدہ کا جائزہ لے گا۔آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کے لیے ایگزیکٹو بورڈ 1.2 ارب ڈالر کی منظوری دے سکتا ہے، موجودہ قرض پروگرام کی 1 ارب ڈالر کی قسط جاری کر سکتا ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق پاکستان کا آر ایس ایف فنڈ کی 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط جاری کر سکتا ہے، پاکستان کو ای ایف ایف موجودہ قرض پروگرام کی تیسری قسط ملےگی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے37 ماہ کا موجودہ قرض پروگرام ستمبر 2024 میں حاصل کیا تھا، ای ایف ایف پروگرام کی ایک ارب ڈالرکی پہلی قسط ستمبر 2024 میں ملی تھی۔ای ایف ایف قرض پروگرام کےتحت ایک ارب ڈالرکی دوسری قسط مئی 2025 میں ملی تھی، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے پروگرام آر ایس ایف کے تحت 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • خیرپور،صوبائی کابینہ کو منظوری،مختلف سرکاری محکموں کو مراسلے جاری
  • وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر
  • ای سی سی نے گاڑیوں کی درآمد کے طریقہ کار میں تبدیلی کی منظوری دیدی
  • معاشی اصلاحات پر عملدرآمد کی یقین دہانی، آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.29 ارب ڈالر قسط کی منظوری دیدی
  • ایف ای ڈی کے اساتذہ کی مستقلی کا معاملہ حل کیا جائے، جسٹس کیانی
  • آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے ایک ارب 29 کروڑ ڈالر قسط کی منظوری دیدی
  • وزیراعظم نے گوادر اور گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں کی منظوری دیدی
  • وفاقی حکومت کی جانب سے ترقیاتی سکیموں پر پابندی، لاکھوں صارفین گیس کنکشنز سے محروم
  • آئی ایم ایف بورڈ کا آج اجلاس؛ پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی منظوری متوقع
  • پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی منظوری: آئی ایم ایف کا اجلاس کل ہوگا