پی ایم ڈی سی کا پرچہ آؤٹ ہوا تو صوبہ ذمہ دار ہوگا، وفاقی وزیر صحت
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
کراچی:
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پی ایم ڈی سی کا بہترین امتحان ہونے جا رہا ہے، اگر کوئی پرچہ آوٹ ہوا تو صوبہ ذمہ دار ہو گا۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ کے امتحانات پر ہر سال سوالات اٹھتے ہیں، ہر صوبے کا میڈیکل سلیبس الگ ہے، اس پر کہا جاتا ہے آؤٹ آف سلیبس سوال آ گیا، پی ایم ڈی سی نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار چھ ہزار سوالات کا ’کوئسچن بینک‘ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر صوبے کو تین تین سوالنامے دے دیے گئے ہیں، صوبے کی مرضی ہے کون سا سوالنامہ دے، پی ایم ڈی سی نے پہلی بار مسائل کا حل نکالا ہے، مارچ سے اس سوالات بینک پر کام چل رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیست کیلئے نو ہزار روپے فیس طالب علم سے لی گئی ہے جس میں سے ساڑھے سات ہزار صوبوں کو دے دیا گیا ہے جبکہ پندرہ سو روپے ایڈمنسٹریٹو ضروریات کے لیے پی ایم ڈی سی نے رکھے ہیں۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 26 تاریخ کو امتحان ہونے جا رہا ہے جس کیلئے ایک لاکھ چالیس ہزار دو سو نوے طالب علموں نے رجسٹریشن کروائی ہے، بائیس ہزار طالب علموں کو داخلے دیے جائیں گے، 33 سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جن میں 32 پاکستان میں اور ایک ریاض میں بنایا گیا ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پی ایم ڈی سی نے کہا کہ
پڑھیں:
پنجاب میں 25 سال بعد بسنت کی خوشیاں واپس آ رہی ہیں: عظمیٰ بخاری
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں 25 سال بعد بسنت کی خوشیاں واپس آرہی ہیں، مگر اس بار یہ خوشی مکمل طور پر محفوظ، قانون کے دائرے میں اور سخت مانیٹرنگ کے ساتھ ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بسنت اب خطرہ نہیں بلکہ ایک محفوظ ثقافتی تہوار ہے اور کسی کو بھی قانون شکنی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ خونی اور کیمیکل لگی ڈور کا دھندہ ہمیشہ کے لیے ختم کر دیا گیا ہے۔ 18 سال سے کم عمر بچے پتنگ نہیں اڑا سکیں گے جبکہ دھات یا کیمیکل کوٹڈ ڈور کے استعمال یا فروخت پر 3 سے 5 سال قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی جانب سے پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر پہلی بار 50 ہزار جبکہ دوسری بار 1 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ ڈور بنانے اور بیچنے والوں کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی ہے موٹر سائیکل سواروں کے لیے بھی حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دئیے گئے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ نئے ٹریفک قوانین کا مقصد سزا دینا نہیں بلکہ ہر شہری کی جان، گھر اور خاندان کی حفاظت ہے۔ قانون کا احترام نہ کرنے والوں پر جرمانے ہوں گے اور بار بار خلاف ورزی کی صورت میں گاڑی نیلام بھی ہو سکے گی۔ عظمٰی بخاری نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کم عمر بچوں کو ہتھکڑی لگانے پر مکمل پابندی لگا دی ہے۔ اب کم عمر بچوں کا صرف چالان ہوگا، گرفتاری نہیں کی جائے گی۔