سائنس دان لیبارٹری میں انسانی دماغ کی کاپی بنانے میں کامیاب
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
طبی ماہرین نے طویل کوششوں کے بعد لیبارٹری میں انسانی دماغ کی کاپی بنانے میں کامیابی حاصل کرلی، جس سے ماہرین کو دماغی بیماریوں اور پیچیدگیوں کو سمجھنے اور انہیں حل کرنے میں مدد ملے گی۔
طبی ویب سائٹ کے مطابق ایم آئی ٹی کے سائنسدانوں نے ایک ایسا تھری ڈی انسانی دماغ کا ماڈل تیار کیا ہے جسے ’ملٹی سیلولر انٹیگریٹڈ برینز‘ (miBrains) کا نام دیا گیا ہے۔
مذکورہ ماڈل دماغ کے تمام اہم خلیات (نیورانز، گلیل خلیات اور خون کی نالیوں) کو ایک ساتھ جوڑتا ہے، یہ ماڈل مریضوں کے خلیات سے بنایا گیا ہے اور اسے جینیاتی تبدیلیوں کے ذریعے حسب ضرورت بنایا جا سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق مذکورہ انداز میں انسانی دماغ کے ماڈلز کو بڑی تعداد میں تیار کیا جا سکتا ہے اور دماغ کی بیماریوں کی تحقیق اور نئی دوائیوں کی تیاری میں مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق miBrains کے دماغی ماڈلز چھوٹے ہیں لیکن ان کی اہمیت زیادہ ہے، یہ دماغ کے پیچیدہ نظام کو نقل کرتے ہیں، جیسے خون کی نالیاں، دماغ کی حفاظتی دیوار (بلڈ-برین بیریئر) اور خلیات کے درمیان تعلقات کو بھی کاپی کرتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ مذکورہ ماڈلز تیار کرنے سے سائنسدانوں کو یہ سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ دماغ کیسے کام کرتا ہے اور بیماریاں کیسے پیدا ہوتی ہیں؟
ماہرین کو مذکورہ ماڈل بنانے میں کئی سال لگے، سائنسدانوں نے ایک خاص جیل (نیورومیٹرکس) بنائی جو دماغ کے قدرتی ماحول کی نقل کرتی ہے، اس جیل نے خلیات کو صحیح طریقے سے اگنے اور کام کرنے میں مدد دی۔
طبی ویب سائٹ کے مطابق اس کے علاوہ ماہرین نے خلیات کی صحیح مقدار کا تعین کیا تاکہ دماغ کی طرح ایک فعال نظام بن سکے،ماڈل کی خاص بات یہ ہے کہ ہر خلیے کو الگ الگ جینیاتی تبدیلی دے کر مخصوص بیماریوں کی تحقیق کی جا سکتی ہے۔
ماہرین نے مذکورہ ماڈل کو استعمال کرتے ہوئے الزائمر کی بیماری پر تحقیق بھی کی اور انہون نے الزائمر بیماری کے جین APOE4 کا مطالعہ کیا۔
ماہرین نے دیکھا کہ جب APOE4 والے خلیات (ایسٹروسائٹس) کو دوسرے خلیات کے ساتھ ملایا جاتا ہے، تو وہ الزائمر سے متعلق نقصانات (جیسے ایمیلوئڈ اور ٹاؤ پروٹین) پیدا کرتے ہیں، جب انہوں نے مائیکروگلیا (دماغ کے مدافعتی خلیات) کو ہٹایا تو نقصان کم ہو گیا۔
ماہرین کو امید ہے کہ مستقبل میں تھری ڈی دماغی ماڈل میں خون کے بہاؤ کی نقل یا خلیات کی تفصیلی جینیاتی جانچ کو شامل کیا جا سکے گا، تاکہ مزید دماغی بیماریوں اور پیچیدگیوں کے علاج میں مدد مل سکے۔
ماہرین کو توقع ہے کہ مذکورہ ماڈل سائنس اور طب کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے اور مستقبل میں دماغی بیماریوں کے علاج کو بدل سکتا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مذکورہ ماڈل ماہرین نے ماہرین کو کے مطابق دماغ کی دماغ کے ہے اور
پڑھیں:
محکمہ جیل خانہ جات کے ملازمین کیلئے اچھی خبر
سٹی 42 : محکمہ جیل خانہ جات کے ملازمین کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔
پی پی ایس سی لاہور نے سروس کوٹہ کے تحت اسامیوں کیلئے اشتہاری جاری کردیا ۔ جاری کردہ مراسلہ کے مطابق اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل اور لیڈی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کا امتحان دینے والے جیل ملازمین کو 3 دن کی چھٹی دی جائے گی۔
مراسلے کے مطابق اسامیوں کیلئےدرخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ24جون مقرر کی گئی ہے۔
پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی منظوری دیدی:عظمیٰ بخاری
محکمہ جیل نے تمام جیلوں/دفاتر کے وارڈر گارڈ کواین او سی جاری کردیا۔ جیل وارڈرز نے نے مذکورہ اسامیوں کے لئے درخواست دی تھی۔ پی پی سی سی نے اسامیوں کیلئے تحریری امتحان18اکتوبر کو شیڈول کردیا۔
آئی جی جیل نے مذکورہ امتحان دینے والوں کو 3دن کی چھٹی دینے کا حکم دیا۔ آئی جی جیل کے حکم پر اے آئی جی اسٹیبلیشمنٹ جیل کی جانب سے متعلقہ افسران کو مراسلہ بھجوا دیا گیا۔