پاکستانی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اسلام آباد میں پولش ہم منصب راڈوسلا سیکورسکی کا استقبال کر رہے ہیں—فوٹو: پی آئی ڈی

پاکستان اور پولینڈ کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

پولینڈ کے وزیرِ خارجہ راڈوسلا سکورسکی نے 23 تا 24 اکتوبر پاکستان کا سرکاری دورہ کیا، ان کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط بنانا، دو طرفہ تعاون کا فروغ تھا۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاک فضائیہ میں پولش افسران کے کردار کو سراہا، دونوں ممالک نے مشترکہ تاریخی ورثے کو نئی نسل تک پہنچانے کا عزم بھی کیا۔

پاکستان اور پولینڈ نے سالانہ سیاسی مشاورت کے انعقاد پر اتفاق کیا، دونوں ممالک نے بین الاقوامی تنظیموں میں ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے پر زور بھی دیا۔

دورانِ ملاقات مقبوضہ کشمیر تنازع اور یوکرین جنگ پر بریفنگ دی گئی، وزرائے خارجہ نے عالمی قوانین اور یو این چارٹر کے احترام پر زور دیا، دونوں ممالک نے اقوامِ متحدہ کو تنازعات کے پُرامن حل کے لیے مؤثر فورم قرار دیا۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ کی جانب سے یو این سیکیورٹی کونسل کی قرارداد 2788 کی منظوری کا خیر مقدم کیا گیا جو پاکستان کی صدارت میں منظور ہوئی تھی، دونوں ممالک نے مسلح تنازعات کے غذائی و توانائی تحفظ پر منفی اثرات کم کرنے کے اقدامات کی حمایت کی۔

پاکستان اور پولینڈ نے تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، دونوں وزرائے خارجہ نے پولش کمپنی اورلن پی او جی سی کی پاکستان میں سرمایہ کاری کو سراہا، فریقین نے باہمی تجارت میں توازن اور تنوع پیدا کرنے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیے پاک فضائیہ کی بنیاد رکھنے میں پولینڈ کا اہم کردار ہے، اسحاق ڈار

دونوں ممالک کی جانب سے قدرتی وسائل، گرین ٹیکنالوجی، زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے، موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانے، دفاعی شعبے میں تجربات کے تبادلے اور تربیتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

وزرائے خارجہ نے دہشت گردی کی ہر شکل و صورت کی مذمت کی، دونوں ممالک نے انسانی اسمگلنگ، منظم جرائم اور غیر قانونی ہجرت کے خاتمے کے لیے تعاون، تعلیم، تحقیق، صحت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

دونوں ممالک کے تھنک ٹینکس کے درمیان پالیسی مکالمے کو فروغ دینے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق پولینڈ کے نائب وزیرِ اعظم نے پاکستان کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار کو پولینڈ کے دورے کی دعوت دی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پاکستان اور پولینڈ دونوں ممالک نے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا پولینڈ کے کے لیے

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال