کراچی؛ پی آئی بی کالونی میں بے روزگاری سے تنگ 25 سالہ نوجوان کی خودکشی
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
کراچی:
پی آئی بی کالونی میں گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس نے ابتدائی طور واقعہ کو خود کشی قرار دیا ہے۔
ایس ایچ او پی آئی بی کالونی فیصل گل کے مطابق واقعہ مکرانی مسجد کے قریب پیش آیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ یاسر بخش کے نام سے ہوئی، لاش کے پاس سے پستول بھی ملا ہے۔
اہلخانہ نے ابتدائی بیان دیا ہے کہ یاسر نے خود کشی ہے اور وہ کافی عرصہ سے بے روزگار تھا جبکہ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، لانڈھی بھینس کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
کراچی:شہر قائد کے علاقے لانڈھی بھینس کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سکھن کے علاقے لانڈھی بھینس کالونی روڈ نمبر 12 رحمانیہ مسجد کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ عبدالطیف ولد حاجی پنو کے نام سے کی گئی۔
فائرنگ کا واقعہ لڑائی جھگڑے کے دوران پیش آیا ، پولیس تحقیقات کر رہی ہے ۔