گلشن اقبال بلاک ون میں رہائشی فلیٹ سے خواتین کی لاشیں ملنے کے واقعے میں پولیس تفتیش کے دوران اہم پیش رفت کرلی۔

 تفتیشی حکام کے مطابق گھر کے سربراہ اقبال اور اس کا بیٹا یاسین اس افسوسناک واردات کے مرکزی کردار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز پولیس کی آپریشن ٹیم اور تفتیشی ٹیم نے ایک بار پھر جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ تفتیشی حکام کے مطابق ابتدائی شواہد میں یہ بات سامنے آئی متاثرہ خاندان نے مشترکہ طور پر موت کو گلے لگایا۔ دوبارہ دورے کے دوران پولیس کو مزید اہم شواہد مل گئے ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ گلشن اقبال نعیم راجپوت کے مطابق گھر سے زہریلی ادویات اور چوہے مار ادویات محلول صورت میں ملی ہیں جبکہ تلاشی کے دوران متوفیہ ثمینہ کی جانب سے لکھے گئے مبینہ خط بھی پولیس کو ملے ہیں جس موت کو گلے لگانے کے حوالے سے وجہ قرض لکھا گیا ہے۔

تاہم پولیس خط کے حقائق کے حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے۔  تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اہل خانہ پر ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کا بھاری قرضہ تھا جبکہ 75 لاکھ روپے کے قرضے سے متعلق ایک شکایت بھی پولیس کو موصول ہوچکی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے زیر استعمال گھر اور ایک گاڑی کرائے پر لی گئی تھی جبکہ گھر میں موجود دوسری گاڑی بینک لیز پر ہے۔ تفتیش میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ نیم بے ہوشی کی حالت میں گھر سے ملنے والا یاسین پراپرٹی ایجنٹ کے طور پر کام کرتا تھا۔

تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر کسی مشروب  میں زہریلی اشیاء ملا کر خواتین کو پلایا۔  تاہم یاسین نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا کہ منصوبے کے تحت میں اور والد بھی جوس میں زہر ملا کر پینے والے تھے۔ تاہم میری حالت غیر ہوتے دیکھ کر والد زہر پینے کی ہمت نہ کرسکے۔

وقوعہ کے بعد والد کے پاس سے ایک خط بھی برآمد ہوا ہے جس کی جانچ جاری ہے۔ مزید انکشافات میں بتایا گیا ہے کہ ملزم یاسین کی اہلیہ ماہا کو سب سے پہلے زہر دیا گیا اور اس کی لاش کمرے میں بند کردی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ انتہائی قدم بھاری قرض داروں سے بچنے کے لیے اٹھایا گیا۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

تاہم خواتین کی موت کی وجوہات جاننے کیلئے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بھارتی فلمساز وکرم بھٹ اور اہلیہ 30 کروڑ روپے کے مبینہ دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار

بھارتی فلمساز وکرم بھٹ اور ان کی اہلیہ شویتامبری بھٹ کو راجستھان میں درج ایک بڑے مالیاتی دھوکہ دہی کے مقدمے میں گزشتہ روز ممبئی سے گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اُدے پور پولیس کی خصوصی ٹیم نے فلمساز اور ان کی اہلیہ کو حراست میں لے کر عدالت سے 9 دسمبر تک کا ٹرانزٹ ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔

مقدمے کے مطابق وکرم بھٹ، ان کی اہلیہ اور 6 دیگر افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے اُدے پور کے ڈاکٹر، انڈیرا گروپ آف کمپنیز کے بانی اجے مردیا کو تقریباً 30 کروڑ روپے کے مبینہ فراڈ کا نشانہ بنایا ہے۔

ڈاکٹر مردیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان سے ان کی مرحومہ اہلیہ کی زندگی پر مبنی بائیوپک اور دیگر فلموں کی تیاری کے نام پر منافع کے بڑے دعوے کر کے رقم لی گئی لیکن منصوبے مکمل نہیں کیے گئے۔

بھارتی پولیس کے مطابق مئی 2024ء میں مردیا اور بھٹ خاندان کے درمیان 4 فلموں کی تیاری کا معاہدہ ہوا تھا جس کی مجموعی مالیت 47 کروڑ روپے تھی۔

ابتدائی دو منصوبے مکمل ہونے کا دعویٰ کیا گیا تاہم باقی فلمیں نہ بن سکیں۔

تفتیش میں سامنے آیا ہے کہ مبینہ طور پر جعلی وینڈرز کے نام پر فرضی بل اور بڑھا چڑھا کر تیار کی گئی دستاویزات کے ذریعے رقم نکلوائی گئی جس سے شکایت کنندہ کو تقریباً 30 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد عدالت میں پیشی کے دوران انڈسٹری سے منسلک جوڑے کے وکلاء نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ پولیس نے بغیر مناسب طریقۂ کار کے گرفتار کیا اور ملزمان پر دباؤ ڈال کر خالی تاریخ اور وقت کے بغیر ایک دستاویز پر دستخط بھی کروائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلمساز کے وکلاء نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے دھمکی دی تھی کہ تعاون نہ کرنے پر راجستھان میں تشدد کیا جائے گا۔

عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد وکرم بھٹ اور ان کی اہلیہ کا ٹرانزٹ ریمانڈ 9 دسمبر تک منظور کر لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سانحہ گلشن اقبال، متاثرہ فیملی کے ڈیڑھ کروڑ کے مقروض ہونے کا انکشاف
  • کراچی: گلشن اقبال سے3 خواتین کی لاشیں ملنے کا واقعہ،متاثرہ فیملی کے ڈیڑھ کروڑ کی مقروض ہونے کا انکشاف
  • گلشن اقبال، فلیٹ سے 3خواتین کی لاشیں ملنے کا پراسرار واقعہ
  • کراچی: فلیٹ میں مردہ ملنے والی ماں بیٹی، بہو کا پوسٹ مارٹم مکمل، بیٹے، گھرکےسربراہ کاکردارمشکوک قرار
  • کراچی: گھر سے ملنے والی خواتین کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل، پولیس کا بیان سامنے آ گیا
  • بھارتی فلمساز وکرم بھٹ اور اہلیہ 30 کروڑ روپے کے مبینہ دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار
  • کراچی، فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد، ایک مرد تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل
  • کراچی: گلشن اقبال میں فلیٹ سے تین خواتین کی لاشیں برآمد، مرد تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل
  • کراچی میں 3خواتین سمیت 5افراد کی لاشیں برآمد، تشویشناک حالت میں ملنے والاشخص اسپتال منتقل