بھارتی حکومت نے افغانستان کے وزیر خارجہ کو کیش پیسے دیے، حنیف عباسی
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے افغانستان کے وزیر خارجہ کو دورہ بھارت کے دوران کیش پیسے دیے۔
نجی ٹی وی سماء کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ افغان وزیر خارجہ کو بھارت نے کیش پیسے بھر کر دیے۔ انہیں پانچ ایمبولینسز بھی دی گئیں۔
اینکر ابصار عالم نے سوال کیا کہ آپ یہ بات اندازے سے کر رہے ہیں یا آپ کے پاس کوئی انفارمیشن ہے۔ اس پر حنیف عباسی نے کہا کہ وہ یہ دعویٰ مصدقہ معلومات کی بنا پر کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے 13 ایسے لوگ ہیں جنہیں بھارت را کے ذریعے بھر بھر کر پیسے دیتا ہے۔
پنجاب میں سموگ گنز کے استعمال سے فضائی معیار بہتر بنانے کا کامیاب تجربہ ،وزیراعلیٰ کی انوائرمنٹل پروٹیکشن فورس کی ٹیم کو شاباش
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: حنیف عباسی
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :