ادارہ ترقیات کراچی مخصوص کمپنی پر مہربان ،کریم آباد انڈر پاس مکمل نہ کرنے والی کمپنی کو ایک اور ٹھیکا دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251025-01-20
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ادارہ ترقیات کراچی مخصوص کمپنی پر مہربان ہوگیا۔2 سال سے زاید گزر جانے کے باوجود کریم آباد انڈر پاس مکمل نہ کرنے والے عاطف نظر کمپنی کو ہی گلستان جوہر منور چورنگی انڈر پاس کا بھی ٹھیکا دے دیا گیا ہے۔ کریم آباد انڈر پاس منصوبے کی لاگت 700 ملین سے بڑھا کر 3810 ملین کی گئی ہے۔سندھ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق کمپنی کو براہِ راست پی سی ون تیار کرنے اور جمع کرانے کی اجازت دی گئی ہے، منور چورنگی انڈر پاس اسکیم بھی اسی کمپنی کو دی گئی ہے جوکریم آباد انڈر پاس بنانے میں مستقل تاخیر کا شکا ر ہے جس کے باعث کریم
آباد انڈر پاس منصوبے کی لاگت میں 5گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ذارئع کے مطابق کے ڈی اے نے منصوبہ پرانے ریٹس پر دیا، بعد میں غیرقانونی طور پر نئے ریٹس لگائے ہیں۔ ادارہ ترقیات کراچی (کے ڈی اے) میں 11 ارب 33 کروڑ روپے کے کنسلٹنسی ٹھیکے بغیر ٹینڈر اور قواعد کی خلاف ورزی کے ذریعے دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔چیف منسٹر سیکرٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تحقیقات ایم/ایس عاطف نذر پرائیویٹ لمیٹڈ کو دیے گئے11 ارب روپے سے زاید کے منصوبوں کے حوالے سے ہوں گی، جو بغیر اشتہار اور باضابطہ ٹینڈرنگ کے دیے گئے۔نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے اس معاملے کو ’’انتہائی سنگین‘‘ قرار دیتے ہوئے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ اور وزیر منصوبہ بندی و ترقی جام خان شورو کو مشترکہ طور پر انکوائری کی ذمے داری سونپ دی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ تحقیقات سندھ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی شکایت پر شروع کی گئی ہیں، جس میں کے ڈی اے پر سنگین مالی و انتظامی بے ضابطگیوں کے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔شکایت میں کہا گیا ہے کہ کے ڈی اے نے ابتدائی طور پر کمپنی کو سرجانی ٹاؤن (ایف ایل فور، ایفائیو، سیکٹر 7-بی) میں ایک منصوبہ ٹینڈر کے ذریعے دیا، مگر بعد ازاں اسی کمپنی کو متعدد بڑے منصوبے بغیر کسی اشتہار، بولی یا مقابلے کے دیے گئے۔رپورٹ کے مطابق ادارے نے ایس پی پی آر اے اور پلاننگ کمیشن کے قواعد کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جبکہ کریم آباد انڈر پاس اسکیم کی لاگت پہلے 700 ملین روپے مقرر کی گئی تھی، جسے بعد میں بڑھا کر 3.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کریم ا باد انڈر پاس کے ڈی اے نے گیا ہے کہ کمپنی کو کے مطابق
پڑھیں:
ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
اسلام آباد: معروف امریکی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی ہے، جسے جدید ڈیزائن اور ہلکے وزن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ ٹیسلا بچوں کی بیلنس بائیک مضبوط مگر ہلکے میگنیشیم فریم پر مشتمل ہے، جبکہ اس میں بچوں کی سہولت کے لیے ایڈجسٹ ہونے والی نشست بھی دی گئی ہے۔ بائیک کے سائیڈ پر ٹیسلا کا نام اور سامنے نمایاں T لوگو بھی موجود ہے۔
یہ بائیک روایتی سائیکل سے مختلف ہے کیونکہ اس میں نہ پیڈل موجود ہیں، نہ موٹر اور نہ ہی بریک۔ بچے اپنے پیروں کی مدد سے اسے چلاتے ہیں، جس سے ان میں توازن برقرار رکھنے اور سائیکل چلانے کی بنیادی مہارت پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔
کمپنی نے اس منفرد بائیک کی قیمت 225 امریکی ڈالر مقرر کی ہے، جو عام بیلنس بائیکس کے مقابلے میں زیادہ ہے، کیونکہ مارکیٹ میں ایسی بیشتر بائیکس تقریباً 100 ڈالر میں دستیاب ہوتی ہیں۔
قیمت نسبتاً زیادہ ہونے کے باوجود یہ بائیک فروخت کے آغاز کے فوراً بعد آؤٹ آف اسٹاک ہو گئی، جس سے صارفین کی غیر معمولی دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔
ٹیسلا کے مطابق نئی کھیپ کے لیے 31 جولائی سے پری آرڈر دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ بائیک 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے موزوں ہے۔ اس کے استعمال کے لیے بچے کی ٹانگ کی کم از کم لمبائی 13.7 انچ (35 سینٹی میٹر) ہونی چاہیے، جبکہ تجویز کردہ زیادہ سے زیادہ وزن 30 کلوگرام اور قابل برداشت زیادہ سے زیادہ وزن 35 کلوگرام رکھا گیا ہے۔
ٹیسلا نے یہ بھی بتایا کہ بائیک کی اسمبلنگ کے لیے درکار تمام ضروری اوزار پیکج میں شامل ہوں گے، جبکہ صارفین کو مکمل ہدایات پر مشتمل استعمال کا کتابچہ بھی فراہم کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق بچوں کی مصنوعات کی مارکیٹ میں ٹیسلا کی یہ نئی پیشکش کمپنی کی برانڈ توسیع کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کے ذریعے وہ گاڑیوں کے علاوہ دیگر صارفین کی مصنوعات میں بھی اپنی موجودگی مضبوط بنا رہی ہے۔