چیف ایگزیکٹو کی کوششوں سے بینک اکائونٹ کی کارروائی مکمل
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ہیومن ریسورس آفیسر کی کوششوں کے نتیجہ میں بینک اکائونٹ کی کارروائی مکمل ،2 تنخواہوں اور پنشن کے چیک دستخط کردیئے گئے،ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اظہار اطمینان ۔میڈیا سیل حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق حیدرآباد واٹرکارپوریشن میں رجسٹرڈ تینوں یونینوں پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے نمائندہ وفد نے گزشتہ روز چیف ایگزیکٹو آفیسر طفیل احمد ابڑوسے ان کے دفتر میں ملاقات کی ،ایکشن کمیٹی کی قیادت عبدالقیوم بھٹی کر رہے تھے جبکہ وفد میں انصاف علی لاشاری ، اعجاز حسین اور واٹر کارپوریشن کی جانب سے چیف ہیومن ریسورس مینجمنٹ آفیسر محمد نعیم شورو شامل تھے۔ وفد کے ارکان نے تنخواہوںکی عدم ادائیگی سے ملازمین کو درپیش مالی مشکلات سے CEOکو آگاہ کیا جس پر انہوںنے کہا کہ واٹر کارپوریشن کی جملہ انتظامیہ حاضر ملازمین اور ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل سے بخوبی واقف ہے اور مسائل کے فوری اور دیر پا حل کے لئے سر گرداں ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر طفیل احمد ابڑو نے وفد کو بتایا کہ الحمد اللہ سندھ بینک میں اکائو نٹس کے حوالہ سے جو دستاویزی رکاوٹیں تھیں وہ دور کر دی گئی ہیں۔انہوں نے اس موقع پر ملازمین کی ماہ جولائی اوراگست 2025 کی تنخواہوں اور پنشن کے چیک بھی دستخط کئے اور انہیں ادائیگی کے لئے فی الفور بینک میں جمع کرانے کی ہدایت کی۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے تنخواہوں اور پنشن کے اجرا پرCEOواٹر کارپوریشن اور ہیومن ریسورس آفیسر کا شکریہ ادا کیا۔
حیدرآباد ،بھائیوں کیخلاف
بھائی کی پریس کانفرنس
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)قاضی احمد کے گوٹھ اسماعیل بھنڈ کے رہائشی بہادر ولد بھائی خان بھنڈ نے حیدرآباد پریس کلب میں اپنے بھائیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ہم تین بھائی بہادر بھنڈ، یوسف بھنڈ ، علی اصغر بھنڈ اورکزن انصار کے پاس مشترکہ طور پر 65ایکڑ زرعی زمین ہے جس پر حاجن بھنڈ، روشن بھنڈ، میرل بھنڈ، مہدی بھنڈ اور معصوم نامی افراد پولیس کی مدد سے قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں مذکورہ بااثر افراد پولیس کو ساتھ لے کر زمین پر قبضہ جما ئے بیٹھے ہیں، جبکہ اس سے قبل انہی لوگوں نے ہمارے 54افراد کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرائی تھی۔بہادر بھنڈ نے الزام لگایا کہ ان بااثر افراد نے شکارپور پولیس کے مطلوب ملزم نظر محمد ولد محمد امین اور دیگر روپوش افراد کو بھی بلا کر زمین پر بٹھا دیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چیف ایگزیکٹو ایکشن کمیٹی ا فیسر
پڑھیں:
حماس نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو سخت ایکشن لیا جائے گا، جے ڈی وینس
تل ابیب: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی منصوبے پر عمل درآمد توقعات سے بہتر انداز میں جاری ہے۔ تل ابیب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “ہمیں امید ہے کہ غزہ میں جنگ بندی قائم رہے گی، اور اسرائیلی حکومت اس منصوبے میں بھرپور تعاون کر رہی ہے۔” انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیل میں ایک کمانڈ سینٹر جنگ بندی کی نگرانی کے لیے فعال ہے۔
جے ڈی وینس نے واضح کیا کہ “ہم اسرائیل پر کوئی چیز زبردستی مسلط نہیں کریں گے۔” انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر حماس نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے مغربی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “ہر واقعے کے بعد میڈیا یہ تاثر دیتا ہے کہ جنگ بندی ختم ہو گئی، جو ایک عجیب رویہ ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ کچھ حلقوں میں جنگ بندی کی ناکامی کی خواہش پائی جاتی ہے۔
امریکی نائب صدر نے غزہ میں یرغمالیوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “معلوم نہیں ان کی لاشیں کہاں ہیں۔” انہوں نے غزہ کی تعمیر نو کے لیے ایک سول ملٹری تعاون مرکز کے قیام کا بھی اعلان کیا، جس کا مقصد خطے کی بحالی اور ترقی کو یقینی بنانا ہے۔
جے ڈی وینس نے مغربی میڈیا کے رویے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ “جنگ بندی کے خلاف ایک عجیب رویہ پایا جاتا ہے، جو تعمیری نہیں۔” انہوں نے زور دیا کہ امریکی انتظامیہ خطے میں امن کے قیام کے لیے پرعزم ہے اور تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گی۔