سماعت کے دوران عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان ہر جگہ نظر آتی ہیں لیکن عدالت میں پیش نہیں ہوتیں۔ جج امجد علی شاہ نے واضح کیا کہ بارہا مواقع دیے گئے مگر ملزمہ پیش نہ ہوئیں، جس پر چوتھی مرتبہ اُن کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے مسلسل عدم پیشی پر سخت کارروائی کرتے ہوئے اُن کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کے ساتھ بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے نادرا اور امیگریشن حکام کو اس فیصلے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی، جبکہ علیمہ خان کے ضامن عمر شریف کی جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سماعت کے دوران عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان ہر جگہ نظر آتی ہیں لیکن عدالت میں پیش نہیں ہوتیں۔ جج امجد علی شاہ نے واضح کیا کہ بارہا مواقع دیے گئے مگر ملزمہ پیش نہ ہوئیں، جس پر چوتھی مرتبہ اُن کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ بعد ازاں کیس کی مزید سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔ یہ کارروائی 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران ہوئی، جس میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان نامزد ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز اس مقدمے میں تفتیشی افسر نے عدالت کو پیش رفت رپورٹ جمع کرائی تھی، جس میں بتایا گیا کہ علیمہ خان کے ممکنہ ٹھکانوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور اُن کی گرفتاری کے لیے مزید کارروائی تیز کر دی گئی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہ علیمہ خان علیمہ خان کے عدالت نے

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف