علیمہ خان کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ بلاک اور ضامن کی پراپرٹی بحق سرکار قرق کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
علیمہ خان کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ بلاک اور ضامن کی پراپرٹی بحق سرکار قرق کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(آئی پی ایس) 26نومبر احتجاج میں درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کے ضامن کی پراپرٹی بحق سرکار قرق کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے مقدمے کی سماعت کی۔ علیمہ خان عدالت سے جاری وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرنے کے باوجود پیش نہ ہوئیں۔
عدم پیشی پر عدالت نے ڈی جی نادرا کو علیمہ خان کا قومی شناختی کارڈ بلاک اور گورنر اسٹیٹ بینک کو تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ علیمہ خان کا پاسپورٹ بھی بلاک کیا جائے۔
عدالت نے سخت ریمارکس دیے کہ ملزمہ ہر جگہ موجود ہوتی ہے لیکن عدالت پیش نہیں ہوتی، ملزمہ کی حاضری کو صورت یقینی بنائی جائے گی۔
مقدمے کی سماعت پیر 27اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔
دوسری جانب، پانچ اکتوبر کو پی ٹی آئی احتجاج کے دوران پولیس پر تشدد کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور بھانجا شیر شاہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔ عظمیٰ خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی گئی۔
ملزمان عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت پیش ہوئے۔
دوران سماعت، پراسیکیوٹر نے استدعا کہ مقدمے کا ریکارڈ موجود نہیں ہے، عدالت اس میں تاریخ دے دے۔
عدالت نے ضمانت پر مزید سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم سے قطری وزیرتجارت کی ملاقات؛ سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم سے قطری وزیرتجارت کی ملاقات؛ سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے پر اتفاق وفاقی حکومت نے رواں مالی سال میں کتنا قرضہ لیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں غزہ: امدادی سامان کی ترسیل میں اسرائیلی رکاوٹیں، سیز فائر کے 2 ہفتے بعد بھی بھوک و پیاس برقرار آزاد کشمیر حکومت کیساتھ اتحاد قائم رکھا جائے یا نہیں؟،پی پی قیادت کا اجلاس کل طلب وزیراعظم سے پولینڈ کے نائب وزیراعظم کی ملاقات، تعاون مزید مستحکم کرنے کیلئے رابطے بڑھانے پر اتفاق پاک مصر دفاعی تعاون امن و استحکام کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا، فیلڈ مارشلCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: علیمہ خان کا کرنے کا حکم عدالت نے
پڑھیں:
علیمہ خان کی روپوشی کی پولیس رپورٹ بوگس قرار،چوتھی بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
عمران خان کی ہمشیرہ روپوش ہیں تو اڈیالہ جیل کے باہر ان کی میڈیا ٹاک کیسے نشر ہوتی ہیں، جج کا شوکاز نوٹس جاری
ضمانتی مچلکے ضبط کرنے اور دو نئے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم ،دونوں پولیس افسران کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے ایک بار پھر عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔علیمہ خان ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود عدالت پیش نہیں ہوئیں جبکہ مقدمے میں نامزد دیگر 10 ملزمان عدالت پیش ہوئے۔عدالت نے علیمہ خان کی غیر حاضری پر ان کے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے ان کے ضامن عمر شریف کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت نے ضامن کو 24 اکتوبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے علیمہ خان کو 10، 10 لاکھ کے دو نئے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے احکامات جاری کیے۔عدالت نے ایس پی راول محمد سعد اور ڈی ایس پی نعیم کو بھی توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے دونوں پولیس افسران کی جانب سے علیمہ خان کے روپوش ہونے کی رپورٹ کو بوگس قرار دے دیا اور دونوں پولیس افسران کو 24 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کا کہنا تھا علیمہ خان روپوش ہیں تو اڈیالہ جیل کے باہر ان کی میڈیا ٹاک کیسے نشر ہوتی ہیں۔عدالت نے مقدمے میں شامل چار گاڑیوں کے 85 لاکھ روپے کے شیورٹی بانڈز بھی ضبط کر لیے۔ گاڑیوں کے مالکان نے اے ٹی سی راولپنڈی سے سپرداری حاصل کر رکھی تھی۔عدالت نے آئی جی کے پی اور آئی جی بلوچستان کو گاڑیاں ضبط کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔فاضل جج نے مقدمے کی مزید سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔