علیمہ خان کی روپوشی کی پولیس رپورٹ بوگس قرار،چوتھی بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
عمران خان کی ہمشیرہ روپوش ہیں تو اڈیالہ جیل کے باہر ان کی میڈیا ٹاک کیسے نشر ہوتی ہیں، جج کا شوکاز نوٹس جاری
ضمانتی مچلکے ضبط کرنے اور دو نئے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم ،دونوں پولیس افسران کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے ایک بار پھر عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔علیمہ خان ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود عدالت پیش نہیں ہوئیں جبکہ مقدمے میں نامزد دیگر 10 ملزمان عدالت پیش ہوئے۔عدالت نے علیمہ خان کی غیر حاضری پر ان کے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے ان کے ضامن عمر شریف کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت نے ضامن کو 24 اکتوبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے علیمہ خان کو 10، 10 لاکھ کے دو نئے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے احکامات جاری کیے۔عدالت نے ایس پی راول محمد سعد اور ڈی ایس پی نعیم کو بھی توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے دونوں پولیس افسران کی جانب سے علیمہ خان کے روپوش ہونے کی رپورٹ کو بوگس قرار دے دیا اور دونوں پولیس افسران کو 24 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کا کہنا تھا علیمہ خان روپوش ہیں تو اڈیالہ جیل کے باہر ان کی میڈیا ٹاک کیسے نشر ہوتی ہیں۔عدالت نے مقدمے میں شامل چار گاڑیوں کے 85 لاکھ روپے کے شیورٹی بانڈز بھی ضبط کر لیے۔ گاڑیوں کے مالکان نے اے ٹی سی راولپنڈی سے سپرداری حاصل کر رکھی تھی۔عدالت نے آئی جی کے پی اور آئی جی بلوچستان کو گاڑیاں ضبط کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔فاضل جج نے مقدمے کی مزید سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: انسداد دہشت گردی عدالت ضمانتی مچلکے علیمہ خان کرتے ہوئے عدالت نے کا حکم خان کی
پڑھیں:
جلاؤ گھیراؤ کیس: اعظم سواتی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے اور کلمہ چوک پر کنٹینر پر جلانے سمیت نو مئی کے چھ مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سابق پی ٹی ائی رہنماؤں اور کارکنان کی عبوری ضمانتوں ہر سماعت کی ، عدالت نے پی ٹی آئی رہنماوں کی عبوری ضمانت میں 16 جنوری تک توسیع کر دی۔
ملزمان عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے ، اعظم خان سواتی سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے، پی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت عباس ،کرامت کھوکھر ،حافظ ذیشان بھی عبوری ضمانت کیلئے پیش ہوئے ۔
شہزاد اکبر اشتہاری قرار، وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرنے کا حکم
جے آئی ٹی کے تفتیشی افسران نے تفتیشی رپورٹ پیش کی، رپورٹ میں علیمہ خان اور عظمی خان سمیت تمام ملزمان گناہ گار قرار دیئے گئے ہیں۔
اعظم خان سواتی، جمشید اقبال چیمہ، مسرت جمشید چیمہ، حافظ فرحت عباس، بلال اعجاز، رائے حسن نواز، علی امتیاز وڑائچ اور محمد احمد چٹھہ، محمد اشرف سوہنا، رائے مرتضی اقبال سمیت دیگر نے بھی عبوری ضمانت دائر کر رکھی ہے۔
ملزمان نے مسلم لیگ (ن) کا افس جلانے اور کلمہ چوک پر کینٹیر جلانے سمیت نو مئی کے دیگر مقدمات میں عبوری ضمانتیں دائر کر رکھی ہیں۔