data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز ایک بار پھر تنازع کی زد میں آ گئی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیم کو معاہدے کی منسوخی (نوٹس آف ٹرمینیشن) کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر معاملات طے نہ ہوئے تو پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں ٹیم نئے مالکان کے ساتھ شریک ہوگی۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز اس وقت لیگ کی سب سے مہنگی فرنچائز ہے جو تقریباً سوا ارب روپے سالانہ فیس ادا کرتی ہے، تاہم ٹیم کے مالکان گزشتہ کچھ عرصے سے پی ایس ایل کے انتظامی ڈھانچے اور بورڈ کے ایک اعلیٰ افسر پر کھل کر تنقید کر رہے تھے۔

فرنچائز اونر علی ترین نے مختلف پوڈکاسٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لیگ کے ریونیو ماڈل اور گورننس پر سوالات اٹھائے، جس پر پی سی بی طویل عرصے تک خاموش رہا، مگر اب اس نے باقاعدہ کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے فرنچائز معاہدوں کے 10 سال مکمل ہونے کے بعد ایک غیر ملکی کمپنی کو ٹیموں کی ویلیوایشن (Valuation) کا کام سونپا تھا، جو اب آخری مرحلے میں ہے۔اس عمل کے دوران بورڈ نے تمام فرنچائزز کی معاہداتی پاسداری (Contract Compliance) کا جائزہ لیا ہے اور اس بنیاد پر مستقبل کے فیصلے کیے جا رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر ملتان سلطانز کا معاہدہ حتمی طور پر منسوخ ہو گیا تو موجودہ مالکان نئی ٹیموں کی بولی (Bidding) میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ علاوہ ازیں پی سی بی لیگ میں دو نئی ٹیموں کے اضافے پر بھی غور کر رہا ہے اور ایسے میں کسی ایک فرنچائز کے لیے فیس میں کمی باقی ٹیموں کے ساتھ ناانصافی اور مارکیٹ ویلیو کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ ملتان سلطانز کو پہلی بار 2017 میں شون پراپرٹیز نے 8 سالہ معاہدے کے تحت خریدا تھا، مگر اگلے ہی سال ادائیگی میں ناکامی کے باعث پی سی بی نے معاہدہ منسوخ کر دیا تھا۔ بعد ازاں دسمبر 2018 میں علی ترین اور عالمگیر خان ترین نے ٹیم کے مالکانہ حقوق حاصل کیے۔

2021 میں عالمگیر ترین کے انتقال کے بعد علی ترین نے دوبارہ ٹیم کی قیادت سنبھالی۔

اہم بات یہ ہے کہ پی ایس ایل کا 11واں ایڈیشن 2026 میں متوقع ہے، جو ورلڈ کپ کے باعث اپنے معمول کے شیڈول پر نہیں ہو سکے گا۔ امکان ہے کہ لیگ اپریل یا مئی 2026 میں کھیلی جائے، جس سے ایک بار پھر آئی پی ایل سے شیڈول کا تصادم ہو سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ملتان سلطانز پی ایس ایل پی سی بی

پڑھیں:

عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری: فیلڈ مارشل کا معرکہ حق میں فیصلہ کن فتح تک پہنچانے میں اہم کردار ہے، وزیراعظم

لاہور‘اسلام آباد‘راولپنڈی (نمائندہ خصوصی+ خبرنگار خصوصی+ خصوصی نامہ نگار+ سٹاف رپورٹر) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی اور سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے۔ صدر آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد وزارت دفاع نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی سٹاف کے ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی بطور سربراہ پاک فضائیہ مدت میں 2 سال کی توسیع کی گئی ہے۔ توسیع کا اطلاق 19مارچ 2026ء سے ہوگا۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن آئین کی شق 243 اور ایئر فورس ایکٹ کی شق 10 بی کے تحت جاری کیا گیا۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ جن فاتحین نے ملک کو تاریخ ساز فتح سے نوازا آج قوم ان سپہ سالاروں کو اعزاز سے نواز رہی ہے۔ وزیر دفاع نے لکھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نشان امتیاز ملٹری و ہلال جرأت اور ائر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نشان امتیاز ملٹری و ہلال جرأت کو مبارک ہو۔ علاوہ ازیں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے فیلڈ مارشل کو چیف آف ڈیفنس فورسز بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکی تقرری کو پاکستان اور کشمیر کیلئے خوش آئند قراردیا۔ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا بھارتی جارحیت کے مقابلے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی حکمت عملی نے کشمیریوں کا حوصلہ بڑھایا۔ کشمیری عوام پاک افواج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے بھی فیلڈمارشل کی بطورچیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کے تاریخی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ لیگی رہنما انجینئر امیر مقام، وزیر توانائی اویس لغاری اور جمعیت اہلحدیث پاکستان کے رہنما مولانا عبدالرشید حجازی نے بھی فیلڈ مارشل کو مبارکباد دی ہے۔ایکس سروس مین سوسائٹی نے اس تاریخی تعیناتی کی خوشی میں راولپنڈی پریس کلب کے سامنے مٹھائی تقسیم کی اور فیلڈمارشل سید عاصم منیر کوچیف آف ڈیفنس فورسز بننے پر دلی مبارکباددی ۔ عزیز احمد اعوان نے کہا آج قوم خوشی منارہی اور وزیراعظم پاکستان اور صدرمملکت کے فیصلے کو سراہ رہی ہے۔ فیلڈمارشل عاصم منیر عزت‘ سلامی اور وقار کا دوسرا نام ہیں۔علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ(ن) کی رکن حناء پرویز بٹ  نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر خیرمقدمی قرارداد جمع کرائی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ایوان وزیراعظم کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تاریخی تعیناتی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے اور قرار دیتا ہے کہ ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کی حیثیت سے ان کا تقرر قومی سلامتی کیلئے سنگِ میل ہے۔ پانچ سالہ تعیناتی دفاعی قیادت میں تسلسل اور استحکام کو یقینی بناتی ہے۔ ایوان تسلیم کرتا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت ملکی دفاع کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرے گی۔ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی استحکام کیلئے یہ فیصلہ نہایت اہم ہے۔ یہ ایوان چیف آف ائر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کے فیصلے کو بھی سراہتا ہے اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ خدمات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ وزیر اعظم شہبازشریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کے تاریخی تقرر پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا قوم کی سلامتی کے نگہبان کے طور پر انکی قیادت کا ہماری بہادر مسلح افواج کو معرکہ حق میں فیصلہ کن فتح تک پہنچانے میں بنیادی کردار ہے۔ گزشتہ روز "ایکس " پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا پاکستان کے عوام فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی اس جرات مندانہ اور بہادرانہ قیادت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے جس نے جنگ کے مشکل ترین حالات میں مسلح افواج کو متحد، پوری قوم کو یکجا کیا اور وطن عزیز کیلئے تاریخی کامیابی یقینی بنائی۔ وزیراعظم نے ائر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو بھی مدت ملازمت میں توسیع پر دلی مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے کہا انکی شاندار قیادت میں پاک فضائیہ نے دشمن کے سات طیارے اور جدید میزائل دفاعی نظام تباہ کیے اور پاکستان کی فضائی برتری کو مزید مضبوط کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ تمام قومی ادارے پاکستان کے دفاع، ترقی اور خوشحالی کیلئے متحد ہیں۔ ان شاء اللہ، ہم ملکر اپنے وطن کے دفاع کو حقیقی معنوں میں ناقابل تسخیر بنائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • شادی کی منسوخی، بے وفائی کے الزامات پر سمرتی اور پالاش نے خاموشی توڑ دی
  • ملتان ،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے اراکین مطالبات کی عدم منظوری پر سراپا احتجاج ہیں
  • آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس کل‘ پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کا حتمی فیصلہ ہو گا 
  •  فلور مل ایسوسی ایشن کے تمام ذمہ داران ان کی قیادت میں متحد ہیں، نواب لیاقت علی خان 
  • ہائیکورٹ بار ملتان کے صدر اظہر مغل نے مسلم لیگ نے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا 
  • بھارت میں فضائی سفر مفلوج، انڈیگو کی ہزاروں پروازوں کی منسوخی سے افراتفری
  • لاہورمیں سوشیو اکنامک سروے کی ڈیوٹی نہ دینے والے اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری
  • عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری: فیلڈ مارشل کا معرکہ حق میں فیصلہ کن فتح تک پہنچانے میں اہم کردار ہے، وزیراعظم
  • امن معاہدہ کے باوجود صیہونی ظلم و ستم کا سلسلہ جاری،غزہ میں مزید 7فلسطینی شہید
  • ٹرمپ کا نیا کارنامہ، جنگ لڑنے والے دو ممالک کے درمیان امن معاہدہ کرا دیا