2025-11-03@19:05:01 GMT
تلاش کی گنتی: 12
«ضمانتی مچلکے»:
راولپنڈی میں غیرت نام پر 17 سالہ سدرہ بی بی قتل کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے جب کہ عدالت نے گرفتار 2 ملزمان کی ضمانت منظور کرکے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ گورکن راشد محمود ریکارڈ کیپر قبرستان سیف الرحمان کی ضمانتیں منظور کی گئیں، دونوں ملزمان کو 2 ۔ دو لاکھ روپے مالیت کے ضمانتی مچلکے جمع کرانیکا حکم دیا گیا۔ ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس وحید خان نے ضمانتیں منظور کیں، سترہ سالہ سدرہ بی بی کو طلاق کے بعد پسند کی دوسری شادی پر جرگے کے حکم پر قتل کیا گیا۔ تھانہ پیرودھائی نے 12 جولائی کو مقدمہ درج کیا تھا، مقتولہ کا والد، بھائی، سسر، پہلا شوہر، چچا اور جرگہ سربراہ سمیت 12 ملزم تاحال جیل...
عمران خان کی ہمشیرہ روپوش ہیں تو اڈیالہ جیل کے باہر ان کی میڈیا ٹاک کیسے نشر ہوتی ہیں، جج کا شوکاز نوٹس جاری ضمانتی مچلکے ضبط کرنے اور دو نئے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم ،دونوں پولیس افسران کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے ایک بار پھر عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔علیمہ خان ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود عدالت پیش نہیں ہوئیں جبکہ مقدمے...
راولپنڈی (جنرل رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ صادق آباد کے مقدمہ میں سابق چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خانم کی مسلسل عدم حاضری پر ان کے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے اور مقدمے میں شامل 4 گاڑیوں کے 85 لاکھ روپے مالیت کے شورٹی بانڈز بھی بحق سرکار ضبط کر نے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ملزمہ کو دو نئے شورٹی بانڈز اور 10 لاکھ روپے فی کس کے دو نئے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے ملزمہ کے ضامن عمر شریف کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔ عدالت نے ملزمہ کی گرفتاری و حاضری پر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)4اکتوبراحتجاج کے مقدمات میں عدم پیشی پر اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ، عدالت نے ضمانتی مچلکے بھی ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں 4اکتوبر احتجاج کے مقدمات کی سماعت ہوئی،عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،انسداددہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے عدم حاضری پر ایکشن لیتے ہوئے عمر ایوب سمیت تمام غیرحاضری کارکنان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیدیاجبکہ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی،انسداد دہشتگردی عدالت نے کیس کی سماعت30جولائی تک ملتوی کردی۔ بابوسرسیلاب میں لاپتہ ڈاکٹر...
راولپنڈی: جوڈیشل مجسٹریٹ قمر عباس تارڑ نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔ پولیس نے جمعہ کو راولپنڈی ایئرپورٹ ایریا میں ورکرز کنونشن کے دوران سڑک بلاک کرنے اور پولیس کو دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کرکے عالیہ حمزہ اور پانچ کارکنوں کو گرفتار کیا تھا۔ عالیہ حمزہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایک لاکھ مالیتی مچلکے جمع کروانے کے عوض رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔ عالیہ حمزہ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے وکیل اور معروف قانون دان محمد فیصل ملک پر مشتمل وکلا کا پینل پیش ہوا تھا۔ عالیہ...
راولپنڈی کی عدالت نے 26 نومبر احتجاج سے متعلق مقدمات میں پی ٹی آئی کے 2 رہنماؤں کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف 26 نومبر کو احتجاج کرنے پر درج مقدمات کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے ضمانتیں منظور کیں۔ عدالت نے کرنل ر اجمل صابر اور سابق ایم پی اے چودہری نذیر کی ضمانتیں منظور کیں، دونوں رہنما 110 روز سے گرفتار تھے۔ عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، دونوں کے مچلکے جمع کرائے جانے کے بعد آج شام اڈیالہ جیل سے رہائی متوقع ہے۔
لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جاری شوکاز نوٹسزاور ضمانتی مچلکے منسوخ کرنے کیخلاف سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی درخواست خارج کر دی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ اگر آپ نے نئے ضمانتی مچلکے جمع کرا دیئے ہیں تو عدالت کو بتائیں۔ وکیل صنم جاوید خان نے کہا کہ ٹرائل کورٹ ضمانتی مچلکے کینسل کرنے کا فیصلہ واپس لینے سے ہچکچا رہی ہے،ایک ہی وقت میں کیس میں تین کارروائیاں ٹرائل کورٹ نہیں کر سکتی، ٹرائل کورٹ نے صنم جاوید کے ضمانتی مچلکے کینسل کر دیئے۔
لاہو رہائیکورٹ نے ذاتی مچلکے ضبط کرنے کیخلاف درخواست پر صنم جاوید کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے صنم جاوید کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ صنم جاوید ایک سماعت پر 9 مئی کے دو مقدمات میں اے ٹی سی لاہور میں پیش نہ ہوسکیں، اے ٹی سی لاہور نے صنم جاوید کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کر دی، عدالت نے صنم جاوید کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔درخواست میں کہا گیا کہ عدالت نے صنم جاوید کے ضامن جاوید اقبال کی جانب سے دیئے گئے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیا، انسداد...
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے پی ٹی آئی کارکن کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ پی ٹی آئی کارکن ایک سماعت پر 9 مئی کے 2 مقدمات میں اے ٹی سی لاہور میں پیش نہ ہوسکیں، اے ٹی سی لاہور نے پی ٹی آئی کارکن کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہو رہائیکورٹ نے ذاتی مچلکے ضبط کرنے کیخلاف درخواست پر صنم جاوید کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے صنم جاوید کی درخواست پر سماعت کی۔...
بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔ پراسیکیوٹر اقبال کاکڑ نے کہا کہ انہوں نے اپنے ضمانتی مچلکے ہی جمع نہیں کرائے۔ جج نے سوال کیا کہ آپ نے ابھی تک ضمانتی مچلکے کیوں جمع نہیں کرائے؟ وکیل خالد یوسف چوہدری نے جواب دیا کہ آج 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ہے، بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل جانا ہے۔ جس پر جج نے کہا کہ عدالت کے حکم پر آپ عمل درآمد ہی نہیں کر رہے،...
اسلام آباد : اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی زیر صدارت سماعت ہوئی، جس میں بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چودھری اور پراسیکیوٹر اقبال کاکڑ عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت، وکیل خالد یوسف چودھری نے بشریٰ بی بی کی حاضری معافی کی درخواست دی، لیکن پراسیکیوٹر اقبال کاکڑ نے بتایا کہ بشریٰ بی بی نے ضمانتی مچلکے ابھی تک جمع نہیں کرائے۔ اس پر جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وکیل سے پوچھا کہ ضمانتی مچلکے کیوں نہیں جمع کرائے گئے؟ وکیل نے جواب...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)26نومبر احتجاج کے معاملے پر مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں کی 3درخواستیں مستردکر دی گئیں۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق بشریٰ بی بی کیخلاف پی ٹی آئی کے 26نومبر احتجاج پر مقدمات درج کئے گئے تھے،بشریٰ بی بی کیخلاف تھانہ ترنول میں 2اور تھانہ رمنا میں ایک مقدمہ درج ہے،ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں کی یدرخواستوں پر سماعت کی،بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چودھری نے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔ پراسیکیوٹر نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اپنے ضمانتی مچلکے ہی جمع نہیں کرائے،جج نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے ابھی تک ضمانتی مچلکے جمع نہیں کرائے؟وکیل نے...
