اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)4اکتوبراحتجاج کے مقدمات میں عدم پیشی پر اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ، عدالت نے ضمانتی مچلکے بھی ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں 4اکتوبر احتجاج کے مقدمات کی سماعت ہوئی،عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،انسداددہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے عدم حاضری پر ایکشن  لیتے ہوئے عمر ایوب سمیت تمام غیرحاضری کارکنان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیدیاجبکہ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی،انسداد دہشتگردی عدالت نے کیس کی سماعت30جولائی تک ملتوی کردی۔

بابوسرسیلاب میں لاپتہ ڈاکٹر سعد کے بیٹے کی لاش مل گئی 

یادرہے کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سمیت دیگر ملزمان کیخلاف 4اکتوبر احتجاج کے مقدمات ہیں،عمرایوب سمیت دیگر ملزمان کیخلاف تھانہ شہزادٹاؤن میں مقدمات درج ہیں۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کے مقدمات عمر ایوب

پڑھیں:

مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 

گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق  گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری